Bharat Express DD Free Dish

قومی

اس سے قبل راؤز ایونیو کورٹ کی خصوصی عدالت نے جنوری 2026 میں لالو یادو سمیت دیگر ملزمان کے خلاف سخت ریمارکس دیتے ہوئے الزامات طے کیے تھے۔ عدالت نے کہا تھا کہ زمین کے بدلے نوکری گھوٹالے میں لالو یادو،

جنک پور واقع مدرسۃ الہدیٰ سوسائٹی میں تعلیم یافتہ تقریباً 100 بچوں میں مفت کتابیں تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پرگنگا جمنی تہذیب کی ایک خوبصورت مثال دیکھنے کو ملی، جب ہندواورمسلمان ایک ساتھ جمع ہوئے۔

اس مہم کا مقصد خواتین کے حقوق اور ان کی نمائندگی کو مضبوط بنانے کے لیے حال ہی میں پیش کیے گئے ’ناری شکتی وندن ادھینیم‘ کے تئیں عوامی حمایت کا اظہار کرنا اور اس کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ پروگرام کے منتظمین کے مطابق یہ صرف ایک تقریب نہیں بلکہ ایک سماجی تحریک ہے، جس کے ذریعے خواتین کے مقام کو مزید مستحکم کرنے کا پیغام دیا جائے گا۔

امت شاہ نے انتخابی عمل کے دوران کسی بھی قسم کی بدامنی یا دھاندلی پر سخت موقف اختیار کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ 23 اور 29 اپریل کو ہونے والی ووٹنگ کے دوران اگر کسی نے خلل ڈالنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بہتر ہے ایسے عناصر ووٹنگ کے دن گھروں میں ہی رہیں، ورنہ قانون اپنا کام ضرور کرے گا۔

امول انڈیا نے ایک جذباتی اشتہار جاری کرکے معروف گلوکارہ آشا بھوسلے کو ان کے انتقال کے بعد دلی خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اس اشتہار میں موسیقی کی دنیا میں ان کی بے پناہ شراکت کو منفرد اور خاص انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی دنیا کے بڑے خودمختار ویلتھ فنڈز میں شمار ہوتی ہے، جو توانائی، ٹیکنالوجی اور انفراسٹرکچر سمیت مختلف شعبوں میں عالمی سطح پر سرمایہ کاری کرتی ہے۔ اس ادارے کی دلچسپی بھارت جیسے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے بازاروں میں مزید مواقع پیدا کر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کی 294 رکنی اسمبلی کے لیے انتخابات دو مرحلوں میں 23 اور 29 اپریل کو منعقد ہوں گے، جبکہ ووٹوں کی گنتی 4 مئی کو کی جائے گی۔ ریاست میں بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے اور دونوں پارٹیاں بھرپور انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔

آشا بھوسلے کے مقبول گانوں میں "ابھی نہ جاؤ چھوڑ کر"، "ان آنکھوں کی مستی"، "دل چیز کیا ہے"، "پیا تو اب تو آجا"، "دنیا میں لوگوں کو" اور "ذرا سا جھوم لوں میں" شامل ہیں۔

ہنگری میں حالیہ انتخابات کو ایک تاریخی موڑ قرار دیا جا رہا ہے، جہاں ٹیزا پارٹی نے واضح اکثریت حاصل کرتے ہوئے 16 سال سے برسرِ اقتدار فیدیز پارٹی کو شکست دے دی۔ رپورٹس کے مطابق تقریباً 97 فیصد ووٹوں کی گنتی کے بعد ٹیزا پارٹی نے 199 رکنی پارلیمنٹ میں 138 نشستیں حاصل کیں، جو کل ووٹوں کا تقریباً 53.6 فیصد بنتا ہے۔

اتنے بڑے ہنگامے کے باوجود معاملے میں کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی۔ تینوں فریقوں نے باہمی رضامندی سے مسئلہ حل کر لیا اور پولیس کی موجودگی میں تنازع ختم ہو گیا۔ اس انوکھی شادی اور دو دولہوں کی کہانی اس وقت امروہہ شہر میں موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے،