Bharat Express

قومی

بہارکے سابق وزیراعلیٰ تیجسوی یادو نے کہا ہے کہ وہ 17 ماہ سے حکومت میں تھے تو کریڈٹ کیوں نہ لیں۔ تیجسوی یادو نے نتیش کمار سے لے کر جیتن رام مانجھی پرآج جم کر حملہ بولا۔

پی ایم مودی پر تنقید کرتے ہوئے منی شنکر ایر نے کہا کہ 'وزیر اعظم مودی نے پاکستان کے ساتھ بات چیت سے انکار کرکے سب سے بڑی غلطی کی ہے'۔

کانگریس لیڈراشوک چوہان نے اسمبلی اسپیکر راہل نارویکرسے آج صبح ملاقات کی اورانہیں استعفیٰ سونپ دیا گیا ہے۔ ان کے استعفیٰ سے کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔

بہار اسمبلی میں فلورٹسٹ سے پہلے اودھ بہاری چودھری کو اسمبلی اسپیکر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اب ڈپٹی اسپیکر اسمبلی کی کارروائی چلا رہے ہیں۔

راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) کے رکن اسمبلی چیتن آنند کے بھائی انشومان آنند نے پاٹل پُترتھانے میں شکایت درج کرائی تھی۔ کہا تھا کہ ان کے بھائی چیتن آنند آرجے ڈی سے رکن اسمبلی ہیں۔

راشٹریہ لوک دل کے این ڈی اے الائنس کے ساتھ آنے کے فیصلے پرکچھ راکین اسمبلی کے ناراض ہونے کی قیاس آرائی کی جا رہی تھی۔ جینت چودھری کی پارٹی کی طرف سے اب اس کی تردید کی گئی ہے۔

مسلم فریق نے ایودھیا تنازعہ کے خطوط پر ویاس خاندان کی عرضی کو خارج کرنے کی دلیل دی۔انہوں نے کہا کہ بابری کیس میں نرموہی اکھاڑہ کی جانب سے ایک شخص نے کھڑے ہو کر پوجا کا حق مانگا لیکن عدالت نے اسے منظور نہیں کیا۔

ہندوستانی بحریہ کے آٹھ سابق فوجی جنہیں قطر میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ دوحہ کی ایک عدالت نے 12 فروری کو رہا کر دیا ہے۔ ان میں سے سات ہندوستان واپس بھی آچکے ہیں۔

دوحہ کی ایک عدالت نے قطر میں سزائے موت پانے والے بھارتی بحریہ کے 8 سابق فوجیوں کو رہا کر دیا ہے جن میں سے 7 بھارت واپس آ چکے ہیں۔ اسے ہندوستان کی ایک بڑی سفارتی فتح قرار دیا گیا

بہار کی سیاست کس کروٹ بیٹھے گی، اس کا تھوڑی دیرمیں ہی فیصلہ ہوا جائے گا۔ نتیش کمار کو اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنی ہے، اس کے لئے بہار اسمبلی کا سیشن شروع ہوگیا ہے۔