Bharat Express DD Free Dish

قومی

چندر بوس اس سے قبل بی جے پی کے ٹکٹ پر 2016 میں بھوانی پور اسمبلی سیٹ سے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے خلاف الیکشن لڑ چکے ہیں، تاہم انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اب انہوں نے اسی انتخابی میدان کے درمیان پارٹی تبدیل کر کے ٹی ایم سی کا دامن تھام لیا ہے، جس سے سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیاں تیز ہو گئی ہیں۔

انڈیا ہسٹری فورم کے زیر اہتمام نیشنل ہسٹری کانفرنس میں کئی معروف شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، جن میں سلمان خورشید ، پروفیسر انیتا رام پال ،پروفیسر این سکمار، پروفیسر سلیم انجینئر ، ڈاکٹر رام پونیانی، عبد السلام پوتگے، ایس ایم عزیزالدین حسینی، ڈاکٹر اشتیاق حسین ، شاہد صدیقی اور پروفیسر اجے گوڈاورتی وغیرہ شامل ہیں۔

جھارکھنڈ کے ضلع بوکارو میں 18 سالہ لڑکی کے اغوا اور قتل کے معاملے میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 10 داروغہ سمیت کل 28 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔ یہ قدم عدالت عالیہ کی سختی کے بعد اٹھایا گیا، جس کے نتیجے میں نہ صرف معاملے کی ازسرنو جانچ ہوئی بلکہ مقتولہ کی لاش بھی برآمد کر لی گئی اور مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی نے پہلے مرحلے کی ووٹنگ سے قبل وسیع پیمانے پر انتخابی مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی کے مطابق وہ پہلے مرحلے کے لیے 500 سے زیادہ ریلیاں اور عوامی جلسے منعقد کرے گی، جن میں مرکزی اور ریاستی سطح کے سرکردہ لیڈر حصہ لیں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی 11 بڑی انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم مودی نے مغربی بنگال کے شہر سلی گڑی میں ایک بڑی عوامی ریلی سے خطاب کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کر کہا کہ اگر کوئی مغربی بنگال کا اصل مزاج دیکھنا چاہتا ہے تو اسے سلی گڑی ضرور آنا چاہیے، کیونکہ یہاں کے عوام کے دل و دماغ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیے زبردست حمایت نظر آ رہی ہے۔

آشا بھوسلے کے انتقال پر ملک بھر کی سیاسی قیادت نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی اور مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے فن کو خراج تحسین پیش کیا۔

سیاسی مبصرین کے مطابق ’’میرا بوتھ-سب سے مضبوط‘‘ پروگرام بی جے پی کی اس حکمتِ عملی کا حصہ ہے جس کے تحت پارٹی اپنے نچلی سطح کے کارکنان کو متحرک اور منظم کرنا چاہتی ہے۔ اس طرح کے پروگرام نہ صرف کارکنان کے حوصلے بلند کرتے ہیں بلکہ پارٹی قیادت کو زمینی حقائق سے بھی باخبر رکھتے ہیں۔ 

دہلی-دہرادون ایکسپریس وے تقریباً 210 کلومیٹر طویل منصوبہ ہے، جس کا مقصد قومی دارالحکومت اور اتراکھنڈ کے درمیان رابطے کو بہتر بنانا ہے۔ اس ایکسپریس وے میں پانچ ٹول پلازے شامل ہوں گے اور اس کے ذریعے سفر کا وقت نمایاں طور پر کم ہونے کی توقع ہے۔

اننت امبانی نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ہم ایک ایسی وراثت تخلیق کر رہے ہیں جو صرف آج کے تقاضوں کو پورا نہیں کرے گی بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوگی۔ ان کے مطابق یونیورسٹی جدید تحقیق، سائنسی جدت اور عملی تربیت کے ذریعے عالمی سطح کے ماہرین تیار کرے گی۔

وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت نے خواتین کے خلاف ہونے والے مظالم پر آنکھیں بند رکھیں اور خاص طور پر سندیش کھالی جیسے علاقوں میں خواتین کے استحصال کو نظرانداز کیا گیا۔ آرجی کر کیس کی متاثرہ خاتون کی والدہ رتنا دیبناتھ کو بی جے پی نے پانی ہاٹی سیٹ سے امیدوار بنایا ہے جس سے انتخابی سیاست میں ایک نیا موڑ آگیا ہے۔