Bharat Express

Lok Sabha Election 2024: آرجے ڈی نے500 میں گیس سلینڈر، 200 یونٹ مفت بجلی، الیکشن سے پہلے آرجے ڈی نے کئے 24 وعدے

لوک سبھا الیکشن شروع ہونے سے پہلے آرجے ڈی نے اپنا انتخابی منشور جاری کردیا ہے۔ لالو پرساد یادو کی قیادت والی آرجے ڈی نے الیکشن میں جیت حاصل کرنے کے بعد عوام سے 24 وعدے پورا کرنے کا عزم لیا ہے۔

آرجے ڈی نے لوک سبھا الیکشن کے لئے انتخابی منشور جاری کردیا ہے۔

RJD Election Manifesto: لوک سبھا الیکشن 2024 کا آغاز ہوچکا ہے۔ 19 اپریل کو ملک میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ ہونی ہے۔ وہیں الیکشن شروع ہونے سے پہلے لالو پرساد یادو کی پارٹی راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) نے انتخابی منشورجاری کردیا ہے۔

ایک کروڑ سرکاری نوکری

آرجے ڈی نے اپنے انتخابی منشور میں ملک کی عوام کے لئے 24 وعدوں کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت ایک کروڑ لوگوں کو سرکاری نوکری دینے کا ذکرشامل ہے۔ یہی نہیں آرجے ڈی کا کہنا ہے کہ اسی سال 15 اگست سے نوکری کی بھرتی عمل بھی شروع ہوجائے گی۔

آرجے ڈی کا انتخابی منشور

آر جے ڈی کے 24 وعدوں والے انتخابی منشورمیں خواتین، بزرگوں اورنوجوانوں کے لئے بہت سی اسکیمیں شامل ہیں۔ انتخابی منشورمیں آرجے ڈی نے رکشا بندھن سے پہلے غریب خواتین کوایک لاکھ روپئے کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ پرانی پنشن اسکیم کو نافذ کرنا، بہارکو خصوصی درجہ دینا، بہارکوایک لاکھ 60 ہزارکروڑ روپئے کا خصوصی پیکیج، اگنی ویراسکیم کوختم کرنا، بہارکے لوگوں کو 200 یونٹ مفت بجلی فراہم کرنا اورگیس سلنڈرکی قیمت گھٹاکر 500 روپئے تک کرنے کے وعدے شامل ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

 

Also Read