Delhi rain amid chilling cold: زہریلی ہوا کے ساتھ دھند کی چادر میں لپٹی شدید سردی کا ستم جھیل رہی دہلی میں ہلکی بارش،تھمنے لگی روزمرہ کی رفتار
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔ کچھ مقامات پر گھنی سے بہت گھنی دھند پڑ سکتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ مرئیت(ویجبلیٹی) 50 میٹر سے کم ہو سکتی ہے۔ اب سردی مزید بڑھ جائے گی۔
Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں ٹھنڈے تھے۔ بھوک ان کے اہم اعضاء جیسے اعصابی نظام، جگر اور گردے کو متاثر کر رہی ہے۔ ان کے بلڈ پریشر میں بھی اتار چڑھاؤ ہوتا دکھ رہا ہے، بعض اوقات بہت تیز، جو کہ تشویشناک بات ہے۔
UPPCL warned MP Ziaur Rahman Barq: ضیاء الرحمن برق کے خلاف بڑا ایکشن،15دنوں میں 1.91کروڑ روپئے کا جرمانہ ادا نہ کرنے پر جائیداد کرلی جائے گی ضبط
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ ہم نے سنیچر کو سنبھل میں ایم پی کی رہائش گاہ پر بجلی ایکٹ کی دفعہ 3 کے تحت نوٹس بھیجا اور انہیں 1.91 کروڑ روپے کا جرمانہ ادا کرنے کے لیے 15 دن کا وقت دیا۔
A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیاہے۔ معاملے کی تفتیش جاری ہے، ڈرائیور سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ حادثے کے بعد مقامی لوگوں میں غم و غصہ پایا جارہا ہے۔
Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے بعد یہاں پر مشترکہ کاروائی کی گئی ،اس دوران ان تینوں کی طرف سے پولیس پر فائرنگ کی گئی اور جوابی فائرنگ میں ان تینوں کو گولیاں لگ گئیں۔
Upendra Rai meets Devendra Fadnavis: بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اور ایڈیٹر ان چیف اپیندر رائے نے کی مہاراشٹرا کے سی ایم دیویندر فڑنویس سے ملاقات
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لینے کے بعد پہلی بار انہوں نے عزت مآب چیف منسٹر دیویندر فڑنویس سے ملاقات کی اور اس تاریخی جیت پر انہیں تہہ دل سے مبارکباد دی۔
Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے ہندوستان اور کویت کے اسپورٹس اسٹالورٹس ایک دوسرے کا دورہ کریں گے اور اپنے تجربات کا تبادلہ کریں گے اور کھیلوں سے متعلق پروگراموں اور اسپورٹس میڈیسن، اسپورٹس مینجمنٹ، اسپورٹس میڈیا، اسپورٹس سائنس اور دیگر شعبوں کے منصوبوں میں حصہ لیں گے۔
بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
Tejashwi Yadav targets Nitish Kumar: ’’نتیش کمار کے پاس اب کوئی ویژن نہیں رہا، وہ تھک چکے ہیں…‘‘، بہار کے وزیر اعلیٰ پر تیجسوی یادو کا زبانی حملہ
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے کا وعدہ کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ اس سے خواتین خوشحال ہوں گی۔
Jammu and Kashmir: کیا این ڈی اے کے ساتھ جانے کی چل رہی ہے تیاری؟ نیشنل کانفرنس کا دو ٹوک جواب
حال ہی میں پی ٹی آئی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مرکز کے سینٹرل وسٹا پروجیکٹ کی تعریف کی تھی اور ای وی ایم کے معاملے پر کانگریس کو مشورہ دیا تھا۔ جس کے بعد ایسی قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں تھی۔