Bharat Express

Sonu Nigam unhappy with Padma Awards 2025: کشور کمار،الکا یاگنک کو پدم ایوارڈ نہ ملنے سے ناراض ہوئے سونو نگم،محمد رفیع کاذکر کرتے ہوئے کہی بڑی بات

بہترین گلوکارہ شاردا سنہا کو پدم وبھوشن سے نوازاجائے گا۔  اداکار اننت ناگ،ننداموری بالاکرشنا اور اجیت کمار،  گلوکار پنکج ادھاس کو پدم بھوشن سے نوازا جائے گا۔جبکہ  گلوکار اریجیت سنگھ کو پدم شری ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

یوم جمہوریہ کی مناسبت سے 25 جنوری 2025 کو پدم ایوارڈ حاصل کرنے والی شخصیات کے ناموں کا اعلان کیا گیا تھا۔ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے اریجیت سنگھ، بہترین گلوکارہ شاردا سنہا، اور فلم ڈاریکٹر شیکھر کپور کو پدم ایوارڈ سے سرفراز کیا جائے گا۔ لیکن کشور کمار،الکا یاگنک کو اس بار ایوارڈ نہیں دیا گیا جس پر سونو نگم نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

اس معاملے پر سونو نگم نے ایک  ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ دو ایسے گلوکار جنہوں نے پوری دنیا  کےنئے گلوکاروں کومتاثر کیا ہے، ان میں سے ایک کو ہم نے پدم شری پر ہی نپٹا دیا ہے وہ ہیں محمد رفیع  اور ایک وہ ہیں  جنہیں اب تک پدم شری بھی نصیب نہیں ہوا ہے ،  ان کانام کشور کمار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جو ابھی موجودہ گلوکار ہیں ان میں سے الکا یاگنک ایک ہیں جن کا اتنا لمبا کیرئیر اور کمال کی آواز کی ملکہ ہیں انہیں بھی ابھی تک کسی ایوارڈ سے نہیں نوازا گیا ہے ۔ شریا گھوشال بہت وقت سے وہ بھی اپنی آواز کا لوہا منوانے میں کامیاب رہی ہیں لیکن ابھی تک انہیں بھی کوئی ایوارڈ نہیں ملا ہے۔ سنیدھی چوہان ، انہوں نے بھی پوری ایک نسل کو متاثر کیا ہے انہیں بھی کوئی ایوارڈ نہیں ملا ہے، اور ایسے کتنے نام ہیں پھر وہ چاہیں کسی بھی فیلڈ کے ہوں جن کے ساتھ انصاف نہیں ہوا ہے۔

اریجیت سنگھ کو ملا پدم شری

بہترین گلوکارہ شاردا سنہا کو پدم وبھوشن سے نوازاجائے گا۔  اداکار اننت ناگ،ننداموری بالاکرشنا اور اجیت کمار،  گلوکار پنکج ادھاس کو پدم بھوشن سے نوازا جائے گا۔جبکہ  گلوکار اریجیت سنگھ کو پدم شری ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔حالانکہ اس فہرست میں کشور کمار،الکا یاگنک اور شریا گھوشال کا نام نہ ہونے پر سونو نگم نے ناراضگی ظاہر کی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔