Bharat Express

قومی

اپوزیشن کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا تھا کہ نریندر مودی اس الیکشن میں میچ فکسنگ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مختار انصاری کے جسد خاکی  کو ہفتہ کے روز غازی پور ضلع کے محمد آباد میں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اس سے قبل ان کی نماز جنازہ  میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

روڈ ٹرانسپورٹ کے وزیر نے ملک کی سڑکوں سے پٹرول اور ڈیزل کاروں کو مکمل طور پر ہٹانے کے لیے ٹائم لائن دینے سے انکار کر دیا ہے۔

 شیفالی بی شرن نے گذشتہ روز جناب منیش دیسائی کی سبکدوشی کےبعد، آج پریس انفارمیشن بیورو کی پرنسپل ڈائرکٹر جنرل کی حیثیت سے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

اس بات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہ ہندوستان آج دنیا کا ایسا ملک ہے جس میں نوجوانوں کی تعداد  زیادہ  ہے، وزیر اعظم نے نوجوانوں کی امنگوں کو پورا کرنے میں آر بی آئی کے اہم رول ادا کرنے پر زور دیا۔

بلی پنڈت نے بتایا ہے کہ انہوں نے امیش پال قتل کیس کے حوالے سے میٹنگ میں شرکت کی تھی۔ عتیق احمد کے نوکر راکیش نے اسے اپنے فون کے ذریعے سابرمتی جیل میں بند عتیق احمد سے بات کرائی تھی۔

عرب وعجم کے ماہرین فلکیات کی جانب سے یہ پیشن گوئی کی جارہی ہے کہ عرب ممالک میں 8اپریل کو شوال کا چاند نظرآسکتا ہے ۔ ایسی صورت میں سعودی عرب سمیت بیشتر عرب ممالک میں 9 اپریل کو عید کی نماز ادا کی جاسکتی ہے۔

کیجریوال کا جیل میں 'ہاؤ پرائم منسٹر ڈیسائیڈس' کتاب کا مطالبہ ایسے وقت میں آیا جب آج عدالت میں داخل ہونے سے پہلے انہوں نے اپنی گرفتاری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ''وزیراعظم نریندر مودی جو کچھ کر رہے ہیں وہ ملک کے لیے اچھا نہیں ہے۔ ''

سماجوادی پارٹی سے بغاوت کرنے والی اپنا دل (کمیرا وادی) کی لیڈر پلوی پٹیل نے آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی کے ساتھ اتحاد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اکھلیش یادو کے پی ڈی اے کی جگہ پر نیا نعرہ پی ڈی ایم دیا ہے۔

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے اس معاملے پر نوٹس جاری کیا اور کسی اور تاریخ پر سماعت کا اشارہ دیا۔ تاہم مسجد کی جانب سے وکیل نے اپنے دلائل پیش کرتے ہوئے پوجا پر فوری پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔