Bharat Express

Mahatma Gandhi’s Journalism: صحافت میری روح ہے اور مہاتماگاندھی کی صحافت سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا:سی ایم ڈی اوپیندر رائے

سی ایم ڈی اوپیندر رائے نے کہا کہ اس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا کہ مہاتما گاندھی عظیم صحافی تھے۔انہوں نے 70 ہزار خطوط کا جواب ہاتھ سے خط لکھ کر دیا۔صحافت میری روح ہے اور باپو مہاتما گاندھی کی صحافت سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ۔

ریاست تلنگانہ کے حیدرآباد میں واقع مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں آج انڈین سوسائٹی آف گاندھین اسٹڈیز کا 45واں سالانہ کنوکیشن کا انعقاد کیا گیا ،جس میں مہمان خصوصی کے طور پر بھار ت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کےسی ایم ڈی، چیئرمین ،ایڈیٹر ان چیف اوپیندر رائے نے شرکت۔ کنوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے اوپیندر رائے نے کہا کہ مہاتما گاندھی بیسویں صدی کے سب سے قیمتی شخصیت تھے۔ ایک وقت تھا جب کبیر پر سب سے زیادہ ریسرچ کیا گیا اور اب مہاتما گاندھی ایسی شخصیت ہیں جن پر سب سے زیادہ ریسرچ ہورہا ہے اور پی ایچ ڈی لکھی جارہی ہے۔

سی ایم ڈی اوپیندر رائے نے کہا کہ اس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا کہ مہاتما گاندھی عظیم صحافی تھے۔انہوں نے 70 ہزار خطوط کا جواب ہاتھ سے خط لکھ کر دیا۔صحافت میری روح ہے اور باپو مہاتما گاندھی کی صحافت سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہاتما گاندھی  کی صحافت مشن کی صحافت تھی۔ ملک کو آزادی کی بہت ضرورت تھی اور انہوں نے اپنے طور پر جو کوششیں کیں وہ عدم تشدد پر مبنی کوششیں تھیں۔لیکن اس کے باجود باپو کے ناقد تھے،ان کی سوچ سے عدم اتفاق رکھنے والوں کا ایک بڑا طبقہ تھا،البتہ گاندھی کو ماننے والوں کا طبقہ اس سے کہیں بڑا تھا۔

چیئرمین اوپیندر رائے نے کہا کہ مہاتما گاندھی کو جس گوڈسے نے گولی ماری،آج 99فیصد لوگ اس کی مذمت کریں گے۔میں بھی اس کی مذمت کرتا ہوں۔ ناتھو رام گوڈسے نے مہاتماگاندھی کو گولی مار تو اپنے ذاتی مفاد اور کم عقلی کی وجہ سے گولی ماری۔اگر ناتھو کو باپو کی کرسی پر بیٹھایا جاتا تو وہ کبھی بھی اتنا انصاف نہیں کرپاتا جتنا مشکل ترین حالات میں بھی مہاتما گاندھی نے کیا۔

انہو ں نے مزید کہ اگر آج مہاتما گاندھی اور مہاتما بودھ دوبارہ موجودہ سماج میں پیدا ہوجائیں تو میری گارنٹی ہے کہ باپو کو ماننے والے ہی ان کی مخالفت شروع کردیں گے اور بودھ کو ماننے والے ہی ان کے خلاف ہونے لگیں گے۔میرا خیال ہےکہ آج اگر گاندھی پیدا ہوجائیں تو حکومت انہیں گرفتار کرکے جیل میں ڈلوادے گی۔بودھ اگر آج پیدا ہوجائے تو انہیں حکومت جیل میں ڈال دے۔کیوں کہ بودھ کبھی بھگوان کو نہیں مانتے تھے،گاندھی بھی ایسے ہی تھے۔یہ لوگ خود اپنے اندر اصلاح کی وکالت کرتے رہے۔گاندھی نے کوئی دھرم نہیں چلایا۔گاندھی نے لوگوں کو جگانے کی سمت میں ،لوگوں کو احساس دلانے کی سمت میں کوششیں کیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read