Bharat Express DD Free Dish

قومی

یو پی ایس سی نے واضح کیا ہے کہ انٹرویو کی تاریخ یا وقت میں تبدیلی سے متعلق کسی بھی درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا۔ حتمی نتیجے کا اعلان انٹرویو کا عمل مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

وزیراعظم مودی کے نام لکھے گئے خط میں ماہر تعلیم اور ممتاز دانشور پروفیسر اخترالواسع نے لکھا کہ اب تک یہ سب کچھ دوریاستوں میں ہورہا تھا، لیکن اب یہ سب کچھ مرکزی سرکار کی ناک کے نیچے ہورہا ہے۔ ابھی ریس کورس روڈ کی مسجد کا قضیہ ختم نہیں ہوا تھا کہ کرشی بھون کی پرانی مسجد کومنہدم کرنے کی بات ہونے لگی ہے اورنہ جانے دہلی میں کتنے مزار، کتنی خانقاہیں اورمساجد توڑ دیئے گئے ہیں۔

ہندوستانی زبانوں اور ادب سے اپنی گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اردو اپنی تہذیب، شیرینی اور ادبی ورثے کی گراں قدر روایت کے باعث ایک اہم زبان ہے۔ قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020 کے تناظر میں اردو کی ترقی اور نئی نسل کو اس زبان سے جوڑنے کے لیے نئے مواقع اور امکانات تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈی آر ڈی او نے جمعرات کی صبح 11 بج کر 10 منٹ پر اوڈیشہ کے ساحل کے قریب دیسی ساختہ پرلے میزائل کا کامیاب پروازی تجربہ کیا۔ یہ تجربہ صارف کی جانچ (یوزر ایویلیوایشن ٹرائل) کے تحت کیا گیا۔ میزائل نے تمام طے شدہ اہداف کامیابی کے ساتھ حاصل کیے۔

دہلی پولیس کی ہیڈ کانسٹبل چنچل نے ایک سال کے اندر119 لاپتہ بچوں اور16 دیگرگمشدہ لوگوں کا پتہ لگاکر انہیں ان کی فیملی سے ملایا۔ ان کی اس انسانیت نوازی اور ذمہ داری کی وجہ سے اس حصولیابی کی ہرطرف سراہنا ہو رہی ہے۔

نائب سنگھ سینی نے امت شاہ کی تنظیمی صلاحیتوں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت میں اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے ایک عام کارکن کے طور پر عوامی زندگی کا آغاز کرنے والے امیت شاہ نے اپنی محنت، لگن اور تنظیمی صلاحیتوں کے بل پر اعلیٰ قیادت تک کا سفر طے کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی کو ملک کے کونے کونے تک مضبوط بنانے میں ان کا اہم کردار رہا ہے اور آج یہ جماعت دنیا کی سب سے بڑی سیاسی تنظیموں میں شمار ہوتی ہے۔

اردواکادمی، دہلی کی جانب سے ان مقابلوں میں شرکت کرنے والے تمام طلبہ وطالبات کو خواہ انہوں نے کوئی انعام حاصل کیا ہویا نہیں، اکادمی کا ماہنامہ رسالہ ’’بچوں کا ماہنامہ امنگ‘‘ ایک سال تک مفت بھیجا جائے گا۔ یہ رسالہ ان کے گھر کے پتے پر ارسال کیا جائے گا، تاکہ بچوں میں مطالعے کا شوق پروان چڑھے اور وہ اردو زبان وادب سے مزید قریب ہوسکیں۔

گزشتہ ماہ حکومت نے وزیر اعظم دیویانگ جن پنشن اسکیم کے تحت معذور افراد کے لیے اہلیت کی کم از کم عمر کی شرط ختم کر دی تھی۔ اس فیصلے کے بعد اب اہل معذور افراد پیدائش سے ہی پنشن حاصل کرنے کے مستحق ہو گئے ہیں۔اس کے علاوہ مرکزی حکومت کی مالی امداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ اب 79 سال تک کی عمر کے اہل افراد کو 375 روپے ماہانہ اور 80 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کو 625 روپے ماہانہ دیے جائیں گے۔

پیکٹ بند غذائی اشیا خریدتے وقت سب سے پہلے ان میں موجود شکر کی مقدار پر توجہ دیں۔ کئی بار ایسی غذائی اشیا میں بھی شکر ہوتی ہے جن کا ذائقہ زیادہ میٹھا محسوس نہیں ہوتا۔ بسکٹ، مختلف ذائقوں والے مشروبات اور دیگر پیکٹ بند اسنیکس میں اضافی شکر شامل ہو سکتی ہے۔ زیادہ شکر کا استعمال وزن بڑھنے، دانتوں کے مسائل اور ذیابیطس کے خطرے میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اور پارٹی کو لے کر ان کے کارکن اس سے پہلے بھی اس طرح کے پوسٹر اور ہورڈنگ لگا چکے ہیں۔ لیکن اس بار یہ ہورڈنگ اس لیے بھی موضوعِ بحث بن گئی ہے کیونکہ گزشتہ دنوں مذہبی مقرر دھیرندر کرشن شاستری نے بھگوان شری کرشن کے حوالے سے مبینہ طور پر قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔اس بیان پر اکھلیش یادو نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دھیرندر شاستری پر پابندی لگانے اور ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔