Bharat Express

قومی

جمعرات کو جاری ہونے والے حکومتی اعداد و شمار کے مطابق نومبر کے مہینے میں تھوک مہنگائی کی شرح 8 ماہ میں پہلی بار صفر سے اوپر گئی ہے۔ اس سے ایک ماہ قبل یعنی اکتوبر 2023 میں تھوک مہنگائی کی شرح منفی 0.52 فیصد تھی۔

پارلیمانی امورکے وزیرمملکت وی مرلی دھرن نے ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ ڈیریک اوبرائن کوحالیہ سیشن کی کارروائی سے معطل کرنے کی تجویز پیش کی، جسے اکثریت سے منظورکرلیا گیا۔

مہنت رام سندر داس نے رائے پور جنوبی سیٹ سے اسمبلی الیکشن لڑا تھا۔ تاہم انہیں اپنے شاگرد اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما برج موہن اگروال کے ہاتھوں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس پلاننگ میں دو اور لوگ بھی شامل تھے جن میں سے ایک نے اپنے گھر میں سب کی میزبانی کی تھی۔ پولیس نے اسے بیوی سمیت حراست میں لے لیا ہے۔ تاہم ان چھ ملزمین میں بیوی شامل نہیں ہے۔ ایک ابھی تک مفرور ہے۔

پارلیمنٹ پر 2001 کے دہشت گردانہ حملے کی برسی کے موقع پر ایک بڑی سیکورٹی کی خلاف ورزی اس وقت سامنے آئی جب لوک سبھا کی کارروائی کے دوران سامعین کی گیلری سے دو افراد ساگر شرما اور منورنجن ڈی ایوان میں کود پڑے، نعرے لگائے اورکین کے ذریعے پیلا دھواں پھیلا دیا۔

 ای ڈی کے مطابق، سوریہ کانت تیواری بہت بااثر تھا، سوریہ کانت کو سابق وزیر اعلیٰ سی ایم بھوپیش کے (معطل) ڈپٹی سکریٹری سومیا چورسیہ سے لامحدود طاقت اور اثر و رسوخ ملا۔ ای ڈی کا الزام ہے کہ سومیا چورسیہ کو کوئلہ گھوٹالہ اور لیوی وصولی سے رقم ملی تھی جس سے اس نے جائیداد حاصل کی تھی۔

سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران سابق رکن پارلیمنٹ کی طرف سے پیش وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا تھا کہ عدالت کے معاملے کے ہر پہلو کو دیکھنا چاہئے۔ کیونکہ اگران کی سزا پر روک نہیں لگائی گئی تو ان کا غازی پورپارلیمانی حلقہ لوک سبھا میں بغیرنمائندے کا ہوجائے گا۔

پارلیمنٹ کی سیکورٹی کو پامال کرنے والے چھ افراد کا تعلق ملک کے مختلف شہروں سے ہے اور انہوں نے میسجنگ پلیٹ فارمز کے ذریعے بات کرکے اس واقعہ کو انجام دینے کی سازش کی، جس کے لیے وہ ہریانہ کے گروگرام میں ایک فلیٹ میں جمع ہوئے تھے۔

آئی جی ایل نے اگست میں قیمتوں میں اضافہ کیا تھا جو ایک سال میں قیمتوں میں دوسرا اضافہ تھا۔ 23 اگست کو بھی دہلی-این سی آر میں سی این جی کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک ہی تاریخ لیکن نئی پارلیمنٹ۔ لوک سبھا کے ایوان کے اندر، دو آدمی اچانک تماشائیوں کی گیلری سے نیچے چھلانگ لگاتے ہیں اور اپنے جوتوں سے پمپ نکال کر دھواں چھوڑتے ہیں۔ اس کے بعد پورے ایوان میں دھواں پھیل جاتا ہے اور افراتفری مچ جاتی ہے۔