Mahatma Phule 200th Birth Anniversary: صدر، پی ایم مودی سمیت سرکردہ لیڈران نے مہاتما پھولے کو ان کی 200 ویں یوم پیدائش پر پارلیمنٹ ہاؤس میں پیش کی خراج عقیدت
اس موقع پر صدر دروپدی مرمو، لو ک سبھا کے اسپیکراوم برلااور نریندر مودی سمیت متعدد مرکزی لیڈروں نے پارلیمنٹ ہاؤس احاطے میں مہاتما جیوتی راؤ پھولے کی تصویر پر پھول چڑھا کر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
All India Weather Update: خبردار! کہیں گرد آلود آندھی تو کہیں بارش کا الرٹ، جانئےآج آپ کے شہر کا موسم رہے گا کیسا
دہلی اور اتر پردیش میں آج آسمان زیادہ تر صاف رہنے کا امکان ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اتر پردیش کے بعض اضلاع میں 15 اپریل تک ہیٹ ویو یعنی لو جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے،
Pax Silica Giving New Direction To US-India Cooperation: قابل اعتماد ٹیکنالوجی اتحاد کا قیام: پیکس سیلیکا کے ذریعے امریکہ۔ہند تعاون کو نئی جہت
مصنوعی ذہانت کے عہد میں جہاں ڈیجیٹل معیشتیں ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں، وہیں سیمی کنڈکٹرز اور متعلقہ ٹیکنالوجیز کی رسد کا نظام عالمی سیاست اور معیشت دونوں کے لیے کلیدی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ اسی تناظر میں ”پیکس سیلیکا“ نامی ایک ابھرتا ہوا بین الاقوامی فریم ورک سامنے آیا ہے، جو امریکہ کی قیادت میں قابلِ اعتماد ٹیکنالوجی اتحاد قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور جس میں ہندوستان ایک اہم شراکت دار کے طور پر ابھر رہا ہے۔
UP SIR Final List: اتر پردیش میں ایس آئی آر کے بعد حتمی ووٹر لسٹ جاری، دو کروڑ سے زائد ووٹرس کے نام حذف، جانئے اپنے ضلع کا حال
ایس آئی آر کی یہ مہم مجموعی طور پر 166 دنوں تک جاری رہی، جس کے دوران ووٹر لسٹ کی ہر سطح پر جانچ کی گئی۔ جاری کردہ حتمی فہرست کے مطابق ریاست میں 7 کروڑ 30 لاکھ 71 ہزار 61 مرد ووٹرز اور 6 کروڑ 9 لاکھ 9 ہزار 5 سو 25 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔
Congress Welcomes Ceasefire: کانگریس نے مغربی ایشیا میں جنگ بندی کا کیا خیرمقدم، امن اور سفارت کاری کی بحالی پر زور
کانگریس نے مغربی ایشیا میں جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے اور اسے کشیدگی میں کمی، سفارت کاری کی بحالی، تعمیری مذاکرات اور بالآخر پائیدار امن کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔
Home Minister Amit Shah Statements: ”بہار کو جنگل راج سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالا“، نتیش کمار نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر لیا حلف، وزیر داخلہ امت شاہ نے پیش کیا مبارکباد
وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنے پیغام میں نتیش کمار کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہار کو ”جنگل راج“ سے نکال کر ترقی کے راستے پر گامزن کرنے کا غیر معمولی کام انجام دیا ہے۔ ان کے مطابق نتیش کمار کی قیادت میں ریاست میں گڈ گورننس اور ترقیاتی اقدامات کو فروغ ملا، جس سے عوام کو بہتر سہولیات میسر آئیں۔
India-Qatar Relations: بھارت اور قطر کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق، تجارت، توانائی اور ثقافتی تعاون پر زور
پٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری 9 اپریل کو دوحہ پہنچے، جہاں انہوں نے قطر کے وزیرِ مملکت برائے توانائی امور اور قطر انرجی کے صدر و سی ای او سعد شریدا الکعبی سے ملاقات کی۔ اس اہم ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا اور مستقبل میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
Air India Facing Challenging Phase: چیلنجنگ دور سے گزر رہی ایئر انڈیا، عملدرآمد پر توجہ دینا ضروری: این چندر شیکھرن
ٹاٹا سنز کے چیئرمین این چندر شیکھرن نے جمعہ کو ایئر انڈیا کے ملازمین سے کہا کہ ایئرلائن اس وقت ایک مشکل دور سے گزر رہی ہے اور تمام ملازمین کو عملدرآمد اور لاگت کے نظم و ضبط پر توجہ دینی چاہیے۔
Anant Ambani Vantara University: اننت امبانی نے کیا ’ونتارا یونیورسٹی‘ کا اعلان، جنگلی حیات کے تحفظ اور ویٹرنری سائنس کے لیے قائم ہوگا عالمی ادارہ
اننت امبانی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ونتارا یونیورسٹی کا مقصد ایسے ماہرین تیار کرنا ہے جو نہ صرف جانوروں کی دیکھ بھال میں مہارت رکھتے ہوں بلکہ ماحولیاتی تحفظ اور حیاتیاتی تنوع کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں صرف علم کافی نہیں بلکہ حساسیت اور فہم بھی ضروری ہے، اور یہی فلسفہ اس ادارے کی بنیاد بنے گا۔
Four Lakh PNG Connections: ایل پی جی کی سپلائی معمول پر، 4 لاکھ سے زائد پی این جی کنکشن شروع، مرکز کی وضاحت اور شہریوں کے لیے ہدایات
سرکاری بیان کے مطابق ملک میں اب تک 4.05 لاکھ پی این جی (پائپڈ نیچرل گیس) کنکشنز فعال کیے جا چکے ہیں، جبکہ مزید 4.41 لاکھ صارفین نئے پی این جی کنکشن کے لیے درخواست دے چکے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پی این جی کے فروغ سے نہ صرف توانائی کی دستیابی میں بہتری آئے گی بلکہ شہری علاقوں میں سہولت بھی بڑھے گی۔





