Bharat Express

Zubeen Garg on CAA: شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف سنگر زوبین گرگ کا بیان، کہا- آسام کے لوگ سی اے اے کو کبھی نہیں کریں گے قبول، قانون کے خلاف احتجاج جاری رہنا چاہیے

سنگر زوبین گرگ کے علاوہ سال 2019 میں سی اے اے کے خلاف تحریک کے دوران مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ریاست کی معروف شخصیات نے بھی آواز اٹھائی تھی۔

سنگر زوبین گرگ

گوہاٹی: مقبول گلوکار زوبین گرگ نے کہا کہ آسام کے لوگ شہریت (ترمیمی) ایکٹ (سی اے اے) کو کبھی بھی قبول نہیں کریں گے اور اس کے خلاف احتجاج بغیر تشدد کے جاری رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مختلف پلیٹ فارمز پر سی اے اے کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے۔ انہوں نے ایکٹ کی منسوخی کے لیے قانونی جنگ جیتنے کے لیے ٹھوس اقدامات پر بھی زور دیا۔

سی اے اے کے خلاف احتجاج ضروری: گرگ

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘فیس بک’ پر اپنی پوسٹ میں گرگ نے کہا کہ 2017 میں جب یہ بل آیا تھا وہ تبھی سے اس کی مخالفت کر رہے ہیں اور وہ اپنے موقف پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی اے اے کے خلاف احتجاج ضروری ہے، لیکن اس کے کئی طریقے ہیں۔

 تحریکوں میں لوگوں نے اپنی جانیں گنوائی: گرگ 

گرگ نے کہا کہ اس طرح کی کئی تحریکوں میں لوگوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں، چاہے وہ آسام کی تحریک ہو یا 2019 کا سی اے اے مخالف احتجاج۔ سی اے اے مخالف مظاہرے کے دوران پانچ نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں احتجاج سے ایک جان بھی ضائع نہیں ہونی چاہیے۔

 سی اے اے کے خلاف کرتا رہوں گا احتجاج : گرگ

آسام کے نوجوانوں میں مقبول گرگ نے کہا، “میں اپنے طریقے سے سی اے اے کے خلاف احتجاج کرتا رہوں گا۔ اسٹیج پر یا سوشل میڈیا پر، جہاں بھی، جیسے بھی ممکن ہو سکے۔” انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت سی اے اے کو “مسلط” کرنے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن ریاست کے لوگ اسے کبھی قبول نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شیوسینا-یو بی ٹی نے لوک سبھا انتخابات کے لیے 17 امیدواروں کی فہرست جاری کی، جانئے کس کو کہاں سے ملا ٹکٹ

سب کو اکٹھا ہو کر قانونی لڑائی لڑنی چاہیے: گرگ

سپریم کورٹ میں دائر درخواست کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب کو اکٹھا ہو کر قانونی لڑائی لڑنی چاہیے اور عدلیہ پر اعتماد رکھنا چاہیے۔  بتا دیں کہ سنگر زوبین گرگ کے علاوہ سال 2019 میں سی اے اے کے خلاف تحریک کے دوران مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ریاست کی معروف شخصیات نے بھی آواز اٹھائی تھی۔

بھارت ایکسپریس۔