Bharat Express

قومی

وزیر اعظم نے کرتویہ پتھ (راج پتھ) پر پریڈ کی قیادت کی، جہاں دیسی دفاعی ساز و سامان اور خواتین کو بااختیار بنانے کی نمائش نے سب کی توجہ مبذول کرائی۔  وزیراعظم کے لباس نے پریڈ کی شان میں ایک خاص دلکشی کا اضافہ کیا۔ یوم جمہوریہ پر وزیر اعظم مودی کا پہنا ہوا روایتی اور رنگین لباس یہ پیغام دیتا ہے کہ ہندوستان کا ثقافتی ورثہ ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔

اس سال یوم جمہوریہ کی تقریبات میں آئین کے نفاذ کے 75 سال مکمل ہونے پر توجہ مرکوز کی گئی اور ’جن بھاگداری‘ پر زور دیا گیا۔ اس تہوار میں ہندوستان کی ثقافتی تنوع، اتحاد، مساوات، ترقی اور فوجی طاقت کی نمائش کی گئی۔

پورنیہ کے رکن پارلیمنٹ پپویادونے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی، اروند کیجریوال دونوں ایک سکے کے دو رخ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اروند کیجریوال نے کبھی مسلمانوں کے مسئلے پر زبان نہیں کھولی۔ وہ مسلمانوں کی بات نہیں کرنا چاہتے ہیں، لیکن پپو یادو جب تک زندہ ہے، جب تک آپ کی بات کرے گا اور کوئی بھی طاقت ہمیں روک نہیں پائے گی۔

کانگریس کے سینئر لیڈر جے پرکاش اگروال کے بیٹے اور چاندنی چوک سے کانگریس امیدوار مدت اگروال نے کہا کہ حالیہ اسمبلی الیکشن میں دہلی کی عوام بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کو ایک ساتھ جواب دے گی اور کانگریس کو مضبوط کرے گی۔

اس بار یوم جمہوریہ کا تھیم ’گولڈن انڈیا-ہیریٹیج اینڈ ڈویلپمنٹ‘ ہے۔ پریڈ دیکھنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں خصوصی مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ ان میں پیرا اولمپک ٹیمیں، بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے گاؤں کے سرپنچ، جنگلی حیات کے تحفظ کے کارکن وغیرہ شامل ہیں۔

دہلی کے ایڈیشنل پولیس کمشنر ٹریفک ڈی کے گپتا نے کہا کہ صرف پڑوسی ریاستوں سے ضروری گاڑیوں کو ہی قومی دارالحکومت میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ گاڑیوں پر پابندی پریڈ ختم ہونے تک نافذ رہے گی۔

گوتم بدھ نگر پولس کمشنریٹ نے شہر میں سیکورٹی سخت کر دی ہے، جس میں پولس کمشنر لکشمی سنگھ کی قیادت میں یہ مہم چلائی جا رہی ہے۔ سیکورٹی بڑھانے کے لیے کئی گائیڈ لائنز بھی دی گئی ہیں۔

فینٹم نے اکھنور کے سندر بنی سیکٹر میں آسن کے قریب دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں ہندوستانی فوج کا ساتھ دیا تھا

پدم ایوارڈز، جو ملک کے اعلیٰ ترین شہری اعزازات میں سے ایک ہیں، تین زمروں میں دیئے جاتے ہیں - پدم وبھوشن، پدم بھوشن اور پدم شری۔ بھیم سنگھ بھاویش، ڈاکٹر نیرجا بھٹلا، ایتھلیٹ ہرویندر سنگھ کو پدم ایوارڈ ملا ہے۔

عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور سابق سی ایم اروند کیجریوال نے اس پر نشانہ لگایا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی کے پاس دہلی کے لیے کوئی منصوبہ نہیں ہے۔