تلنگانہ کے وارنگل میں خوفناک سڑک حادثہ میں سات افراد ہلاک، چھ زخمی
Telangana Road Accident: تلنگانہ کے وارنگل میں وارنگل-مامونورو روڈ پر بھارت پیٹرول پمپ کے قریب لاری اور دو آٹورکشا کے ٹکرانے سے ایک بچے سمیت سات افراد ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہوگئے۔ ریلوے ٹریک بچھانے کے لیے استعمال ہونے والی لوہے کی سلاخوں سے لدی لاری نے دو آٹورکشوں کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی، لوہے کی سلاخیں آٹورکشوں پر گرنے سے سات افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جن میں سے چار خواتین اور ایک بچہ تھا۔
پولیس نے زخمیوں کو علاج کے لیے ایم جی ایم اسپتال میں داخل کرایا اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا۔ پولیس نے اس معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
نشے میں تھا لاری ڈرائیور
پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق وارنگل کے مضافاتی علاقہ کھمم کے درمیان قومی شاہراہ پر مامونور کے قریب ایک سنگین سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں سات افراد ہلاک اور تین زخمی زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ پولیس کو پتہ چلا کہ حادثے کی وجہ ڈرائیور شراب کے نشے میں لاری چلا رہا تھا۔
پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق پوٹاکُٹی کے اوروگلو میں ایک نشے میں دھت لاری(ٹرک) ڈرائیور نے لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اس نے لاری کو تیز رفتاری سے چلایا اور ایک جان لیوا سڑک حادثہ پیش آیا۔ یہ حادثہ وارنگل کے مضافاتی علاقہ مامونور کے قریب پیش آیا۔ اچانک بریک لگنے سے لاری الٹ گئی۔ لاری میں نصب لوہے کے کھمبے آٹو پر گر گئے۔
یہ بھی پڑھیں- Train Accident: ہاوڑہ میں ایک اور ریل حادثہ، آپس میں ٹکرائیں دو ٹرینیں، پٹری سے اتری تین بوگیاں
حادثے میں ہو گئی سات لوگوں کی موت
اس حادثے میں چار افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب یہ سبھی ایک آٹو میں سفر کر رہے تھے۔ لاری ڈرائیور نشے میں تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ضلع کلکٹر اور میونسپل کارپوریشن کے افسران فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور بچاؤ کے اقدامات کئے۔ قومی شاہراہ پر گرے ہوئے لوہے کے کھمبوں کو بھاری کرین کی مدد سے ہٹایا گیا اور لاری کو وہاں سے ہٹا دیا گیا۔
-بھارت ایکسپریس