Arvind Kejriwal News: ”بنگال الیکشن ختم ہوتے ہی…” پنجاب میں عام آدمی پارٹی کے وزیر کی رہائش گاہ پر چھاپہ ماری پر برہم ہوئے اروند کیجریوال
پنجاب میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی مسلسل چھاپہ ماری سے متعلق اروند کیجریوال نے مودی حکومت پربڑا حملہ بولا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایجنسیوں کا استعمال لیڈران کو دبانے کے لئے کیا جا رہا ہے۔
Multi-Layer Election Mafia: بی جے پی بن چکی ہے ’ملٹی لیئر الیکشن مافیا‘… ای وی ایم سے ہرا کر ای وی ایم ہٹائیں گے…‘‘، ایس پی صدر اکھلیش یادو کا بڑا بیان
سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے الزام لگایا کہ انتخابات کے دوران ووٹر لسٹ سے نام حذف کرنے اور فارم-7 کے ذریعے اپوزیشن کے ووٹروں کو متاثر کرنے کا منظم کھیل کھیلا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2019 میں جن لوگوں نے ووٹ ڈالے تھے، ان میں سے کئی افراد کے نام 2022 کی ووٹر لسٹ سے غائب کر دیے گئے تھے۔
Grand Showcase of Indian Culture at Venice Biennale: وینس بینالے میں ہندوستانی ثقافت کا شاندار مظاہرہ، ایشا امبانی اور نیتا امبانی نے NMACC عشائیے کی میزبانی کی
61ویں انٹرنیشنل آرٹ ایگزیبیشن’لا بینالے دی وینیزیا‘ میں انڈیا پویلین کے افتتاح کے موقع پر ریلائنس فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن نیتا امبانی اور ان کی صاحبزادی ایشا امبانی نے ایک خصوصی NMACC عشائیے کی میزبانی کی، جس نے عالمی فن، ثقافت اور فیشن کی شخصیات کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر دیا۔ یہ تقریب تاریخی ’اسکولا گرانڈے ڈیلا میزریکورڈیا‘ میں منعقد ہوئی، جہاں ہندوستانی ثقافت اور عالمی فنکارانہ اظہار کا حسین امتزاج دیکھنے کو ملا۔
VCK terms For TVK Supports: تمل ناڈو میں نئی حکومت پرتعطل برقرار، وی سی کے نے ٹی وی کے کی حمایت کے لئے وجے کے سامنے رکھی یہ شرط
وی سی کے کے ترجمان کے کے پاولن نے کہا کہ پارٹی سربراہ تھروماولن آج شام 4 بجے ٹی وی کے کو حمایت دینے یا دنے پر حتمی فیصلہ کا اعلان کریں گے۔ وی سی کے چاہتی ہے کہ پارٹی سربراہ تھول تھروماولون کو نائب وزیراعلیٰ بنایا جائے۔ اس کے علاوہ پارٹی اپنے نومنتخب اراکین اسمبلی کے لئے کابینی وزیر کا عہدہ بھی مانگ رہی ہے۔
Adani Agri Fresh: سیب کے بعد اب اڈانی ایگری فریش ہماچل میں شروع کرے گی چیری کی خریداری، اگلے مرحلے میں شامل ہوں گے آڑو اور آلوبخارا
اڈانی ایگری فریش لمیٹڈ (AAFL)، جو اڈانی انٹرپرائزز لمیٹڈ (AEL) کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی ہے، نے اسٹون فروٹ کیٹیگری میں قدم رکھنے کا اعلان کیا ہے، جس میں چیری جیسے پھل شامل ہیں۔ کمپنی نے ہماچل پردیش میں ان پھلوں کی خریداری شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
Lieutenant General NS Raja Subramani as the New Chief of Defence Staff: بھارت سرکارنے ملک کو دیا نیا سی ڈی ایس، جانئے کون ہیں لیفٹیننٹ جنرل این ایس راجا سبرمنی؟
لیفٹیننٹ جنرل این ایس راجا سبرمنی (ریٹائرڈ) کو ملک کا نیا چیف آف ڈیفنس اسٹاف بنایا گیا ہے۔ وہ پہلے بھی کئی بڑے عہدوں پرذمہ داری نبھا چکے ہیں۔
پنجاب میں وزیر سنجیو اروڑہ کے گھر ای ڈی کی چھاپہ ماری، وزیراعلیٰ بھگونت مان نے بی جے پی پر لگائے بڑے الزام
پنجاب کے کابینی وزیرسنجیو اروڑہ کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ان کے چندی گڑھ واقع رہائش گاہ پرچھاپہ ماری۔ وزیراعلیٰ بھگونت مان نے چھاپہ ماری سے متعلق بی جے پی کونشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ای ڈی اور بی جے پی کے درمیان اس غلط اتحاد کو ختم کردے گا۔
West Bengal Politics: شوبھیندو ادھیکاری کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد آیا ابھیشیک بنرجی کا پہلا ردعمل، کہا- بنگال اور دہلی…
ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے الزام لگایا کہ تقریباً 30 لاکھ حقیقی رائے دہندگان کو ووٹرلسٹ سے باہر رکھا گیا۔
BJP’s ‘Sunrise’ in Bengal: بنگال میں بی جے پی کا ’سورج طلوع‘ : سویندو ادھیکاری بنے وزیر اعلیٰ، وزراء کی بھی ہوئی حلف برداری NDA کے اعلیٰ لیڈر موجود
مغربی بنگال میں آج بی جے پی کی پہلی حکومت بن گئی ہے۔ ممتا بنرجی کو شکست دینے والے سویندو ادھیکاری بریگیڈ پریڈ گراؤنڈ میں بنگال کے 9ویں وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لے چکے ہیں۔ تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی، امت شاہ اور 20 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ شریک ہوئے۔ پڑھیے اپڈیٹس۔
The Opposition Faces an Existential Crisis: اپوزیشن کے سامنے وجود کا بحران… اگر بنگال جیسا حال رہا تو جمہوری سیاست کے دروازے بند ہو جائیں گے
مغربی بنگال میں حیرت انگیز بی جے پی کی جیت نے بھارتی سیاست میں ایک بڑی تبدیلی کی تصویر پیش کی ہے۔ اپوزیشن کے سامنے اب وجود کا بحران کھڑا ہو گیا ہے، کیونکہ ووٹوں کی تقسیم اور کمزور حکمتِ عملی نے بی جے پی کو برتری دلائی۔ اگر اپوزیشن نے مشترکہ قیادت اور مضبوط بیانیہ تیار نہ کیا تو سیاست کے دروازے ان کے لیے بند ہو سکتے ہیں۔





