Adani Foundation: سون بھدر میں اڈانی فاؤنڈیشن اور آئی سی ڈی ایس نے منایا 9واں قومی غذائیت ماہ
اس مہم کے دوران بچوں کی صحت اور ان کی غذائی حالت کا جائزہ لینے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق، صفر سے 5 سال تک کی عمر کے 52,414 بچوں کی جانچ کی گئی۔اس کا مقصد بچوں کی نشوونما اور غذائیت کی صورت حال کا اندازہ لگانا اور ضرورت کے مطابق انہیں مناسب مشاورت اور صحت کی سہولتوں سے جوڑنے میں مدد فراہم کرنا تھا۔
Adani Power: اڈانی پاور اور ڈروک گرین پاور بھوٹان میں 770 میگاواٹ کا ہائیڈرو پاور منصوبہ قائم کریں گے
یہ ہائیڈرو پاور منصوبہ وسطی بھوٹان کے جھیمگانگ ضلع میں چامکھرچھو دریا پر قائم کیا جائے گا۔کمپنی کے مطابق، منصوبے کو ’بلڈ، اون، آپریٹ اینڈ ٹرانسفر‘ یعنی بی او او ٹی ماڈل کے تحت نافذ کیا جائے گا۔ اس میں اڈانی پاور اور ڈی جی پی سی کے درمیان 49:51 کے تناسب سے ایکویٹی شراکت داری ہوگی۔ منصوبے کی رعایتی مدت 30 سال ہوگی، جس کا حساب تجارتی آپریشن شروع ہونے کی تاریخ سے کیا جائے گا۔
Olive Ridley Turtles: اولیو رڈلے کچھوؤں کے تحفظ کے لیے اڈانی فاؤنڈیشن کی پہل کو اڈیشہ حکومت کا ساتھ، رپورٹ میں سامنے آئے اہم حقائق
رپورٹ میں اولیو رڈلے کچھوؤں کے طویل سمندری سفر اور رویّوں سے متعلق کئی اہم معلومات سامنے آئی ہیں، جبکہ جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے اڈانی فاؤنڈیشن اور دھامرا پورٹ کے تعاون کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔ اڈیشہ حکومت کے جنگلات، ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مملکت گنیش رام سنگھ کھونٹیا نے بھارتی وائلڈ لائف انسٹی ٹیوٹ (WII) کے تین سالہ تحقیقی منصوبے کے پہلے سال کی رپورٹ جاری کی۔ یہ مطالعہ اڈیشہ وائلڈ لائف آرگنائزیشن، محکمہ جنگلات، دھامرا پورٹ کمپنی لمیٹڈ (DPCL) اور اڈانی فاؤنڈیشن کے اشتراک سے کیا جارہا ہے۔
Adani Foundation Story: مشرقی اترپردیش میں سماجی تبدیلی کی نئی عبارت لکھ رہا ہے اڈانی فاؤنڈیشن
ملک بھر میں اڈانی فاؤنڈیشن 19 سے زائد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہزاروں گاؤں اور شہری کمیونٹیز میں کام کر رہا ہے۔ تعلیم، صحت و غذائیت، پائیدار روزگار، خواتین کو بااختیار بنانے، ہنرمندی کی ترقی، آبی تحفظ، ماحولیاتی تحفظ اور کمیونٹی بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں فاؤنڈیشن کی مختلف پہل جاری ہیں۔
Dr Priti Adani Addresses AVPN Global Conference 2026: ’’ضرورتوں کا دور گزر چکا…‘‘، اے وی پی این میں بولیں پریتی اڈانی- عطیہ کا مقصد لوگوں کو بااختیار بنانا
ڈاکٹر اڈانی نے عالمی سطح پر فنڈز کی تقسیم کی حکمت عملی پر زور دیتے ہوئے ’کیپٹل فار کیپیسٹی‘ یعنی صلاحیت سازی کے لیے سرمایہ کا تصور پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج جب سماجی سرمایہ اور ملکی عطیات تاریخی بلندی پر ہیں، تو اصل چیلنج فنڈز کی کمی نہیں بلکہ ان کی درست اور حکمت عملی کے ساتھ تقسیم ہے۔
Adani Foundation: اڈانی فاؤنڈیشن ممبئی پولیس کو 100 نئی گاڑیوں کے لیے دے گی 15 کروڑ روپے: پرنو اڈانی
اڈانی فاؤنڈیشن نے ممبئی پولیس کے لیے 100 نئی گاڑیوں کی فراہمی کے مقصد سے 15 کروڑ روپے کی مالی معاونت فراہم کی ہے۔ اس اقدام کا مقصد ممبئی کے سکیورٹی انفراسٹرکچر کو مزید مضبوط بنانا اور پولیس کی عملی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔
Gautam Adani Welcomes US Court Ruling: گوتم اڈانی نے امریکی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا، کہا-اپنے دیش کی تعمیر جاری رکھیں گے
اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے کہا کہ وہ عاجزی اور عدالتی عمل کے تئیں گہرے احترام کے ساتھ اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل دور کے دوران سچائی، انصاف اور قانون کی حکمرانی پر ان کا اعتماد کبھی متزلزل نہیں ہوا۔گوتم اڈانی نے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا،
Adani Group Chairman Gautam Adani: گوتم اڈانی اور ساگر اڈانی کے خلاف امریکی عدالت میں فوجداری الزامات خارج، صنعت کار نے فیصلے کا خیر کیا مقدم
گوتم اڈانی اور دیگر افراد پر بھارت میں شمسی توانائی کے معاہدوں سے متعلق مبینہ رشوت خوری کی اسکیم میں ملوث ہونے اور امریکی سرمایہ کاروں کو گمراہ کرنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ تاہم، رواں سال مئی میں امریکی محکمہ انصاف (DoJ) نے عدالت سے ان الزامات کو خارج کرنے کی درخواست کی تھی۔
Adani Skill Development Center: اڈانی اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر کے 7 تربیت یافتہ نوجوانوں کو گڑگاؤں کی کمپنی میں ملازمت، روزگار کی نئی راہیں روشن
اڈانی فاؤنڈیشن کی مہارت پر مبنی تربیت رنگ لا رہی ہے، مفت کورس مکمل کرنے والے نوجوانوں کو صنعتی شعبے میں ملازمت کے مواقع حاصل ہو رہے ہیں۔
Adani Energy Solutions Limited: اے ای ایس ایل نے آندھرا پردیش میں 8,500 کروڑ روپے کا گرین انرجی ٹرانسمیشن پروجیکٹ حاصل کر لیا
اڈانی انرجی سلوشنز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کندرپ پٹیل نے کہا کہ یہ منصوبہ بھارت کی آئندہ صنعتی ترقی کے لیے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرے گا۔ ان کے مطابق اس سے نہ صرف گرین ہائیڈروجن اور گرین امونیا جیسے صاف توانائی کے منصوبوں کو فروغ ملے گا





