Sandeep Pathak News: عام آدمی پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے سندیپ پاٹھک کو بڑی راحت، ہائی کورٹ نے سنایا یہ فیصلہ
سندیپ پاٹھک نے اپنے اوپردرج ایف آئی آرکی تفصیل مانگی ہے کہ یہ بتایا جائے کہ ان کے خلاف کیا ایف آئی آر درج ہوئی ہے اورکہاں ہوئی ہے۔ پنجاب حکومت نے اس کے لئے وقت مانگا ہے۔
Kerala CM Race: کیرلم میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب پر کانگریس میں غور و خوض جاری، تین بڑے نام دوڑ میں شامل، کون ہوگا وزیر اعلیٰ؟
ذرائع کے مطابق پارٹی کے مرکزی آبزرور نے ترواننت پورم میں نومنتخب اراکین اسمبلی اور اتحادی جماعتوں کے لیڈروں کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں حکومت سازی، قیادت اور کابینہ کی تشکیل جیسے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ کانگریس ہائی کمان وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں جلد بازی کے بجائے تمام سیاسی اور تنظیمی پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے۔
HM Amit Shah On Suvendu Adhikari: سویندو دا نے اس بار ”دیدی“ کو ان کے گھر میں شکست دی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ بنگال کے عوام نے بی جے پی سے بڑی امیدیں وابستہ کی ہیں اور پارٹی پوری ذمہ داری کے ساتھ ان توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرے گی۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب تمام کارکنوں کی ذمہ داری ہے کہ ”سونار بنگلہ“ کے خواب کو حقیقت میں بدلیں اور ریاست کو ترقی، امن اور خوشحالی کی نئی راہ پر لے جائیں۔
HM Amit Shah on India Alliance: راہل گاندھی کی وجہ سے ٹوٹ رہا ہے انڈیا الائنس، بنگال میں امت شاہ نے کیا بڑا دعویٰ
مغربی بنگال میں بی جے پی نے شوبھندوادھیکاری کونئے وزیراعلیٰ اور اگنیمترا پال اور نسیتھ پرمانک کو نائب وزیر اعلیٰ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ امت شاہ نے قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ریاست میں تشدد پرتنقید کی اوربنگال میں ترقی کے لئے بی جے پی کے عزم کا اعادہ کیا۔
Protect Litchi Crop: بہار میں لیچی کی فصل کو نقصان، مرکزی حکومت نے نقصان کا جائزہ لینے اور متاثرہ کسانوں کو راحت فراہم کرنے کے لیے تشکیل دی خصوصی ٹاسک فورس
ٹاسک فورس متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے گی اور لیچی کی فصل کو نقصان پہنچانے والے کیڑوں کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لے گی۔ اس کے علاوہ فصل کے نقصان کا سائنسی مطالعہ بھی کیا جائے گا تاکہ مسئلے کی اصل وجوہات کا پتہ چلایا جا سکے۔ کمیٹی اپنی رپورٹ میں فوری اور طویل مدتی اقدامات کی سفارشات بھی پیش کرے گی تاکہ مستقبل میں کسانوں کو ایسے بحران کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Suvendu Adhikari West Bengal New Chief Minister: بی جے پی کی تاریخی جیت کے بعد سویندو ادھیکاری بنگال کے نئے وزیر اعلیٰ نامزد، کل ہوگی حلف برداری
مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں زبردست کامیابی حاصل کرنے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ریاست کی نئی قیادت کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں سویندو ادھیکاری کے نام پر مہر لگا دی گئی، جس کے بعد وہ مغربی بنگال کے نئے اور بی جے پی کے پہلے وزیر اعلیٰ بننے جا رہے ہیں۔
PM Modi Somnath Temple Visit: وزیر اعظم مودی 11 مئی 2026 کو سومناتھ مندر کا کریں گے دورہ، مندر کے دوبارہ افتتاح کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی تقریبات
بھارت کی قدیم تہذیب، مذہبی عقیدت اور تاریخی استقامت کی علامت سومناتھ مندر ایک بار پھر قومی توجہ کا مرکز بننے جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی 11 مئی 2026 کو گجرات کے پربھاس پاٹن میں واقع سومناتھ مندر کا دورہ کریں گے، جہاں مندر کے دوبارہ افتتاح کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
DMK-Congress Split: پارلیمنٹ میں کانگریس کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے ڈی ایم کے اراکین پارلیمنٹ، کنی موزھی نے لوک سبھا اسپیکر کو لکھا خط
سیاسی حلقوں میں اس خط کو غیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے کیونکہ ڈی ایم کے اور کانگریس کئی برسوں سے قومی سیاست اور تمل ناڈو کی انتخابی حکمت عملی میں ایک دوسرے کے قریبی اتحادی رہے ہیں۔ دونوں جماعتیں مختلف مواقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف مشترکہ موقف اختیار کرتی رہی ہیں، تاہم حالیہ دنوں میں پیدا ہونے والے اختلافات نے اس رشتے کو کمزور کر دیا ہے۔
TVK Government Formation: وجے ہوں گے تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ، ان پارٹیوں نے کردیا حمایت کا اعلان، تعطل کی صورتحال ختم
تمل ناڈو میں سی پی آئی، سی پی ایم اور وی سی کے نے ٹی وی کے کو حمایت دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے ساتھ ہی وجے کی پارٹی اکثریت کے اعدادوشمار تک پہنچ گئی ہے۔ وجے نے گورنر سے ملاقات کا وقت مانگا ہے، لیکن ابھی انہوں نے ملاقات کا وقت نہیں دیا ہے۔
Students Protest: بہار کی سڑکوں پر کیوں اترے ہزاروں طلبہ، کیا ہیں ان کے مطالبات؟ جانیے یہاں
پٹنہ میں بی پی ایس سی ٹی آر ای 4.0 اساتذہ بھرتی اشتہار جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہزاروں امیدواروں نے زبردست احتجاج کیا۔ پٹنہ کالج سے شروع ہونے والا مارچ ڈاک بنگلہ چوراہے تک پہنچا، جہاں پولیس نے ان پر لاٹھی چارج کر دیا۔





