Bharat Express

قومی

 ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے دروازے پسماندہ بچوں کیلئے کھلے۔ ای ایس اے کا مقصد سماج کے ہرطبقے کے بچوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ کرافٹ اسٹالز، ثقافتی سرگرمیوں کا اہتمام کیا اور چھوٹے بچوں نے کرسمس کیرول پر رقص بھی کیا۔

مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے مہاراشٹر حکومت پر شدید حملہ کیا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ وہ سومناتھ سوریہ ونشی اور ان کے خاندان کے ممبران سے ملے جو تشدد کا شکار ہوئے تھے۔

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے بیان پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نظریہ بی جے پی کے لیے زیر زمین کام کرتا ہے۔ سرنگیں کھود کر کام کرتا ہے۔

رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر  رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رام مندر کی تعمیر میں سنگھ کا کوئی رول نہیں ہے۔ جب سنگھ کا وجود نہیں تھا تب بھی ہندو مذہب موجود تھا۔ رام مندر تحریک میں ان کا کوئی کردار نہیں تھا۔

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔ گزشتہ دنوں ایک ترجمان نے وزیرداخلہ امت شاہ کی تنقید کی تھی۔

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً مکمل کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، بی جے پی اسی ہفتے الیکشن کے لئے پہلی فہرست جاری کرسکتی ہے۔ 

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے دفتر سے برآمد ہونے والی ڈائری میں درج ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ ایک سال میں 100 کروڑ روپے کا لین دین کرتا تھا۔ اس ڈائری میں اس ماہ کے حسابات ملے ہیں۔

پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا کا دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔ قابل تجدید توانائی سے لے کر آرگینک فارمنگ تک، خلا سے دفاع کے شعبے تک، سیاحت سے لے کر فلاح و بہبود کے شعبے تک، ملک ہر شعبے میں نئی ​​بلندیوں کو چھو رہا ہے۔

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش کی۔ اہل خانہ نے جمعیۃ علماء ہند کا شکریہ ادا کیا۔