Bharat Express

قومی

شرد پوار کی قیادت والی این سی پی نے شیو سینا (شندے خیمہ) اور بی جے پی کے انتخابی مہم چلانے والوں کی فہرست کے تعلق سے الیکشن کمیشن سے شکایت کی تھی۔

لوک سبھا الیکشن کے پہلے کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارمیا نے الزام لگایا کہ بی جے پی گزشتہ ایک سال سے ان کی حکومت کو گرانے کی کوشش کررہی ہے۔ بی جے پی کتنا بھی زور لگا لے، حکومت اپنی مدت کار پوری کرلے گی۔

چترا پارلیمانی سیٹ پر 20 مئی کو لوک سبھا انتخابات ہونے ہیں۔ نشستوں کا اعلان نہ ہونے سے گرینڈ الائنس میں ابتری کی صورتحال ہے۔ ٹکٹوں کی تقسیم میں تاخیر کی وجہ سے عظیم اتحاد میں اتحادی پارٹی کانگریس اور آر جے ڈی کے کارکنان اپنے دعووں کو لے کر آمنے سامنے آگئے ہیں۔

تین دن پہلے یعنی 10 اپریل کو دہلی ہائی کورٹ نے سی ایم کیجریوال کی گرفتاری اور عدالتی حراست کو درست قرار دیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

کانگریس کے سابق لیڈراور ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے صدرغلام نبی آزاد نے کہا ہے کہ اگرایک بار پھر بی جے پی کی حکومت آتی ہے تو اس کے لئے کانگریس ذمہ دار ہوگی۔ جب تک کانگریس کی ابھی کی لیڈرشپ رہے گی تب تک بی جے پی کی حکومت رہے گی۔

دوسری طرف کانگریس نے بھی دہلی کی تین لوک سبھا سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرنے کے لیے کئی میٹنگیں کی ہیں۔ چرچا ہے کہ تینوں سیٹوں کے امیدواروں کے نام تقریباً فائنل ہو چکے ہیں۔

سی بی آئی نے الزام لگایا ہے کہ تلنگانہ کے سابق چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کی بیٹی کے کویتا نے Sharath Chandra Reddy سے کہا تھا کہ اگر وہ دہلی میں اے اے پی کو پیسے نہیں دیتے  ہیں ۔تو تلنگانہ اور دارالحکومت میں ان کے کاروبار کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

پہلے مرحلے میں جن 102 سیٹوں پر ووٹنگ ہونے جا رہی ہے، ان میں سے گزشتہ انتخابات میں بی جے پی نے 40 سیٹیں جیتی تھیں۔ اس کے بعد ڈی ایم کے کو سب سے زیادہ 24 اور کانگریس کو 15 سیٹیں ملیں۔

لوک سبھا الیکشن شروع ہونے سے پہلے آرجے ڈی نے اپنا انتخابی منشور جاری کردیا ہے۔ لالو پرساد یادو کی قیادت والی آرجے ڈی نے الیکشن میں جیت حاصل کرنے کے بعد عوام سے 24 وعدے پورا کرنے کا عزم لیا ہے۔

پلوی پٹیل اور اسدالدین اویسی نے الائنس نے 7 سیٹوں پرامیدوار کا اعلان کردیا ہے۔ کئی سیٹوں پرمقابلہ دلچسپ ہوسکتا ہے۔