file photo
مہاراشٹر کے سمبھاجی نگر ایک المناک خبر سامنے آئی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ سمبھا جی نگر(سابقہ نام اورنگ آباد) میں منگل (2 اپریل) کی صبح ایک المناک حادثہ پیش آیا۔ یہاں زبردست آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق آگ اسلم ٹیلر نامی دکان میں لگی۔ آگ صبح 3 اور 4 بجے کے درمیان لگی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہاں ایک بیٹری والی گاڑی چارجنگ میں لگائی گئی تھی اور اس میں دھماکے کے بعد یہ زبردست آگ لگ گئی۔ آتشزدگی کے بعد علاقہ میں غم و اندوہ کا ماحول ہے۔
چونکہ یہ کپڑے کی دکان تھی اس لیے آگ ہر طرف پھیل گئی اور دو افراد جھلس گئے اور دم گھٹنے سے پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں کی شناخت عاصم وسیم شیخ، پری وسیم شیخ، وسیم شیخ (30 سال)، تنویر وسیم (23 سال)، حمیدہ بیگم (50 سال)، شیخ سہیل (35 سال)، ریشما شیخ (22 سال) کے طور پر ہوئی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


