Bharat Express

قومی

یندھن کو انجن تک پہنچنے میں زیادہ دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ ایندھن آسانی سے انجن تک پہنچ جاتا ہے۔

این سی پی کا خیال ہے کہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) سے مسلمانوں کو کسی طرح سے کوئی نقصان نہیں ہوگا اورنہ ہی ان کی شہریت لی جائے گی۔ بلکہ یہ بیرون ممالک (پاکستان، بنگلہ دیش اورافغانستان) سے آنے والے اقلیتوں کو شہریت دینے کے لئے بنایا گیا ہے

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے زیراہتمام انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرمیں سی اے اے اورہندوستانی مسلمانوں کے عنوان سے ایک مذاکرہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کا مقصد مسلمانوں کے شکوک وشبہات کو دور کرنا تھا۔

ای ڈی نے ریمانڈ کے دوران دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال کے جاری کردہ سرکاری حکم کا نوٹس لیا ہے۔ ای ڈی کے عہدیداروں نے کہا کہ مرکزی ایجنسی اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ آیا حراست میں رہتے ہوئے وزیر اعلیٰ کی طرف سے ایسی ہدایات جاری کرنا پی ایم ایل اے عدالت کے حکم کے دائرے میں آتا ہے۔

پنجاب میں بی جے پی اکیلے ہی لوک سبھا الیکشن لڑے گی۔ ریاستی صدر سنیل جھاکھڑ نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی 13 سیٹوں پر اکیلے ہی الیکشن لڑے گی۔

اڈانی پورٹس اینڈ اسپیشل اکنامک زون لمیٹڈ (اے پی ایس ای زیڈ)، جو بندرگاہوں اور لاجسٹکس کی سب سے بڑی کمپنی ہے، نے گوپال پور پورٹ لمیٹڈ (جی پی ایل) میں ایس پی گروپ کے 56 فیصد حصص اور اوڈیشہ سٹیویڈورس لمیٹڈ (او ایس ایل) کے 39 فیصد حصص کی خریداری کے لیے ایک حتمی معاہدہ کیا ہے۔

قومی خواتین کمیشن نے کہا کہ کمیشن کی چیئرپرسن ریکھا شرما نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کرسپریا شرینیت اور ایچ ایس اہیر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ 

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے جمعرات کی شام کو دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو شراب  پالیسی معاملے میں گرفتار کرلیا۔ جس کے بعد عام آدمی پارٹی سڑکوں پر نکل آئی۔ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) اور دیگر سیاسی جماعتوں نے کجریوال کی گرفتاری کے خلاف قومی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں احتجاج شروع کر دیا۔

ایس پی سربراہ نے سوال کیا کہ جس ملک کے ایک لاکھ کسان خودکشی کر رہے ہیں وہ 'ترقی یافتہ ہندوستان' کیسے بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ایک لاکھ کسان خودکشی کر رہے ہیں، نوجوانوں کے پاس روزگار نہیں، صنعتیں کارخانے لگانے کے قابل نہیں اور حکومت نے صنعتکاروں کو بلا کر بڑے بڑے خواب دکھائے۔

جیل میں بند یوپی کے سابق رکن اسمبلی مختار انصاری کی طبیعت اچانک خراب ہونے کے بعد انہیں باندا میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، ان کے بیٹوں عباس اور عمر انصاری نے فیس بک پوسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کے والد کی طبیعت زیادہ خراب ہے۔ اسپتال کے باہر سے ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں پولیس اہلکار تعینات نظر آرہے ہیں۔