India-New Zealand Free Trade Agreement: بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوا تاریخی فری ٹریڈ معاہدہ، دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع میں اضافے کی توقع
بھارت نے اس معاہدے کے دوران اپنے حساس زرعی اور ڈیری سیکٹر کا تحفظ بھی یقینی بنایا ہے۔ دودھ، کریم، مکھن، دہی، پنیر اور دیگر زرعی مصنوعات کو اس ایف ٹی اے سے باہر رکھا گیا ہے، تاکہ مقامی کسانوں اور صنعت کو نقصان نہ پہنچے۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور انسانی وسائل کے تبادلے کو نئی رفتار دینے کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
Middle East Tensions: مشرق وسطیٰ کشیدگی کے بیچ ایئرلائنز کے لیے 5 ہزار کروڑ کی کریڈٹ سپورٹ اسکیم پر غور
یہ مجوزہ پیکیج دراصل حکومت کے اس بڑے فریم ورک کا حصہ ہے، جسے عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے معاشی اثرات کو کم کرنے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔ خاص طور پر امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی اور دیگر جغرافیائی سیاسی عوامل نے ایوی ایشن جیسے حساس شعبے پر دباؤ بڑھا دیا ہے،
25 Years of Adani Public School, Mundra: اڈانی پبلک اسکول مُندرا کے 25 سال مکمل، ڈاکٹر پریتی اڈانی نے اساتذہ و طلبہ کو قرار دیا اصل طاقت
ڈاکٹر پریتی اڈانی نے فخر کے ساتھ کہا کہ اسکول کے طلبہ آج بحریہ، تعلیم، کاروبار، کھیل اور فنون جیسے مختلف شعبوں میں اپنی شناخت بنا رہے ہیں۔ ان کے مطابق، “ہماری سب سے بڑی کامیابی یہ نہیں کہ ہم نے کیا بنایا، بلکہ یہ ہے کہ ہم نے کن لوگوں کو بنایا۔
Amit Shah holds massive roadshow: بنگال انتخابات کے دوسرے مرحلے سے قبل بی جے پی کی تشہیری مہم تیز، وزیرداخلہ امت شاہ کا بیہالا میں روڈ شو
روڈ شو کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا کہ بی جے پی یقینی طور پر ریاست میں حکومت بنائے گی اور اکثریت حاصل کرنے کے بعد یکساں سول کوڈ نافذ کیا جائے گا۔
Supreme Court: ’’شہریوں کی جان کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری‘‘ سپریم کورٹ نے محفوظ سڑک سفر کے حق کو زندگی کا بنیادی حق قرار دیا
سپریم کورٹ نے اپنے احکامات کی نقول تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سیکریٹریز اور ڈی جی پیز کو فوری عمل درآمد کے لیے بھیجنے کی ہدایت دی ہے۔ عدالت نے دو ماہ بعد اس معاملے کی دوبارہ سماعت مقرر کی ہے تاکہ عمل درآمد کی رپورٹ کا جائزہ لیا جا سکے۔
PM Modi on Bengal Elections: ’’حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے بنگال واپس آؤں گا‘‘ وزیراعظم نریندر مودی کا بنگال جیتنے کا دعویٰ
بیراک پور اسمبلی حلقہ، جو مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ ضلع میں واقع ہے، دوسرے مرحلے کی ووٹنگ میں ایک سہ رخی مقابلے کا مرکز بنا ہوا ہے۔ یہاں ترنمول کانگریس، بی جے پی اور سی پی آئی (ایم) کے امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔
Amit Shah Roars in Barasat: باراسات میں امت شاہ کی للکار، کہا—دیدی کی رخصتی طے، بنگال میں بی جے پی مکمل اکثریت سے بنائے گی حکومت
باراسات کی ریلی میں موجود ہجوم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ جو لوگ اسے ممتا بنرجی کا مضبوط گڑھ کہتے ہیں، وہ آج کی عوامی شرکت دیکھ لیں، جواب خود مل جائے گا۔
PM Modi meets Dr Gobardhan Das: نیتی آیوگ کے نئے کل وقتی رکن کی تقرری کے بعد وزیراعظم نریندر مودی کی ڈاکٹر گوبردھن داس سے ملاقات
ڈاکٹر داس، جو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ بھوپال کے ڈائریکٹر بھی ہیں، امیونولوجی، متعدی امراض اور سیل بائیولوجی میں تقریباً تین دہائیوں کا تجربہ رکھتے ہیں۔
Rajya Sabha MP Raghav Chadha: ایک آدمی غلط ہو سکتا ہے، مگر سات نہیں—راگھو چڈھا نے عام آدمی پارٹی چھوڑنے کی وجہ بتائی
راگھو چڈھا نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پارٹی سے پہلے بھی کئی تعلیم یافتہ اور باصلاحیت افراد وابستہ رہے، مگر بعد میں انہوں نے بھی کنارہ کشی اختیار کر لی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا وہ سب لوگ بھی غلط ہو سکتے ہیں؟
Merger of AAP MPs: راجیہ سبھا چیئرمین سی پی رادھا کرشنن نے راگھو چڈھا سمیت سات ممبران کے بے جی پی میں انضمام کو دی منظوری
اس فیصلے کے بعد ایوانِ بالا میں بی جے پی کی مجموعی طاقت بڑھ کر 113 ہو گئی ہے، جبکہ عام آدمی پارٹی کو بڑا دھچکا لگا ہے اور اس کی تعداد گھٹ کر صرف تین رہ گئی ہے۔





