Massive Traffic jam at Noida: نوئیڈا میں مزدوروں کا زبردست احتجاج، دہلی اورغازی آباد کی سڑکیں بلاک، کئی کلومیٹرتک لگی لمبی قطاریں، دفترجانے والوں کو سخت مشکلات کا سامنا
نوئیڈا میں مزدوروں کے پُرتشدد مظاہرے کی وجہ سے غازی آباد-نوئیڈا سرحد پربڑے پیمانے پرٹریفک جام دیکھنے کوملا۔ کئی اہم شاہراہوں کو بند کردیا گیا، جس سے گھنٹوں تک پریشانی اورٹریفک میں خلل پڑا۔ دفترجانے والوں کو زبردست پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
PM Modi on Women’s Reservation bill: ’’اکیسویں صدی کے بڑے فیصلوں میں شامل ہوگا خواتین ریزرویشن بل‘‘ وزیراعظم نریندر مودی کا ’’ناری شکتی‘‘ کے تئیں تاریخی اقدام
نئی دہلی کے وگیان بھون میں منعقدہ ’’ناری شکتی وندن سمیلن‘‘ سے وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس قانون کے نفاذ کے لیے 2029 تک کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور اس حوالے سے وسیع اتفاق رائے موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ یہ قدم سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر اجتماعی تعاون سے مکمل کیا جائے، تاکہ ملک کی خواتین کو حقیقی معنوں میں بااختیار بنایا جا سکے۔
Zama Khan reaction about Bihar new Government: بہارمیں نئی حکومت کی حلف برداری کا جے ڈی یو نے کیا اعلان! نتیش حکومت کے وزیر نے بتائی تاریخ
جے ڈی یو کے وزیر زماں خان کا کہنا ہے کہ تمام تیاریاں تقریباً مکمل ہوچکی ہیں۔ منگل کے روزکابینہ کی میٹنگ ہوگی۔ جو کچھ بھی ہوگا، نتیش کمار کے فیصلے پرہوگا۔ انہوں نے حلف برداری کی تاریخ سے متعلق بھی بڑی بات کہی ہے۔
Nari Shakti Vandan: خواتین کو قیادت میں زیادہ مواقع دینا وقت کی ضرورت، خواتین کی شمولیت سے ہی ’’وکست بھارت‘‘ کا خواب ہوگا پورا: وزیراعظم
وزیراعظم نے کہا کہ پنچایت سے لے کر پارلیمنٹ تک خواتین کی بڑھتی ہوئی نمائندگی نہ صرف جمہوری اقدار کو مضبوط کرے گی بلکہ سماجی اور اقتصادی ترقی کو بھی نئی سمت دے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی، تاکہ وہ ملک کی ترقی میں فعال کردار ادا کر سکیں۔
Tribute to the Martyrs of Jallianwala Bagh: صدر دروپدی مرمو، وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے جلیانوالہ باغ کے شہداء کو پیش کیا خراج عقیدت
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے اپنے پیغام میں کہا کہ جلیانوالہ باغ کے شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے آزادی کی تحریک میں نئی روح پھونک دی۔ انہوں نے کہا کہ قوم ہمیشہ ان عظیم مجاہدین کی مقروض رہے گی اور ان کی قربانیاں آنے والی نسلوں کو وطن کی خدمت کے لیے مسلسل ترغیب دیتی رہیں گی۔
Nari Shakti Vandan Sammelan: وزیراعظم نریندر مودی ’ناری شکتی وندن سمیلن‘ سے کریں گے خطاب، ملک کی ترقی میں خواتین کی بڑھتی ہوئی شراکت داری پر زور
ستمبر 2023 میں پارلیمنٹ نے ناری شکتی وندن ادھینیم منظور کیا تھا، جس کے تحت لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے ایک تہائی نشستیں محفوظ کی گئی ہیں۔ اس قانون کے مؤثر نفاذ کے پیش نظر اسی ماہ کی 16 تاریخ سے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے، جس میں خواتین کے ریزرویشن سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔
Jallianwala Bagh Massacre: جلیانوالہ باغ سانحہ کی برسی پر اوم برلا سمیت مختلف لیڈران کا شہداء کو خراج عقیدت، 1919 کا دردناک واقعہ قومی تاریخ کا سیاہ باب قرار
واضح رہے کہ 13 اپریل 1919 کو امرتسر کے جلیانوالہ باغ میں برطانوی فوج کی اندھا دھند فائرنگ میں سیکڑوں بے گناہ ہندوستانی جاں بحق ہوئے تھے۔ یہ سانحہ ہندوستان کی آزادی کی تحریک میں ایک اہم موڑ ثابت ہوا اور اس نے پورے ملک کو انگریزوں کے خلاف متحد کر دیا۔ یہ دن آج بھی شہداء کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے اور قوم کو آزادی، اتحاد اور حب الوطنی کے اصولوں پر قائم رہنے کا پیغام دیتا ہے۔
Defence Expert PK Sehgal On Hormuz Strait: آبنائے ہرمز کھلے یا نہ کھلے، سب سے زیادہ نقصان بھارت کو ہوگا: دفاعی ماہر پی کے سہگل
پی کے سہگل نے کہا کہ چاہے آبنائے ہرمز کھلی رہے یا بند ہو جائے، آنے والا وقت پوری دنیا کے لیے انتہائی مشکل ثابت ہو سکتا ہے، تاہم بھارت کو طویل مدت میں سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا۔ ان کے مطابق ایران میں حالیہ تنازعات کے باعث بنیادی ڈھانچہ شدید متاثر ہوا ہے، جہاں ریفائنریاں، پائپ لائنیں اور بندرگاہیں تباہی کا شکار ہو چکی ہیں۔
Gold-Silver Rates of this Week: اس ہفتے سونے کی چمک میں اضافہ، چاندی تقریباً 12 ہزار روپے ہو گئی مہنگی
اس ہفتے سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں تیزی دیکھی گئی ہے۔ سونے کی قیمت میں 3,700 روپے فی 10 گرام سے زیادہ اضافہ ہوا، جبکہ چاندی تقریباً 12,000 روپے فی کلو مہنگی ہو گئی ہے۔
Indian Railway: اب ٹرین کے سفر میں نہیں لگیں گے جھٹکے! ریلوے ٹریک پر بچھائے جائیں گے ہائی ٹیک سلیپرز، اے آئی رکھے گا ہر قدم پر نظر
ٹرین کے سفر کے دوران لگنے والے جھٹکوں سے اب جلد نجات ملنے والی ہے۔ ریلوے ٹریک کو مزید مضبوط بنانے کے لیے لوہے اور کنکریٹ کی جگہ ہلکے اور مضبوط کمپوزٹ سلیپرز کا استعمال شروع کیا جا رہا ہے۔ سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور گراؤنڈ پینیٹریشن ریڈار جیسی جدید ٹیکنالوجیز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔





