Bharat Express DD Free Dish

قومی

امت شاہ نے کہا کہ اس وقت لوک سبھا میں 543 ارکان ہیں، لیکن کئی حلقوں میں ووٹروں کی تعداد میں بہت بڑا فرق ہے۔ کہیں 60 ہزار ووٹر ہیں تو کہیں 49 لاکھ تک ووٹر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد والے حلقوں میں رکن پارلیمنٹ کے لیے تمام ووٹروں تک پہنچنا مشکل ہو جاتا ہے۔

لوک سبھا میں خواتین ریزرویشن بل پر جاری بحث کے دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک اہم اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ 2026 کی مردم شماری ذات (کاسٹ) کی بنیاد پر بھی کرائی جائے گی۔

لوک سبھا کے اجلاس میں خواتین ریزرویشن بل پر بحث کے دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپوزیشن، خصوصاً کانگریس اور انڈیا اتحاد کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اپوزیشن مختلف بہانوں کے ذریعے خواتین ریزرویشن کی مخالفت کر رہی ہے اور درحقیقت وہ اس قانون کے نفاذ کے بجائے اس کے بنیادی تصور کے خلاف ہے۔

امت شاہ نے کہا کہ اپوزیشن بظاہر بل کی حمایت کی بات کر رہی ہے، لیکن "اگر مگر" اور "لیکن" جیسے الفاظ کے ذریعے دراصل اس کی مخالفت کر رہی ہے۔ ان کے مطابق یہ صرف عمل درآمد کا نہیں بلکہ پورے بل کا مسئلہ ہے۔

لوک سبھا میں ووٹنگ کے بعد مرکزی وزیر برائے پارلیمانی امور کرن رجیجو نے اعلان کیا کہ اب دیگر دو بلوں پر ایوان میں آگے بحث نہیں ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی لوک سبھا اسپیکرنے ایوان کی کارروائی کل تک کے لئے ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

لوک سبھا کے خصوصی اجلاس میں تین اہم بلوں پر ووٹنگ سے عین قبل ایوان کا ماحول اس وقت گرما گیا جب مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کے درمیان غازی آباد کے ووٹر ڈیٹا کو لے کر شدید بحث چھڑ گئی۔ یہ بحث نہ صرف اعداد و شمار تک محدود رہی بلکہ ملک میں نئی حدبندی (ڈی لمیٹیشن) کی ضرورت پر بھی مرکوز ہو گئی۔

اس منصوبے پر آئندہ 10 سے 15 برسوں میں تقریباً ایک لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ گزشتہ سال ادانی گروپ، جو دھاراوی ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ پر بھی کام کر رہا ہے، موٹی لال نگر منصوبے کے لیے کامیاب بولی دہندہ بنا تھا۔ذرائع کے مطابق اس علاقے میں فی مربع فٹ قیمت تقریباً 30 ہزار روپے ہے

حکام کے مطابق کاجل مینا ضلع کرولی کے نادوتی سب ڈویژن میں بطور ایس ڈی ایم تعینات تھیں۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ رشوت کی رقم اپنے ریڈر دنیش کمار سینی اور سینئر اسسٹنٹ پروین دھاکڑ کے ذریعے وصول کر رہی تھیں۔ اے سی بی کی ٹیم نے خفیہ اطلاع ملنے کے بعد اس پورے معاملے کی نگرانی کی اور منصوبہ بندی کے تحت کارروائی انجام دی۔

وفد نے ناسک کے کمشنرآف پولیس کو ایک باضابطہ میمورنڈم بھی پیش کیا، جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ اس معاملے کی تفتیش مکمل غیر جانبداری، شفافیت اور قانون کے مطابق انجام دی جائے۔ مزید برآں، اے پی سی آرکے نمائندے ناسک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنزکورٹ میں ریمانڈ کی کارروائی کے دوران بھی موجود رہے تاکہ عدالتی عمل کا براہ راست مشاہدہ کیا جا سکے۔

الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤبینچ نے کانگریس لیڈرراہل گاندھی کے خلاف دوہری شہریت کے الزام میں ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ کارروائی جسٹس سبھاش ودیارتھی کی ہدایت پرکی جائے گی۔ عدالت نے معاملے کی تحقیقات کے بعد مزید قانونی کارروائی کی بھی ہدایت کی ہے۔