Bharat Express

Ashok Chavan Resigns Congress: مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک چوہان نے کانگریس سے دیا استعفیٰ، بی جے پی میں ہوں گے شامل

کانگریس لیڈراشوک چوہان نے اسمبلی اسپیکر راہل نارویکرسے آج صبح ملاقات کی اورانہیں استعفیٰ سونپ دیا گیا ہے۔ ان کے استعفیٰ سے کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔

مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک چوہان نے کانگریس سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

Maharashtra Congress: مہاراشٹرمیں لوک سبھا الیکشن سے پہلے کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ اشوک چوہان نے کانگریس سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اسمبلی عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔ اشوک چوہان اب بی جے پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔

اشوک چوہان کے ساتھ اس وقت 2 سے 4 کانگریس اراکین اسمبلی بھی ہیں۔ ان اراکین اسمبلی کے بھی بی جے پی میں شامل ہونے کا امکان ہے۔ کانگریس کے نگرسیوک بھی بی جے پی میں شامل ہوں گے۔ بی جے پی اشوک چوہان کو مہاراشٹر سے راجیہ سبھا بھیج سکتی ہے۔ اشوک چوہان کے استعفیٰ سے پہلے ملند دیوڑا اوربابا صدیق نے کانگریس سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ بابا صدیقی اجیت پوار گروپ کی این سی پی میں شامل ہوئے ہیں۔ وہیں ملند دیوڑا ایکناتھ شندے گروپ کی شیو سینا میں شامل ہوئے ہیں۔

اشوک چوہان نے کانگریس سے کیوں دیا استعفیٰ؟

ذرائع کے مطابق، اشوک چوہان مہاراشٹرکانگریس کے صدرنانا پٹولے سے ناراض تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ انہیں پارٹی نے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے لئے کہا تھا۔ حالانکہ انہوں نے اس سے انکارکردیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی لہرلگ رہی ہے۔ اشوک چوہان نانا پٹولے کے اسمبلی اسپیکرعہدہ چھوڑنے سے بھی ناراض تھے۔ ان کا ماننا تھا کہ نانا پٹولے کی وجہ سے ہی مہاراشٹرمیں حکومت گرگئی۔ ذرائع نے بتایا کہ اشوک چوہان نے پارٹی ہائی کمان سے کہا تھا کہ نانا پٹولے کو صدرعہدے سے ہٹاکرانہیں مہاراشٹرکانگریس کا صدربنایا جائے۔ اشوک چوہان کے استعفیٰ کے بغیرنانا پٹولے دہلی کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Bihar Floor Test: فلور ٹسٹ سے پہلے بہار اسمبلی میں اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد، اودھ بہاری چودھری کرسی سے ہٹائے گئے

اشوک چوہان کے والد بھی رہ چکے ہیں وزیراعلیٰ

اشوک چوہان کے والد بھی وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں۔ شنکرراؤ چوہان  کانگریس کے سینئرلیڈررہے ہیں اورمہاراشٹرکے وزیراعلیٰ کے طورپرکام کیا۔ ناندیڑسے اشوک چوہان 2014 سے لے کر2019 کے درمیان لوک سبھا رکن پارلیمنٹ بھی رہے۔ اشوک چوہان کے استعفیٰ کے بعد مہاراشٹرکانگریس کے خیمے میں تشویش کی لکیریں ہیں۔ خبر ہے کہ مہاراشٹر کانگریس کے موجودہ صدرنانا پٹولے دہلی روانہ ہوگئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔