Bharat Express DD Free Dish

قومی

وزیر اعظم نے کہا کہ تقریباً 15 برس قبل ٹی ایم سی ”ماں، ماٹی اور مانُش“ کے نعرے کے ساتھ اقتدار میں آئی تھی، لیکن آج اس نعرے کا ذکر بھی نہیں کیا جاتا کیونکہ اس سے ان کی ناکامی اور بدعنوانی بے نقاب ہو جائے گی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت کی پالیسیوں نے ماں کو رونے پر مجبور کیا، ماٹی کو سنڈیکیٹ اور دراندازوں کے حوالے کر دیا اور مانُش کو نقل مکانی پر مجبور کر دیا۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹی ایم سی پر ”سنڈیکیٹ راج“ چلانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پانچ تاریخ کو بی جے پی کی حکومت بنتے ہی ریاست بھر میں تمام سنڈیکیٹ نظام ختم کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت قانون و نظم کو مضبوط بنائے گی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ووٹروں کی بڑی تعداد دیکھ کر ٹی ایم سی کے لیڈر حیران اور پریشان ہیں کیونکہ انہیں اتنی بڑی شرکت کی توقع نہیں تھی۔ مودی کے مطابق ریاستی حکومت نے اپنے کرتوتوں سے عوام کا اعتماد کھو دیا ہے، جس کے باعث لوگ آئے دن عدالتوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔

بھارتی سفارت خانے کے مطابق، اجیت ڈووال نے وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے نیک خواہشات بھی پیش کیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید گہرا کرنے، علاقائی سکیورٹی اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

یونان کی راجدھانی ایتھنز میں جین آچاریہ لوکیش جی نے بھارتی سفیر اور سنتوں کے ساتھ ’وی سپورٹ پیس‘ عالمی مہم کا آغاز کیا۔ انہوں نے  جنگ سے متاثرہ عالم انسانیت کو امن اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔

دورے کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ وزیر داخلہ لیہہ کا دورہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ دورہ خطے کی ترقی کے لیے حکومتِ ہند کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

کانگریس کے لیڈر وجے وڈیٹیوار نے ڈونلڈ ٹرمپ پر ہونے والے حملے، پنجاب میں آپریشن لوٹس اور باگیشور دھام کی جانب سے شیواجی مہاراج کے بارے میں دیے گئے بیان پر سخت ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ادھو ٹھاکرے اور ایکناتھ شندے کی مبینہ خفیہ ملاقات پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے اسے سیاسی طور پر اہم قرار دیا۔

مردم شماری کے عمل سے 15 دن قبل شہریوں کے لیے خود اندراج (Self Enumeration) کی سہولت شروع ہو جائے گی، جس کے تحت لوگ اپنی سہولت کے مطابق وقت پر اپنی تفصیلات درج کرسکیں گے۔ اس عمل کے مکمل ہونے پر ایک خصوصی آئی ڈی فراہم کی جائے گی، جسے بعد میں تصدیق کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔

کاروباری خاندان سے تعلق رکھنے والے جوڑے نے عام شہریوں کی طرح قطار میں کھڑے ہوکر حق رائے دہی استعمال کیا۔ ووٹ ڈالنے کے بعد اس جوڑے نے اپنی انگلی پر لگی سیاہی دکھاتے ہوئے ریاست کی ترقی میں اپنی شمولیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ فلیمنگو جیسے پرندے قدرتی توازن برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ان کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے قدرتی مقامات نہ صرف حیاتیاتی تنوع کو فروغ دیتے ہیں بلکہ سیاحت اور مقامی معیشت کے لیے بھی فائدہ مند ہیں۔ اپنے خطاب میں نریندر مودی نے شمال مشرقی ہندوستان کو ’’اشٹ لکشمی‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ خطہ قدرتی خوبصورتی اور صلاحیتوں سے بھرپور ہے۔