Bharat Express

قومی

لوک سبھا انتخابات کے نتائج سے متعلق پیشین گوئی کے بارے میں پوچھے جانے پر پوار نے کہا کہ تبدیلی نظر آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ تبدیلی چاہتے ہیں لیکن میں یہ نہیں بتا سکتا کہ کون کتنی سیٹیں جیتے گا۔

مہاراشٹر کے ناندیڑ شہر میں محکمہ انکم ٹیکس نے بڑی کارروائی کی ہے۔ یہاں آئی ٹی ٹیم نے بھنڈاری فائنانس اور آدیناتھ ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک اور بھنڈاری فائنانس پر چھاپہ مارا۔ اس دوران کروڑوں کی بے حساب جائیداد ملی ہے، جسے محکمہ انکم ٹیکس نے ضبط کر لیا ہے۔

راشد علوی نے بھی سواتی مالیوال پر حملے کو غلط قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’کسی بھی خاتون کے ساتھ ایسی بد سلوکی برداشت سے باہر ہے۔‘‘ کانگریس لیڈر نے کہا، “سواتی مالیوال کو آگے آنا چاہئے اور اپنے خیالات کا اظہار کرنا چاہئے۔

سنگھ کی عرضی پر سی بی آئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے بنچ نے کہا، 'درخواست گزار کے خلاف کوئی زبردستی کارروائی نہیں کی جائے گی۔' سپریم کورٹ نے یکم اکتوبر 2019 کو یادو سنگھ کو ضمانت دی تھی۔

ای ڈی نے 6-7 مئی کو ان کے پی ایس سنجیو کمار لال، گھریلو ملازم جہانگیر عالم اور دیگر قریبی ساتھیوں کی رہائش گاہوں پر چھاپے مار کر 37.37 کروڑ روپے برآمد کیے تھے۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے اروند کیجریوال کو 21 مارچ کو دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتار کیا تھا۔ انہوں نے ایک ماہ سے زیادہ ای ڈی کی حراست میں گزارا۔

بھیما کوریگاؤں میں سال 2017 میں مہاراشٹر کے پونے میں ایلگار پریشد کے زیر اہتمام ایک پروگرام میں اشتعال انگیز تقریر کے بعد تشدد پھوٹ پڑا تھا۔ پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ پروگرام کے منتظمین کے نکسلیوں کے ساتھ تعلقات تھے۔

کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پر لکھا، راہل گاندھی کے خط کو وزیر اعظم کی طرف سے بحث (ڈیبیٹ) کا دعوت نامہ قبول کیے ہوئے پانچ دن گزر چکے ہیں۔ 56 انچ کا سینہ کہلانے والے ابھی تک دعوت  نامے کوقبول کرنے کی ہمت نہیں کر پائے۔

لائیو لا کی رپورٹ کے مطابق جسٹس ابھے ایس اوکا اور اجل بھویان کی بنچ نے پی ایم ایل اے قانون سے متعلق فیصلہ دیا۔ بنچ نے کہا، ''اگر پی ایم ایل اے کی دفعہ 4 کے تحت جرم کا نوٹس دفعہ 44 کے تحت شکایت کی بنیاد پر لیا گیا ہے۔تب ای ڈی اور اس کے افسران  شکایت میں ملزم بنائے گے شخص کو گرفتار کرنے کے لئے سیکشن 19 کے تحت ملی طاقت کا استعمال نہیں کرسکتی ہے۔

پھر جھوٹ بولنے والی مشین کانگریس اور انڈیا کا اتحاد 5 کلو کے بجائے 10 کلو اناج دینے کی بات کر رہے ہیں؟ اس وقت پورا ملک خوش  حال ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ہے۔