Bharat Express

قومی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔ گزشتہ دنوں ایک ترجمان نے وزیرداخلہ امت شاہ کی تنقید کی تھی۔

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً مکمل کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، بی جے پی اسی ہفتے الیکشن کے لئے پہلی فہرست جاری کرسکتی ہے۔ 

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے دفتر سے برآمد ہونے والی ڈائری میں درج ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ ایک سال میں 100 کروڑ روپے کا لین دین کرتا تھا۔ اس ڈائری میں اس ماہ کے حسابات ملے ہیں۔

پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا کا دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔ قابل تجدید توانائی سے لے کر آرگینک فارمنگ تک، خلا سے دفاع کے شعبے تک، سیاحت سے لے کر فلاح و بہبود کے شعبے تک، ملک ہر شعبے میں نئی ​​بلندیوں کو چھو رہا ہے۔

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش کی۔ اہل خانہ نے جمعیۃ علماء ہند کا شکریہ ادا کیا۔

راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق قومی صدراوراندورزون کے علاقائی ڈائریکٹر تھے۔

پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے درمیان  دھکا مکی کے دوران وہ سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہو گئے تھے ۔ اس حادثے میں  دونوں بی جے پی ممبران پارلیمنٹ  کے سر میں چوٹیں آئیں اور انہیں بلڈ پریشر کا مسئلہ پیدا ہوگیا۔

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی ہیں۔ اب سوال اٹھ رہا ہے کہ اجیت پوارسے ناراض چھگن بھجبل کیا بی جے پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔

سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔ کچھ مقامات پر گھنی سے بہت گھنی دھند پڑ سکتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ مرئیت(ویجبلیٹی) 50 میٹر سے کم ہو سکتی ہے۔ اب سردی مزید بڑھ جائے گی۔

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں ٹھنڈے تھے۔ بھوک ان کے اہم اعضاء جیسے اعصابی نظام، جگر اور گردے کو متاثر کر رہی ہے۔ ان کے بلڈ پریشر میں بھی اتار چڑھاؤ ہوتا دکھ رہا ہے، بعض اوقات بہت تیز، جو کہ تشویشناک بات ہے۔