Bharat Express DD Free Dish

قومی

مہاراشٹر میں تین روزہ سوگ کا اعلان، ریاست بھر میں تعطیل اور پرچم سرنگوں رہے گا۔ ودیا پرتشٹھان کے ٹرسٹی کے مطابق اجیت پوار کا جسد خاکی آج ودیا پرتشٹھان گراؤنڈ میں عوام کے آخری دیدار کے لیے رکھا جائے گا، جب کہ آخری رسومات کل صبح 11 بجے انجام دی جائیں گی۔

بی اے (جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن) آنرز / ریسرچ پروگرام میں داخلے جاری، 30 جنوری 2026 ہے آخری تاریخ، اردو ذریعہ تعلیم اور مدرسہ پس منظر کے طلبہ کے لیے قومی و بین الاقوامی میڈیا تک پہنچنے کا مضبوط پلیٹ فارم۔

مہاراشٹرکے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار کا طیارہ حادثہ کا شکارہوگیا، جس میں پانچ افراد سوار تھے اورسبھی کی موت ہوگئی۔ حادثے کا سی سی ٹی وی سامنے آیا ہے۔ دھماکہ کے بعد طیارہ آگ کے گولے میں تبدیل ہوگیا۔ حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ اجیت پوار کی پہچان ان کی گھڑی سے کرنی پڑی۔

بھارت کا بجٹ گزشتہ 79 برسوں میں کس قدر تبدیل ہو چکا ہے؟ شام 5 بجے پیش ہونے والے بجٹ سے لے کر صبح 11 بجے کے بجٹ تک کا سفر، ریلوے بجٹ کے انضمام اور پیپر لیس بجٹ کی پوری کہانی خاصی دلچسپ ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ بجٹ کے انداز و روایت میں کیا کیا بڑی تبدیلیاں آئیں، اور یہ بھی کہ کیا بجٹ 2026 اتوار کے دن پیش ہوگا یا نہیں۔

آج ’پنجاب کیسری‘ لالہ لاجپت رائے کا یومِ پیدائش ہے۔ جانیے کیسے 63 سال کی عمر میں انہوں نے سائمن کمیشن کے خلاف قیادت کی اور ان کے سینے پر پڑنے والی لاٹھیاں برطانوی سلطنت کے زوال کی ایک وجہ بن گئیں۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ آج صبح مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے طیارہ حادثے میں موت کی خبر سن کر مجھے گہرا صدمہ ہوا۔ اس ملک میں عام لوگوں کی تو بات چھوڑیں، سیاستدان بھی محفوظ نہیں ہیں۔ دو دن قبل مجھے معلوم ہوا تھا کہ کسی دوسری پارٹی کے کسی لیڈر نے بیان دیا تھا کہ پوار بی جے پی چھوڑنے کو تیار تھے اور اب آج یہ ہو گیا۔

سونمرگ میں پہاڑ سے ٹوٹ کر آنے والا ایوالانچ ہوٹل کے احاطے تک پہنچ گیا، جس کا خوفناک منظر سی سی ٹی وی میں کیمرے کی آنکھ میں قید ہو گیا۔ خوش قسمتی سے اس حادثے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہا کہ اجیت پوار کے انتقال سے ان کے خاندان اور این سی پی کے عہدیداران اور کارکنان شدید سوگ میں ہیں۔ اس دکھ کی گھڑی میں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب ان کے خاندان کے بارامتی پہنچنے کے بعد ان سے مشاورت کر کے آئندہ کے اقدامات طے کیے جائیں گے۔

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اور این سی پی لیڈر اجیت پوار کا بارامتی میں پیش آئے طیارہ حادثے میں انتقال ہو گیا۔ حادثے کی اصل وجہ جاننے کے لیے بلیک باکس کی جانچ کی جائے گی۔

پارلیمنٹ کے 2026 کے بجٹ اجلاس کا آغازصدردروپدی مرموکے خطاب سے ہوا۔ اس نے خوشحال کسانوں، پی ایم کسان سمّان ندھی، دیہی ترقی اور"ترقی یافتہ ہندوستان‘‘ پر زور دیا۔ صدر جمہوریہ نے یورپی یونین کے ساتھ ایف ٹی اے، اسٹارٹ اپ کی کامیابی، بدعنوانی سے پاک گورننس اور دلتوں اور پسماندہ افراد کی فلاح و بہبود پر بھی روشنی ڈالی۔