Bharat Express DD Free Dish

Rahul Gandhi on the meeting between Xi Jinping, Putin, and Trump: جن پنگ، پوتن اور ٹرمپ کی ملاقات پر راہل گاندھی کا مودی حکومت پر طنز، بولے: کانگریس اقتدار میں ہوتی تو ہندوستان کے وزیر اعظم اس میز پر بیٹھے ہوتے

راہل گاندھی نے امریکہ اور ایران کے درمیان بات چیت میں پاکستان کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اپنے حجم کی وجہ سے عالمی سطح پر ہندوستان کی ایک اہم آواز ہے اور اسے بین الاقوامی مذاکرات میں فعال طور پر شامل ہونا چاہیے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہندوستان اب صرف ایک ثانوی کھلاڑی بن کر رہ گیا ہے، جبکہ پاکستان ایران اور امریکہ کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایسی صورت حال قبول نہیں کر سکتا جہاں بے گناہ لوگ مارے جا رہے ہوں۔

امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ، چین کے صدر شی جن پنگ اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان ہونے والی سہ فریقی ملاقات کے بعد لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے جمعہ کو مودی حکومت پر طنز کیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ اگر ملک میں کانگریس کی حکومت ہوتی تو ہندوستان کے وزیر اعظم بھی اس میز پر موجود ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ ایک کمزور وزیر اعظم کبھی بھی اس میز پر نہیں بیٹھ سکتا، جس نے سمجھوتہ کر رکھا ہو۔چین کے شہر شینزن میں تینوں رہنماؤں کی ملاقات کے بعد راہل گاندھی کا یہ بیان سامنے آیا ہے۔ اس ملاقات میں تینوں رہنماؤں نے ’’امن کی جانب اعلامیہ‘‘ (Declaration towards Peace) اختیار کیا۔ اس میں جوہری خطرات کو کم کرنے، توانائی کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے اور بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی جانب سے اپنے اختیارات کے مبینہ غلط استعمال کو روکنے کے لیے بات چیت کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔

راہل گاندھی نے ہندوستان کی خارجہ پالیسی پر اٹھائے سوال

اس سے قبل بدھ کو شکاگو یونیورسٹی میں راہل گاندھی نے مرکزی حکومت کی خارجہ پالیسی پر سوال اٹھائے تھے۔ انہوں نے دلیل دی کہ عالمی معاملات میں ہندوستان کا کردار زیادہ فعال ہونا چاہیے۔ انہوں نے تشویش ظاہر کی کہ بین الاقوامی معاملات میں ہندوستان اب صرف ایک ثانوی کردار ادا کرنے والا ملک بن کر رہ گیا ہے۔

کانگریس لیڈر نے پاکستان کے معاملے پر بھی گھیر ا

راہل گاندھی نے امریکہ اور ایران کے درمیان بات چیت میں پاکستان کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اپنے حجم کی وجہ سے عالمی سطح پر ہندوستان کی ایک اہم آواز ہے اور اسے بین الاقوامی مذاکرات میں فعال طور پر شامل ہونا چاہیے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہندوستان اب صرف ایک ثانوی کھلاڑی بن کر رہ گیا ہے، جبکہ پاکستان ایران اور امریکہ کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایسی صورت حال قبول نہیں کر سکتا جہاں بے گناہ لوگ مارے جا رہے ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان کسی بھی طرح کی بات چیت کے لیے پاکستان کو دہشت گردی کی حمایت اور اسے فروغ دینا بند کرنا ہوگا۔راہل گاندھی نے کہا، ’’بات چیت کی گنجائش تو ہے، لیکن ایک بڑا مسئلہ ہے اور وہ ہے ہمارے ملک کے اندر پاکستان کی جانب سے دہشت گردی کی حمایت اور اسے فروغ دینا۔ یہ بالکل بھی قابل قبول نہیں ہے۔ جس لمحے یہ سلسلہ بند ہوگا، اسی وقت بات چیت شروع ہونے کا امکان پیدا ہو سکتا ہے۔‘‘

بی جے پی نے راہل گاندھی کو بتایا ’پاکستانی فین بوائے‘

راہل گاندھی کے بیان پر بی جے پی کے ترجمان پردیپ بھنڈاری نے سخت ردعمل ظاہر کیا اور انہیں پاکستان کا فین بوائے قرار دیا۔ انہوں نے ایکس پر لکھا، ’’راہل گاندھی کو پاکستان سے اتنی محبت کیوں ہے؟ ہر عالمی پلیٹ فارم پر راہل ایک پاکستانی فین بوائے کی طرح برتاؤ کرتے ہیں۔ ایک بار پھر انہوں نے خارجہ پالیسی کے معاملے میں پاکستان کو اپنا رول ماڈل بنا لیا ہے۔‘‘پردیپ بھنڈاری نے مزید کہا کہ پاکستان سے ان کی محبت نے انہیں یہ بھلا دیا ہے کہ ہندوستان وہ ملک ہے جس کی امن کی کوششوں کی روس اور یوکرین دونوں نے تعریف کی ہے۔ ان کے مطابق، ایران نے بھی آبنائے ہرمز میں ہندوستان کے لیے پابندیاں ہٹا دی تھیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ پاکستان کے تئیں اسی رویے کی وجہ سے یو پی اے حکومت نے شرم الشیخ میں ہندوستان کی خودمختاری پر سمجھوتہ کیا تھا اور 26/11 کے ممبئی دہشت گردانہ حملے کے بعد بھی پاکستان کے خلاف کوئی جوابی کارروائی نہیں کی تھی۔

جن پنگ، پوتن اور ٹرمپ کی ملاقات پر راہل گاندھی کا مودی حکومت پر طنز، بولے: کانگریس اقتدار میں ہوتی تو ہندوستان کے وزیر اعظم اس میز پر بیٹھے ہوتے

بھارت ایکسپیرس اردو

بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read