Bharat Express DD Free Dish

قومی

اسمرتی ایرانی  نے الزام لگایا کہ کانگریس کی حکومتوں کے دور میں دہائیوں تک خواتین بنیادی سہولتوں سے محروم رہیں، جب کہ بی جے پی حکومت میں خواتین کے لیے فلاحی اقدامات اور “جینڈر بجٹ فریم ورک” جیسے اقدامات شروع کیے گئے۔

وزیراعظم  مودی نے کہا کہ خواتین کے ریزرویشن بل کی حمایت نہ کرنا اپوزیشن کی بڑی سیاسی غلطی ہے اور یہ رویہ خواتین کو ان کے حقوق سے محروم رکھنے کے مترادف ہے۔ ان کے مطابق اس فیصلے کے سیاسی نتائج اپوزیشن کو بھگتنے پڑیں گے۔

کرن رجیجو نے کہا کہ اگر ملک کے موجودہ حالات کی بات کریں تو حکومت کے مطابق بائیں بازو کی شدت پسندی تقریباً ختم ہونے کے دہانے پر ہے۔ شمال مشرقی علاقوں میں بھی، منی پور کو چھوڑ کر بیشتر علاقوں میں امن بحال کیا گیا ہے،

مرکزی حکومت لاکھوں ملازمین کو سوشل سیکیورٹی کے دائرے میں لانے کے لیے ای پی ایف او اور ای ایس آئی سی کی ماہانہ تنخواہ حد بڑھانے پر غور کر رہی ہے۔ فی الحال ای پی ایف او کے لیے یہ حد 15,000 روپے جبکہ ای ایس آئی سی کے لیے 21,000 روپے مقرر ہے۔

ہندوستانی آئین کے معمارڈاکٹرامبیڈکرکے 135 ویں یوم پیدائش پر’انقلاب زندہ باد‘ کا پیغام دیا گیا۔ تقریب میں بڑی تعداد میں شرکاء کی حاضری نے جالندھرکی اس سرزمین کوخراج عقیدت پیش کیا، جس نے خود بابائے آئین کے نقشِ قدم کو چھوا تھا۔

24 جمہوری ممالک میں کیے گئے مارننگ کنسلٹ سروے میں وزیر اعظم نریندر مودی دنیا کے سب سے مقبول لیڈر بن گئے۔ انہیں 70 فیصد منظوری کی درجہ بندی ملی، جبکہ جرمن چانسلر فریڈرک مرز سب سے کم مقبول لیڈر ثابت ہوئے۔

کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے کہا کہ حکومت نے خواتین ریزرویشن بل کے ذریعے اقتدار میں رہنے کی سازش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس بل کے ذریعہ حکومت خواتین کا مسیحا بننے کی کوشش کررہی تھی، لیکن یہ اتنا آسان نہیں ہے۔

تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے نئی دہلی میں کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی سے ملاقات کی۔ انہوں نے جنوبی اور شمال مشرقی ریاستوں کو ’بے اختیار‘ کرنے والے مرکز کے مبینہ غیر جمہوری حد بندی ماڈل کے خلاف اپوزیشن کو متحد کرنے پر پرینکا گاندھی کی قیادت کی تعریف کی۔

دہلی کے چترنجن پارک کے تارا اپارٹمنٹ میں پڑوسی نے پیسوں کے تنازع پر باپ اور بیٹے کو قتل کر دیا۔ اس واقعے میں ایک نوجوان زخمی بھی ہوا ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

اعلیٰ سطح کے وفد نے راج بھون پٹنہ میں لیفٹیننٹ جنرل سید عطا حسنین سے قومی تعمیر کے اقدامات پر گفتگو کی۔ اس ملاقات میں قومی امور، تعلیمی سر بلندی اور اشتراکی قومی تعمیر کے اقدامات پر توجہ مرکوز رہی۔