Kishtwar Terrorist Encounter: جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں سیکورٹی فورسز اور دہشت کے درمیان تصادم، 8 جوان زخمی
شام تقریباً 5 بج کر 40 منٹ تک وقفے وقفے سے فائرنگ جاری رہی۔ گرنیڈ دھماکوں میں زخمی ہونے والے تمام 8فوجی جوانوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ طبی حکام کے مطابق بیشتر زخمیوں کو چھروں کے زخم آئے ہیں،
Jharkhand Bus Accident:جھارکھنڈ میں شادی کی بس کھائی میں گری، 9 افراد جاں بحق، 80 زخمی
ایک دیگر افسر کے مطابق لاتیہار کے اسپتال میں علاج کے دوران مزید دو زخمیوں نے دم توڑ دیا، جب کہ اسپتال میں بھی دو افراد کی موت کی تصدیق ہوئی۔ اسپتال میں ریفر کیے گئے نو زخمیوں میں سے دو کو مردہ قرار دیا گیا۔
Weather Forecast: دہلی- این سی آر میں شدید سردی کی پیش گوئی، زہریلی ہوا میں سانس لینامشکل،یوپی میں گھنے کہرے کا الرٹ
محکمہ موسمیات نے دہلی کے کئی حصوں میں سرد لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ آئی ایم ڈی کے اعداد و شمار کے مطابق صفدرجنگ کے مرکزی موسمی اسٹیشن پر کم سے کم درجہ حرارت 4.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا،
Kaziranga Elevated Corridor: کلیابور میں کازیرنگا ایلیویٹڈ کوریڈور منصوبے کا آغاز، مقامی لوگوں میں خوشی کی لہر
آسام کے نگاؤں ضلع کے کلیابور میں وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے کازیرنگا ایلیویٹڈ کوریڈور منصوبے کے باقاعدہ آغاز پر مقامی لوگوں نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے زمین کی پوجا کر کے آسام کی اب تک کی سب سے بڑی جنگلی حیات دوست بنیادی ڈھانچہ جاتی منصوبوں میں سے ایک کی بنیاد رکھی۔
MLA Saryu Roy tags Amit Shah: ’’جھارکھنڈ پولیس سے نہیں ہوگا…‘‘ کیرو گاندھی اغوا کیس میں رکن اسمبلی سریو رائے نے امت شاہ سے مرکزی ایجنسیوں کی مداخلت کا کیا مطالبہ
معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے جمشیدپور مغربی سے رکن اسمبلی سریُو رائے نے براہ راست مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر امت شاہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ صرف پیسے کا معاملہ نہیں بلکہ ایک نوجوان کی زندگی کا سوال ہے۔
UAE President to visit India: متحدہ عرب امارات کے صدر کا 19 جنوری کو بھارت کا سرکاری دورہ، وزیراعظم نریندر مودی کی دعوت پر محمد بن زاید النہیان پہنچیں گے نئی دہلی
وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق، صدر محمد بن زاید کے عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا بھارت کا تیسرا سرکاری دورہ ہوگا۔ بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات 1972 میں قائم ہوئے تھے۔ یو اے ای نے اسی سال بھارت میں اپنا سفارت خانہ کھولا، جبکہ بھارت نے 1973 میں ابو ظہبی میں اپنا سفارت خانہ قائم کیا۔
Celebrity Cricket League 2026: سی سی ایل 2026 کا شاندار آغاز، بھوجپوری دبنگس نے تلگو واریئرز کو 41 رنز سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی
ہدف کے تعاقب میں اتری تلگو واریئرز کی ٹیم کپتان منوج تیواری کی خطرناک گیند بازی کے سامنے بے بس نظر آئی اور پوری ٹیم 114 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ منوج تیواری نے 4 اوورز میں 16 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس شاندار کارکردگی پر منوج تیواری کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
Nobel Prizes cannot be passed: نوبیل انعام نہ علامتی طور پر منتقل کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی آگے دیا جا سکتا ہے: نوبیل فاؤنڈیشن
ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کا تمغہ پیش کیے جانے کے دعوے کے بعد وضاحت، نوبیل فاؤنڈیشن کے بیان میں کہا گیا کہ وہ الفریڈ نوبیل کی وصیت اور اس کی شرائط کی مکمل پاسداری کرتی ہے۔ بیان کے مطابق وصیت میں واضح طور پر درج ہے کہ نوبیل انعام اُن افراد کو دیا جائے گا جنہوں نے انسانیت کے لیے سب سے زیادہ فائدہ پہنچایا ہو، اور ساتھ ہی یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ ہر انعام کس ادارے کے ذریعے دیا جائے گا۔ ’’اسی بنیاد پر نوبیل انعام نہ تو علامتی طور پر کسی اور کو دیا جا سکتا ہے اور نہ ہی اسے آگے تقسیم کیا جا سکتا ہے۔‘‘
Kapil Sibal warns opposition: بی جے پی سے سمجھوتہ کیا تو ڈپٹی سی ایم بن جائیں گے، مگر سیاسی مستقبل ختم ہو جائے گا: کپل سبل
راجیہ سبھا کے رکن کپل سبل نے اتوار کو بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کو وارننگ، اجیت پوار کی مثال دے کر موقع پرستانہ سیاست سے خبردار کیا۔ کپل سبل نے نشاندہی کی کہ جن ریاستوں میں بی جے پی کا براہ راست مقابلہ کانگریس سے ہوتا ہے، وہاں وہ کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرتی۔
PM Modi Rally: تمل ناڈو میں 23 جنوری کو وزیر اعظم مودی کی ریلی سے ہوگا این ڈی اے کے انتخابی مہم کا آغاز
تمل ناڈو اسمبلی انتخابات سے قبل بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والے این ڈی اے نے ریاست میں انتخابی سرگرمیوں کو تیز کر دیا ہے۔ این ڈی اے کی جانب سے 23 جنوری کو مدورنتکم میں وزیر اعظم نریندر مودی کی ایک بڑی عوامی ریلی کے ساتھ باضابطہ انتخابی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔





