Bharat Express DD Free Dish

Eid 2024 Date in India: عید کا چاند کب نظر آسکتا ہے،کس دن سے شروع ہوسکتا ہے شوال کا مہینہ؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئیاں آئیں سامنے

عرب وعجم کے ماہرین فلکیات کی جانب سے یہ پیشن گوئی کی جارہی ہے کہ عرب ممالک میں 8اپریل کو شوال کا چاند نظرآسکتا ہے ۔ ایسی صورت میں سعودی عرب سمیت بیشتر عرب ممالک میں 9 اپریل کو عید کی نماز ادا کی جاسکتی ہے۔

رمضان کا مقدس مہینہ سایہ فگن ہے۔ آخری عشرہ اپنے پورے  آب وتاب کے ساتھ رواں دواں  ہے۔۔ رمضان کا مہینہ بھی اب ختم ہونے کے قریب ہے اور ماہ شوال کی آمد آمد ہے۔ ایسے میں ایک سوال اب ہر کسی کے ذہن میں پیدا ہونے لگاہے کہ آخرشوال کا چاند کب نظرآئے گا ،یعنی عید کب ہوگی، وہ دن اور تاریخ کیا ہوگی ،اس سے متعلق اب ایک طرف جہاں گھر گھر باتیں ہونے لگی ہیں وہیں دوسری جانب لوگ ایک دوسرے سے پوچھنے بھی لگے ہیں تاکہ عید کی تیاریاں وقت سے پہلے ہی مکمل کرلی جائیں ۔ عوامی جستجو کو دیکھتے ہوئے محکمہ موسمیات کی جانب سے اور ماہرین فلکیات کی جانب سے پیشن گوئیاں بھی شروع ہوچکی ہیں ۔

عرب وعجم کے ماہرین فلکیات کی جانب سے یہ پیشن گوئی کی جارہی ہے کہ عرب ممالک میں 8اپریل کو شوال کا چاند نظرآسکتا ہے ۔ ایسی صورت میں سعودی عرب سمیت بیشتر عرب ممالک میں 9 اپریل کو عید کی نماز ادا کی جاسکتی ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو پھر ایشائی ممالک یعنی ہندوستان پاکستان اور بنگلہ دیش افغانستان میں ایک دن بعد یعنی دس اپریل کو عید منائی جائے گی ،یعنی 9 اپریل کو ایشائی ممالک میں عید کا چاند نظرآسکتا ہے اور شوال کا مہینہ شروع ہوسکتا ہے۔ چونکہ عرب ممالک  اور ایشائی ممالک میں چاند کی روئیت کے بارے میں عام طور پر ایک دن کا فاصلہ دیکھنے کو ملتا رہا ہے۔

ایشائی ممالک کے محکمے  موسمیات نے عید الفطر کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش ہندوستانی وقت کے مطابق  8 اپریل کو رات 10 بج کر 51 منٹ پر ہوگی ،جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق 11 بج کر 21 منٹ پر ہوگی اور 9 اپریل کو چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔محکمہ موسمیات  کے مطابق 9 اپریل کو ہندوستان اور پاکستان کے زیادہ تر مقامات پر مطلع صاف رہنے کا امکان ہے جب کہ پاکستان  کے شمالی علاقوں میں مطلع ابرآلود ہوسکتا ہے۔محکمہ موسمیات  مطابق  9 اپریل کو چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہوجائے  گی اور غروب آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سےزائد ہوگا۔ایسے میں  10اپریل کو ہندوستان پاکستان میں عید کی نماز پڑھنے کے زیادہ امکانات ہیں ۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read