Rahul Gandhi on Trilaterl Meeting: جن پنگ، پوتن اور ٹرمپ کی ملاقات پر راہل گاندھی کا مودی حکومت پر طنز، بولے: کانگریس اقتدار میں ہوتی تو ہندوستان کے وزیر اعظم اس میز پر بیٹھے ہوتے
راہل گاندھی نے امریکہ اور ایران کے درمیان بات چیت میں پاکستان کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اپنے حجم کی وجہ سے عالمی سطح پر ہندوستان کی ایک اہم آواز ہے اور اسے بین الاقوامی مذاکرات میں فعال طور پر شامل ہونا چاہیے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہندوستان اب صرف ایک ثانوی کھلاڑی بن کر رہ گیا ہے، جبکہ پاکستان ایران اور امریکہ کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایسی صورت حال قبول نہیں کر سکتا جہاں بے گناہ لوگ مارے جا رہے ہوں۔





