Bharat Express

قومی

پارلیمانی امور کے محکمہ کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آئندہ اجلاس میں کل 12 کام کے دن ہوں گے اورریاستی بجٹ 12 فروری کو پیش کیا جائے گا۔

بہار کے بعد جھارکھنڈ میں بھی سیاسی درجہ حرارت بڑھ رہا ہے۔ ای ڈی نے جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین کے خلاف سمن جاری کیا ہے۔

راجستھان کے وزیرتعلیم مدن دلاور نے اس معاملے میں محکمہ تعلیم کو حکم دیا ہے کہ دوسری ریاستوں میں حجاب پر پابندی کے اسٹیٹس کی رپورٹ تیار کی جائے، ساتھ ہی راجستھان میں اس کا کیا اثر پرے گا، اس کی بھی رپورٹ تیار کی جائے۔

آئی ایم ڈی کے اعداد و شمار کے مطابق، دہلی میں اس ماہ 30 جنوری تک اوسط زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17.7 ڈگری سیلسیس تھا، جو 13 سالوں میں سب سے کم ہے۔ منگل تک کے سرکاری اعداد و شمار میں یہ معلومات سامنے آئی ہیں۔

اروند کیجریوال نے میئر انتخابات سے متعلق ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق، سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ منگل (30 جنوری) کی دوپہر تقریباً 2.30 بجے شروع ہوئی اور کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔ دونوں مرنے والوں کی شناخت 33 سالہ نونگتھومبم مائیکل اور 25 سالہ میسنام کھابہ کے طور پر ہوئی ہے۔

ہندوستان بھرمیں کل 20 حج ایمبارکیشن پوائنٹ ہیں، جہاں سے عازمین حج کے لئے روانہ ہوتے ہیں۔ جس میں دہلی سب سے بڑا ایمبارکیشن پوائنٹ ہے، جہاں سے اس بارسب سے زیادہ تقریباً 22000 عازمین حج مقدس حج بیت اللہ کے لئے پرواز کریں گے اوردہلی اسٹیٹ حج کمیٹی ان تمام عازمین حج کے لئے تمام قسم کی مقامی سہولیات فراہم کرے گی۔

لالو پرساد یادو اور ان کے خاندان کے خلاف جاری ای ڈی کی کارروائی کو لے کر پٹنہ میں آر جے ڈی کارکنوں نے دن بھر احتجاج جاری رکھا۔ اس دوران کارکنوں نے مودی حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

مسلم راشٹریہ منچ کا ماننا ہے کہ جب تک ملک میں اسود الدین اویسی قسم کے نام نہاد مسلم لیڈر ہیں، اس ملک کے مسلمان ان پڑھ، مظلوم، پسماندہ، غریب اور غیر محفوظ رہیں گے۔ فورم کے کنوینر راجہ رئیس نے یہ باتیں ایودھیا کے شری رام مندر میں رام للا کے درشن کے بعد مندر کے احاطے میں کہیں۔ انہوں نے کہا کہ رام ہم سب کے آباؤ اجداد تھے، ہیں اور رہیں گے۔

چھتیس گڑھ کے سکما میں سی آرپی ایف کے نئے پولیس کیمپ پر منگل کو نکسلیوں نے حملہ کردیا۔ اس میں تین جوان شہید ہوگئے اور 14 زخمی ہوئے ہیں۔ بسترآئی جی سندر راج پی نے حادثہ کی تصدیق کی ہے۔