TMC Reminds New Government of Its Duties: ’’دل سچا نہ ہو تو مکھوٹے اتر جاتے ہیں…‘‘، رکن پارلیمنٹ سایونی گھوش نے نئی حکومت کو یاد دلائے اس کے فرائض
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر سویندو ادھیکاری نے ہفتہ کے روز مغربی بنگال کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔ اس دوران، ترنمول کے رکن پارلیمنٹ سایونی گھوش نے اپنی امید ظاہر کی ہے کہ وزیر اعلیٰ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے۔
LoP in Bengal Assembly: ترنمول کانگریس نے سوبھندیب چٹوپادھیائے کو اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور فرہاد حکیم کو چیف وہپ مقرر کیا
ابھیشیک بنرجی نے مغربی بنگال انتخابات میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ تقریباً 30 لاکھ حقیقی ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے ہٹا دیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ’’انتہائی مشکل انتخابات‘‘ کا سامنا کیا اور الزام لگایا کہ سرکاری ایجنسیاں اور الیکشن کمیشن جانبدارانہ انداز میں کام کر رہے تھے۔
BS Yediyurappa’s 50 Years of Public Service: بی ایس یدی یورپا کی عوامی خدمت کے 50 سال مکمل، وزیر اعظم مودی نے پیش کیا خراج تحسین
پی ایم مودی نے کہا کہ عام پس منظر سے تعلق رکھنے والے یدی یورپا نے کسانوں، مزدوروں، غریبوں اور محروم طبقات کے درمیان مسلسل کام کرتے ہوئے عوام کا اعتماد حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہی اعتماد تھا جس کی بنیاد پر عوام نے انہیں کئی بار مختلف ذمہ داریاں سونپیں اور ریاست کی قیادت کا موقع دیا۔
Yediyurappa Abhimanotsava: ’’اس سرزمین پر یادگار ضرور بنائیں گے‘‘ کرناٹک میں یدی یورپا ابھیمانوتسو سے امت شاہ کا خطاب
اس تقریب میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں، کارکنان اور حامیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں یدی یورپا کے بیٹے اور ریاستی بی جے پی صدر بی وائی وجیندر، سابق وزیر بی سری راملو سمیت کئی سینئر لیڈر بھی موجود تھے۔
India Set to Emerge as a Global Port Power: بھارت عالمی بندرگاہی طاقت بننے کی راہ پر، انفراسٹرکچر اور صنعتی ترقی اسے جلد بنا سکتی ہے عالمی تجارتی مرکز
بھارت میں ’’ساگرمالا پروجیکٹ‘‘، ساحلی اقتصادی زونز، جدید فریٹ کوریڈورز اور بندرگاہوں کی توسیع جیسے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ مغربی اور مشرقی ساحلوں پر موجود کئی بندرگاہوں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جا رہا ہے تاکہ زیادہ مال برداری اور تیز تر شپنگ کو ممکن بنایا جا سکے۔
Vijay appointed Chief Minister: جوزف وجے چندرشیکھر تمل ناڈو کے نئے کنگ، گورنر راجندر نے دی منظوری، وزیراعلیٰ کی حیثیت سے کل لیں گے عہدے اور رازداری کا حلف
تملگا ویٹری کزگم کو 234 رکنی اسمبلی میں 120 ارکان کی حمایت حاصل ہے، جبکہ اکثریت کے لیے 118 نشستیں درکار تھیں۔ حلف لینے کے بعد وجے 1967 کے بعد پہلے ایسے رہنما بن جائیں گے جو ڈی ایم کے اور اے آئی اے ڈی ایم کے کے دائرے سے باہر رہتے ہوئے تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ بنیں گے۔
Alert of Terrorist Attack on Delhi BJP Office: دہلی بی جے پی دفتر پر دہشت گرد حملے کا الرٹ، سکیورٹی انتظامات سخت
خفیہ ایجنسیوں کے مطابق دہشت گرد اپنے منصوبے کو انجام دینے کے لیے خودکش بمبار، کار بم، فائرنگ یا آئی ای ڈی دھماکوں کا سہارا لے سکتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے اضافی فورس تعینات کی گئی ہے اور مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ بھی جاری ہے۔ حالانکہ، اس معاملے پر ابھی تک کوئی باضابطہ سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔
CBDT to Launch Major Drive: ٹیکس بقایاجات کی وصولی کے لیے سی بی ڈی ٹی چلائے گی بڑی مہم، نگرانی کے لیے خصوصی ٹیموں کی ہوگی تشکیل
افسران کے مطابق، ٹیکس وصولی اور تعمیل کی نگرانی کے لیے مصنوعی ذہانت، ڈیٹا اینالیٹکس اور ڈیجیٹل فارنسک جیسی جدید تکنیکوں کا استعمال کیا جائے گا۔ سی بی ڈی ٹی حکام نے بتایا کہ ٹیکس وصولی ٹیمیں نادہندگان سے جڑی جائیدادوں اور رہن رکھی گئی اثاثوں کا پتہ لگانے کے لیے سی ای آر ایس اے آئی کے مارگیج اور اثاثہ جاتی ڈیٹا بیس سے بھی مدد لے سکتی ہیں۔
Makhanlal Sarkar’s Family Meets PM Modi: پی ایم مودی کی جانب سے احترام ملنے پر ماکھن لال سرکار کے خاندان میں خوشی، کہا- برسوں کی محنت رنگ لائی
ماکھن لال سرکار کے بیٹے مانک لال سرکار نے کہا کہ انہوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ وزیر اعظم ان کے والد کو اس قدر عزت دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے والد 16 برس کی عمر سے ہی آر ایس ایس سے وابستہ ہوگئے تھے اور ابتدا میں بی جے پی کی دارجلنگ یونٹ میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
Constitution is supreme: حقیقی جمہوریت میں پارلیمنٹ نہیں بلکہ آئین سب سے بالاتر، ریاست کے تمام ادارے اسی کے پابند: جسٹس بی آر گوئی
سری لنکا میں ’سجاتا جے وردھنے میموریل اوریشن‘ سے خطاب۔ اپنے تفصیلی خطاب میں جسٹس گوئی نے بھارت اور سری لنکا کے آئینی تجربات، عدلیہ و پارلیمنٹ کے تعلقات، بنیادی حقوق، ایمرجنسی، وفاقیت اور جمہوری اداروں کے اختیارات پر روشنی ڈالی۔





