Bharat Express

قومی

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدواروں کی تشہیر کے لیے وزیر اعظم مودی آج کرناٹک پہنچے، انہوں نے منگلورو میں روڈ شو کیا۔ اس دوران انہیں دیکھنے کے لیے دکشینہ کنڑ میں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے۔

ایس پی نے سابق ایم پی دھرمیندر یادو کا ٹکٹ منسوخ کرکے بدایوں سیٹ سے شیو پال یادو کو میدان میں اتارا تھا۔ شیو پال یادو نے بدایوں سیٹ پر انتخابی مہم بھی شروع کر دی تھی۔ تاہم اب ایس پی نے نظرثانی شدہ فہرست جاری کر دی ہے اور شیو پال کی جگہ ان کے بیٹے آدتیہ یادو کو ٹکٹ دیا ہے۔

وہیں دہلی کی چاندنی چوک سیٹ سے جے پی اگروال اور شمال مغربی دہلی سے ادت راج کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ کانگریس نے پٹیالہ سے دھرم ویر گاندھی، سنگرور سے سکھ پال سنگھ کھیرا، امرتسر سے گرجیت اوجلا، جالندھر سے پنجاب کے سابق وزیر اعلی چرنجیت سنگھ چنی اور الہ آباد سے اجول ریوتی رمن سنگھ کو ٹکٹ دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کے محکمہ انکم ٹیکس پر لگائے گئے الزامات کی تردید کی ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم ملک میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔

وزیر اعظم کے منشور کے اجراء کے سوال پر آر کے سنگھ نے کہا کہ ہماری حکومت جو کہتی ہے وہ کرتی ہے۔ ہم نے 370 ہٹانے کا کہا تھا، ہم نے ہٹا دیا۔ ہم نے کہا تھا کہ ہم تین طلاق کو ختم کریں گے، ہم نے اسے ہٹا دیا۔

آج یعنی 14اپریل کی صبح بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر دو نامعلوم افراد نے اوپن فائرنگ کی۔سخت سیکیورٹی کے باوجود صبح 4.50 بجے دو نامعلوم افراد اداکار کےگلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر آئے اور فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کرنے والے دونوں موٹر سائیکل پر آئے اور پھر ہوا میں فائرنگ کرتے ہوئے …

پرینکا گاندھی نے آج حکمراں جماعت بی جے پی کو نشانہ بنایا اور سابقہ ​​کانگریس حکومت کے ذریعہ چلائی گئی اسکیموں کا ذکر کیا۔ بدعنوانی کے معاملے پر انہوں نے جالور میں پی ایم مودی کا نام لے کر طنز کیا۔

شیو پال یادو نے کبھی بھی اپنے منہ سے آدتیہ یادو کا نام نہیں لیا، انہوں نے صرف اتنا کہا کہ بدایوں کے لوگ نوجوان چاہتے ہیں اور بدایوں کے سماج وادی لیڈر آدتیہ یادو کو غیر اعلانیہ امیدوار سمجھ کر انتخابی مہم چلا رہے ہیں

ایئر انڈیا کے علاوہ دیگر کئی فضائیہ کمپنی فی الحال اس سلسلے میں بہت جلد فیصلہ لینے والی ہے اور اپنی سروس معطل کرسکتی ہے چونکہ ایران اور اسرائیل کے درمیان حالت جنگ میں کوئی بھی کمپنی کسی بھی قسم کا کوئی  خطرہ نہیں مول لینا چاہتی ہے۔

سماجودای پارٹی کی رکن پارلیمنٹ  ڈمپل یادو نے کہا کہ ہمارے نوجوان سمجھ گئے ہیں کہ بی جے پی اپنے وعدے پورے نہیں کر پائی ہے۔ موجودہ حکومت کی طرف سے کوئی گارنٹی نہیں ہے۔