Major decision by the Modi Cabinet: مودی کابینہ نے ڈاک خدمات کو جدید بنانے کے لیے 1141 کروڑ روپے کو دی منظوری، پانچ سال میں ملک کے 1.65 لاکھ ڈاک گھر ہوں گے مستحکم
وزیراعظم مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کا فیصلہ، دیہی علاقوں کے 1,49,655 ڈاک گھروں کے بنیادی ڈھانچے اور ڈیجیٹل رابطے کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ۔ ملک کے 1.65 لاکھ ڈاک گھروں کو ملے گا فائدہ۔
Amit Shah welcome Cabinet decisions: وزیرداخلہ امت شاہ اور شہری ہوابازی کے وزیر رام موہن نائیڈو نے کامراجر بندرگاہ پر دوسرے کنٹینر ٹرمینل کی تعمیر اور سنگاپور کے ساتھ ہوابازی تعاون کے فیصلہ کا کیا خیرمقدم
4,288.26 کروڑ روپے کی لاگت سے بندرگاہ کی سالانہ صلاحیت میں 20 لاکھ ٹی ای یو کا اضافہ ہوگا۔ سنگاپور کے ساتھ معاہدے سے بھارت میں طیاروں کی مرمت اور دیکھ بھال کے شعبے کو فروغ ملے گا۔
Modi Story: ’’بڑے اچھے، چنگے بندے ہیں، لے جاؤ…‘‘، جب پرکاش سنگھ بادل نے وزیر اعظم مودی کے لیے بھیجا تھا اپنا خاص رتھ
انتخابی مہم کے دوران پی ایم مودی نے بادل کے ’لفٹ والے رتھ‘ کے استعمال کی خواہش ظاہر کی تھی۔ سابق وزیر اعلیٰ پرکاش سنگھ بادل نے ڈرائیور اور پورا ٹینک ایندھن کے ساتھ رتھ دینے پر بھی رضامندی ظاہر کردی تھی۔
Congress-SP Alliance: ’’سیٹوں کی تقسیم پر کوئی بھی لیڈر تبصرہ نہ کرے…‘‘ سماجوادی پارٹی سے اختلافات کے درمیان کانگریس ہائی کمان کا سخت موقف
کانگریس نے پارٹی لیڈران کو سیٹوں کی تقسیم پر بیان بازی سے گریز کرنے کی ہدایت دی، اس سے پہلے یوپی کانگریس کے کارگزار صدر عمران مسعود نے سخت تبصرہ کیا تھا۔ کانگریس کے انچارج راجیندرپال گوتم نے بھی سماج وادی پارٹی (ایس پی) کوکچھ مشورے دیئے ہیں۔
Mehbooba Targets Omar Government: شیش ناگ روڈ پروجیکٹ پر سیاست تیز، محبوبہ مفتی کا عمر حکومت پر نشانہ، جانئے کیا ہے معاملہ
کشمیر کے میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ ہمیں مل کر اپنی آواز بلند کرنی ہوگی تاکہ ماحولیات کے انتہائی حساس علاقوں میں ہونے والی اندھا دھند تباہی کو روکا جا سکے۔ میرواعظ نے عمر عبداللہ کو بھی چیلنج کیا کہ وہ ایک عوامی نمائندے کی حیثیت سے اس معاملے پر اپنا موقف واضح کریں۔
Iqra Hasan on SP-Congress seat-sharing tussle: ’’سماجوادی پارٹی نے نہ تو پہلے کوئی توہین آمیز زبان استعمال کی ہے اور نہ ہی آئندہ ایسا کرنا چاہتی ہے‘‘ ایس پی-کانگریس کے درمیان نشستوں کی تقسیم پر اقرا حسن کا بڑا بیان
رکن پارلیمنٹ اقرا حسن نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ کانگریس ان تمام نشستوں پر انتخاب لڑے، جہاں اس کے جیتنے کے امکانات ہوں اور انتخابی مساوات اس کے حق میں ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ اتحاد کے اجتماعی مفادات کو انفرادی سیاسی خواہشات پر ترجیح دی جانی چاہیے۔
پنجاب اسمبلی انتخابات سے پہلے بی جے پی نے تیار کیا بڑا پلان، عام آدمی پارٹی سے آئے 7 راجیہ سبھا اراکین کو سونپی انتخابی ذمہ داری
اسی سال اپریل میں عام آدمی پارٹی کے 7 راجیہ سبھا ارکان بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے۔ ان میں راگھوچڈھا، سواتی مالیوال، سندیپ پاٹھک، ہربھجن سنگھ، اشوک کمارمتل، وکرم جیت ساہنی اورراجیندرگپتا شامل ہیں۔ سواتی مالیوال دہلی سے راجیہ سبھا رکن ہیں، جبکہ باقی 6 اراکین پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان میں سندیپ پاٹھک کوبی جے پی پہلے ہی قومی سکریٹری کی ذمہ داری دے چکی ہے۔
Greenfield Airport in Assam: آسام میں 2014 کروڑ روپے کی لاگت سے ڈولو گرین فیلڈ ایئرپورٹ کی تعمیر کو مودی کابینہ کی منظوری، سلچر کے قریب کچھار ضلع میں بنے گا جدید ہوائی اڈہ
حکومت کا کہنا ہے کہ ڈولو گرین فیلڈ ایئرپورٹ سے موجودہ ہوائی بنیادی ڈھانچے پر دباؤ کم ہوگا اور تجارت، سرمایہ کاری اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔ یہ منصوبہ شمال مشرقی ہندوستان کو قومی اور بین الاقوامی ترقیاتی راہداریوں سے جوڑنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا، جس سے خطے کی اقتصادی ترقی کے نئے امکانات پیدا ہوں گے۔
Modi government has unlocked a fund of ₹11000 crore: وزیراعظم مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کا اہم فیصلہ، بھارت میں بھاری تعمیراتی مشینوں کی تیاری کو فروغ دینے کے لیے 11 ہزار کروڑ روپے کی اسکیم منظور
حکومت کی اسکیم میں ان بھاری مشینوں کی تیاری کو ترجیح دی جائے گی جن کی بڑے تعمیراتی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں ضرورت ہوتی ہے۔ ان میں شپ ٹو شور کرین، ٹنل بورنگ مشین، ہائیڈرولک ایکسکیویٹر اور آف ہائی وے ٹرک جیسے جدید آلات شامل ہیں۔
AstroSage’s ‘Rahasya Ved’ Sees a Boom: ایسٹروسیج کے ’رہسیہ وید‘ کی مقبولیت میں زبردست اضافہ، آمدنی 700 فیصد بڑھی؛ جنریشن زی کے بارے میں دلچسپ اعداد و شمار سامنے آئے
بلومبرگ کے اندازے کے مطابق، 2032 تک آن لائن نجومی خدمات کی یہ مارکیٹ 2.3 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔ ایسٹروسیج اے آئی کے سی ای او پرتیک پانڈے نے کہا کہ بھارت کی مجموعی نجومی مارکیٹ تقریباً 7 ارب ڈالر کی ہے، جس میں آن لائن اور ایپ پر مبنی خدمات کا حصہ فی الحال 50 کروڑ ڈالر سے کم ہے۔





