کانگریس نے منگل کے روز ایک ویڈیو سامنے آنے کے بعد حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، جس میں ایک ہندوستانی طالب علم کو امریکی ہوائی اڈے پر ہتھکڑیاں لگا کر فرش پر گراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ کانگریس نے اس ویڈو کی بنیاد پر وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فوری طور پر صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے بات کریں اور امریکہ میں ہندوستانیوں کے ساتھ ہو رہی ’’بدسلوکی‘‘ کے خلاف آواز اٹھائیں۔
دریں اثنا نیویارک میں ہندوستان کے قونصلیٹ جنرل نے کہا ہے کہ وہ ویڈیو آن لائن منظر عام پر آنے کے بعد مقامی حکام سے رابطے میں ہے۔ ہندوستانی قونصل خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’’ہمیں ایسی سوشل میڈیا پوسٹس ملی ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نیوارک لبرٹی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک ہندوستانی شہری کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ہم اس سلسلے میں مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔‘‘
جے رام رمیش نے وزیر اعظم مودی سے کیا بولنے کا مطالبہ
تاہم کانگریس جنرل سکریٹری انچارج کمیونیکیشن جے رام رمیش نے الزام لگایا ہے کہ مودی حکومت ہندوستان اور ہندوستانیوں کی عزت کے تحفظ میں مسلسل ناکام ہو رہی ہے۔ انھوں نے ایک پوسٹ میں کہا ’’تاریخ میں پہلی بار کسی غیر ملکی سربراہ مملکت نے ہندوستان کی غیر موجودگی میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا۔ امریکی صدر ٹرمپ ہندوستان پر دباؤ ڈال کر جنگ بندی کو یقینی بنانے کا مسلسل دعویٰ کر رہے ہیں۔ گزشتہ ایک سال سے ہندوستانی شہریوں اور امریکہ میں پڑھنے والے ہندوستان طلبہ کے ساتھ بار بار ناروا سلوک کیا جا رہا ہے لیکن وزیر اعظم مودی خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ یا یہ مان لیا جائے کہ وہ بولنے کی ہمت نہیں کر پا رہے ہیں؟‘‘
The Modi Government is failing to protect the honour of India and Indians.
For the first time in history, a US head of state has announced a ceasefire between India and Pakistan in Washington DC. The US President is continuously claiming credit for maintaining pressure on India.… pic.twitter.com/h8wMFruxLu
— Jairam Ramesh (@Jairam_Ramesh) June 10, 2025
جے رام رمیش نے پی ایم مودی پر زور دے کر کہا کہ وہ ہندوستان کے وزیر اعظم ہیں اور ہندوستان اور ہندوستانیوں کی عزت و آبرو کی حفاظت کرنا ان کی سب سے اہم ذمہ داری ہے۔ انھوں نے کہا ’’ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وزیر اعظم مودی کو فوری طور پر صدر ٹرمپ سے بات کرنی چاہیے اور امریکہ میں ہندوستانیوں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک اور مظالم پر مداخلت کی اپیل کرنی چاہیے۔‘‘
پون کھیرا نے کہا-یہ بہت ہی ذلت آمیز ہے
دریں اثنا طالب علم کے ساتھ ناروا سلوک کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کانگریس لیڈر پون کھیرا نے کہا ’’یہ بہت تکلیف دہ، بہت ذلت آمیز اور ناقابل دید ہے۔ ایک ملک کے طور پر ہم اس توہین کو کیوں برداشت کریں؟ ایک وقت ہم نے دیویانی کھوبراگڑے کے معاملے میں امریکہ کو طاقت دکھائی تھی، اور آج اپنے شہریوں کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک ہوتا دیکھ رہے ہیں۔ کیا دنیا میں ہماری لیے کوئی خیرخواہی باقی نہیں رہی؟‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

