PM Modi Meets Family of BJP Worker Soumitra Ghoshal: پی ایم مودی کی 9 سال قبل قتل کیے گئے بی جے پی کارکن سومتر گھوشال کے اہل خانہ سے ملاقات، انصاف کی یقین دہانی
واقعہ سال 2017 میں پیش آیا تھا، جب جنوبی 24 پرگنہ ضلع کے باروئی پور علاقے کے جنوبی گڑیا کے رہائشی سومتر گھوشال کو مبینہ طور پر پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا تھا۔ اس کے بعد ان کی لاش ایک سپاری کے باغ میں لٹکی ہوئی ملی تھی۔
سماجی تحفظ اور پنشن اسکیمیں لوگوں کو عزت اور معاشی تحفظ دینے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتی ہیں: پی ایم مودی
وزیر اعظم نریندر مودی کے مطابق یہ اسکیمیں حکومت کی اس سوچ کی عکاسی کرتی ہیں جس کے تحت سماجی تحفظ کو ہر فرد کے لیے آسان اور جامع بنایا گیا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر اس بات پر زور دیا کہ ان منصوبوں سے خواتین کو نمایاں فائدہ پہنچا ہے۔
Bangladesh Awami League: بنگلہ دیش عوامی لیگ نے سوویندو ادھیکاری کو مغربی بنگال کا وزیراعلیٰ بننے پر دی مبارکباد
مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے 207 نشستیں جیت کر تاریخی کامیابی حاصل کی، جبکہ گزشتہ 15 برس سے اقتدار میں رہنے والی ترنمول کانگریس کو 80 نشستوں پر اکتفا کرنا پڑا۔ ان نتائج کو مغربی بنگال کی سیاست میں ایک بڑی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے، جس نے ممتا بنرجی کے طویل اقتدار کا خاتمہ کرتے ہوئے بی جے پی کو اقتدار تک پہنچا دیا۔
Rahul Gandhi on Lathi-charge in Patna: ’’بے روزگار نوجوانوں کے لیے بی جے پی کا جواب- لاٹھیاں‘‘، پٹنہ میں لاٹھی چارج پر راہل گاندھی نے بہار حکومت کو گھیرا
جمعہ کے روز پٹنہ میں ہزاروں ٹیچر امیدواروں نے بہار پبلک سروس کمیشن (بی پی ایس سی) کی جانب سے ٹیچر بھرتی امتحان ٹی آر ای-4 کا نوٹیفکیشن فوری جاری کرنے کے مطالبے کو لے کر احتجاج کیا تھا۔
Agni missile with MIRV system: بھارت نے ایم آئی آر وی نظام سے لیس اگنی میزائل کا کیا کامیاب تجربہ، ایک ہی میزائل سے کئی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت
اس کامیاب تجربے کے ساتھ ہندوستان نے ایک بار پھر یہ صلاحیت ظاہر کی کہ ایک ہی میزائل نظام کے ذریعے کئی اسٹریٹجک اہداف کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اس کامیاب تجربے پر ڈی آر ڈی او، ہندوستانی فوج اور دفاعی صنعت کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی ملک کو درپیش بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر دفاعی تیاریوں میں غیرمعمولی اضافہ کرے گی۔
A Tribute to the Power of the People: بنگال میں حلف برداری کے اسٹیج پر وزیراعظم مودی نے عوام کو کیا نمن، اقتدار کی تبدیلی پر دیا واضح پیغام
جمہوریت میں عوام کو ہی اصل طاقت مانا جاتا ہے۔ وزیراعظم مودی نے عوامی مینڈیٹ کے سامنے نمن کر کے بنگال کی عوام کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا یہ اقدام اس بات کی علامت ہے کہ جمہوری کامیابی خواہ کتنی ہی بڑی کیوں نہ ہو، وہ ہمیشہ عوامی طاقت کے سامنے سرنگوں رہتی ہے۔
Tamil Nadu Government Formation: وی سی کے کے بعد مسلم لیگ نے بھی ٹی وی کے کو دی حمایت، تمل ناڈو میں 120 اراکین اسمبلی کے ساتھ وجے بنائیں گے حکومت
تمل ناڈومیں وجے حکومت بننے کا راستہ صاف ہوگیا ہے۔ وی سی کے نے آج ٹی وی کے کو حمایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وجے کے پاس 116 اراکین اسمبلی کی حمایت تھی، اب یہ تعداد 120 ہوگئی ہے۔
Kapil Sibal Targets EC: ’’بنگال میں ایس آئی آر کے دوران 96 فیصد ووٹروں کے نام غلط طریقے سے حذف کیے گئے‘‘ سینئر وکیل کپل سبل کا بڑا الزام
کپل سبل نے الزام لگایا کہ 96 فیصد سے زیادہ ووٹر نام غلط طور پر انتخابی فہرستوں سے حذف کیے گئے تھے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں لکھا: ’’اس کا مطلب یہ ہے کہ 96 فیصد سے زیادہ نام غلط طریقے سے حذف کیے گئے۔ چیف الیکشن کمشنر زندہ باد۔ بی جے پی نے اسی طرح جیت حاصل کی!‘‘
TRE 4.0 Row: ’’بی پی ایس سی ٹیچر بھرتی امتحان ٹی آر ای 4.0 کا نوٹیفکیشن جلد ہوگا جاری…‘‘، وزیر تعلیم متھیلیش تیواری کی یقین دہانی
جمعہ کے روز ہزاروں کی تعداد میں ٹیچر امیدوار سڑکوں پر اتر آئے تھے اور حکومت و بی پی ایس سی کے خلاف شدید نعرے بازی کی تھی۔ حالات اس قدر کشیدہ ہوگئے کہ پولیس کو بھیڑ پر قابو پانے کے لیے لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ مظاہرین کا بنیادی مطالبہ تھا کہ بی پی ایس سی جلد از جلد ٹی آر ای 4.0 کا سرکاری نوٹیفکیشن جاری کرے۔
PM congratulates Suvendu Adhikari: وزیراعظم نریندر مودی نے سوویندو ادھیکاری کو مغربی بنگال کا وزیراعلیٰ بننے پر دی مبارکباد
وزیراعظم مودی نے دلیپ گھوش، اگنی مترا پال، اشوک کرتانیا، کشدی رام ٹوڈو اور نشت پرمانک کو بھی مغربی بنگال حکومت میں وزیر کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ان رہنماؤں نے زمینی سطح پر مسلسل محنت کرتے ہوئے عوام کی خدمت کی ہے اور انہیں یقین ہے کہ یہ سبھی رہنما وزراء کے طور پر مغربی بنگال کی ترقی کے سفر کو مزید مضبوط کریں گے۔





