Bharat Express DD Free Dish

Adani Group Commits To Rs 2.3 Lakh Core Investment In Odisha: اڈانی گروپ نے اڈیشہ میں 2.3 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے کا کیاوعدہ

ہیمنت شرما نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ کانفرنس میں کسی بھی گروپ کی طرف سے کی جانے والی سب سے بڑی سرمایہ کاری کا عہد ہے۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے پہلے دن اب تک 4.5 لاکھ کروڑ روپے کے 54 مفاہمت ناموں پر دستخط ہو چکے ہیں۔

اڈانی گروپ نے آج اڈیشہ میں بجلی، سیمنٹ، صنعتی پارکس، ایلومینیم اور سٹی گیس کی توسیع میں اگلے پانچ سالوں میں 2.3 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے کا عہد کیاہے۔گروپ کے ایک بیان کے مطابق، اس نے ریاست کے سرمایہ کاروں کی میٹنگ ‘اتکرش اوڈیشا-میک ان اوڈیشہ کانکلیو’ 2025 کے دوران سرمایہ کاری کا عہد کیاہے۔

گروپ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق، کرن اڈانی، منیجنگ ڈائریکٹر، اڈانی پورٹس اینڈ ایس ای زیڈ لمیٹڈ (اے پی ایس ای زیڈ) نے ریاست کے وزیر اعلیٰ موہن چرن ماجھی سے ملاقات کی اور اڈیشہ میں اگلے پانچ سالوں میں سرمایہ کاری کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اڈانی گروپ نے اگلے پانچ سالوں میں بجلی، سیمنٹ، صنعتی پارکس، ایلومینیم، سٹی گیس وغیرہ جیسے شعبوں میں 2.3 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے کا عہد کیا ہے۔تاہم گروپ نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

ایڈیشنل چیف سکریٹری (صنعت) ہیمنت شرما نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ کانفرنس میں کسی بھی گروپ کی طرف سے کی جانے والی سب سے بڑی سرمایہ کاری کا عہد ہے۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے پہلے دن اب تک 4.5 لاکھ کروڑ روپے کے 54 مفاہمت ناموں پر دستخط ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ، اڈانی ٹوٹل گیس لمیٹڈ (اے ٹی جی ایل) کے چھ پروجیکٹوں کو اڈیشہ میں اتکرش اوڈیشہ کے موقع پر شروع کیا گیاہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read