Bharat Express DD Free Dish

25 Years of Adani Public School, Mundra: اڈانی پبلک اسکول مُندرا کے 25 سال مکمل، ڈاکٹر پریتی اڈانی نے اساتذہ و طلبہ کو قرار دیا اصل طاقت

ڈاکٹر پریتی اڈانی نے فخر کے ساتھ کہا کہ اسکول کے طلبہ آج بحریہ، تعلیم، کاروبار، کھیل اور فنون جیسے مختلف شعبوں میں اپنی شناخت بنا رہے ہیں۔ ان کے مطابق، “ہماری سب سے بڑی کامیابی یہ نہیں کہ ہم نے کیا بنایا، بلکہ یہ ہے کہ ہم نے کن لوگوں کو بنایا۔

نئی دہلی: گجرات کے مُندرا میں واقع اڈانی پبلک اسکول نے اپنی سلور جوبلی بڑے جوش و خروش کے ساتھ منائی، جہاں ماضی کی یادیں اور مستقبل کے عزم ایک ساتھ نظر آئے۔ اس خاص موقع پر ڈاکٹر پریتی  اڈانی اسٹیج پر آئیں تو ایک منتظم کے بجائے ایک جذباتی سرپرست کے طور پر دکھائی دیں۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر پریتی اڈانی نے اسکول کے ابتدائی دنوں کو یاد کیا، جب یہ ادارہ صرف ایک تصور تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت ان کا تعلق میڈیکل شعبے سے تھا، تعلیم سے نہیں، لیکن انہوں نے اسے “اعتماد کی چھلانگ” قرار دیتے ہوئے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے 2001 کے تباہ کن زلزلے کا بھی ذکر کیا، جس نے پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ اس مشکل وقت میں بھی ٹیم نے ہمت نہیں ہاری۔ ان کے مطابق، “اندر کی روشنی کو دنیا کے شور سے مدھم نہ ہونے دیں، صبر اور حوصلہ ہو تو ہر خواب حقیقت بن سکتا ہے۔”

انہوں نے اسکول کی کامیابی کا سہرا کسی ایک فرد کے سر باندھنے کے بجائے پوری کمیونٹی کو دیا۔ ایک پرانی کہاوت کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک بچے کی پرورش کے لیے پورے گاؤں کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے سابق پرنسپلزمس الکا لوکرے، مسٹر رشمی کانت مکوانا اور مسٹر کےجے جوس کی خدمات کو سراہا۔ ساتھ ہی موجودہ ڈائریکٹر امی بین شاہ اور پرنسپل ہیمنت شرما کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آج یہ ادارہ 2400 طلبہ اور 100 سے زائد اساتذہ پر مشتمل ایک مضبوط تعلیمی خاندان بن چکا ہے۔

ڈاکٹر پریتی اڈانی نے فخر کے ساتھ کہا کہ اسکول کے طلبہ آج بحریہ، تعلیم، کاروبار، کھیل اور فنون جیسے مختلف شعبوں میں اپنی شناخت بنا رہے ہیں۔ ان کے مطابق، “ہماری سب سے بڑی کامیابی یہ نہیں کہ ہم نے کیا بنایا، بلکہ یہ ہے کہ ہم نے کن لوگوں کو بنایا۔” انہوں نے والدین کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنے بچوں کو اس ادارے کے سپرد کیا۔تقریب کے اختتام پرانہوں نے طلبہ کو پیغام دیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو پہچانیں اور اپنے خوابوں کے ساتھ ایماندار رہیں۔ انہوں نے اسکول کو ایک ایسے بچے سے تشبیہ دی جو اب جوان ہو چکا ہے اور بلند پرواز کے لیے تیار ہے۔یہ تقریب صرف ایک تعلیمی ادارے کے 25 سال مکمل ہونے کا جشن نہیں تھی ،بلکہ مُندرا میں تعلیمی ترقی اورایک مضبوط وراثت کے قیام کی علامت بھی تھی، جس نے آنے والے برسوں کے لیے نئی امیدیں روشن کر دی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read