Bharat Express DD Free Dish

قومی

ذرائع کے مطابق فیروزہ خاتون اور دھرمیندر سنگھ نے ایک دوسرے کو قریب سے سمجھنے کے بعد شادی کا فیصلہ کیا، تاہم دونوں کے اہل خانہ اس رشتے سے متفق نہیں تھے۔ خاص طور پر خاتون افسر کے خاندان نے اس شادی کی مخالفت کی، جس کے باعث ان کے گھر والے تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔ اس کے باوجود دونوں نے اپنے فیصلے پر قائم رہتے ہوئے شادی کی تمام رسومات روایتی انداز میں ادا کیں۔

مغربی بنگال پہنچے اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی کو دیدی ہمیشہ سے کھٹکتی رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی نے ایک جنگجو کی طرح سے مقابلہ کیا ہے۔ ممتا بنرجی سے اکھلیش یادو کی میٹنگ سیاسی لحاظ سے بے حد اہم مانی جا رہی ہے۔ کیونکہ پانچ ریاستوں کے اسمبلی الیکشن کے نتائج آنے کے بعد اپوزیشن پارٹیاں اپنی حکمت عملی پر پھر سے غور کر رہی ہیں۔

یہ ان گنت عظیم شخصیات کو یاد کرنے کا وقت ہے جو ظلم کے سامنے ڈٹے رہے۔ لکولیشا اور سوما سرمن تھے، جنہوں نے پربھاس کو فلسفے کے ایک عظیم مرکز میں تبدیل کیا۔ ولبھی کے چکرورتی مہاراجہ دھراسینا چہارم نے صدیوں پہلے وہاں دوسرا مندر تعمیر کیا تھا۔

کپل سبل نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں کسی بھی جماعت کے پاس واضح اکثریت نہیں ہے، اس لیے آئینی روایت اور سپریم کورٹ کے متعدد فیصلوں کے مطابق سب سے بڑی پارٹی کو پہلے حکومت بنانے کا موقع دیا جانا چاہیے۔ ان کے مطابق گورنر کو ٹی وی کے کے سربراہ وجے کو مدعو کر کے حلف دلانا چاہیے اور پھر اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کے لیے مناسب وقت دینا چاہیے۔

تمام مذہبی لیڈروں نے متفقہ طور پر اس بات پر زور دیا کہ عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی، بقائے باہمی اور انسانی اقدار کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ مقررین نے کہا کہ دنیا میں بڑھتی نفرت اور تشدد کے ماحول کو ختم کرنے کے لیے مختلف مذاہب اور معاشروں کے درمیان مکالمہ اور تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انتخابی نتائج کے بعد مغربی بنگال میں سیاسی تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔ ہاوڑہ کے شیوپور میں بم دھماکے میں بی جے پی کارکن کے زخمی ہونے کی بات سامنے آئی ہے جبکہ کانتھی میں ترنمول لیڈرکے گھرپربھی حملہ کیا گیا۔ دونوں پارٹیاں ایک دوسرے پرالزامات لگا رہی ہیں۔

دلیپ سیکیا کے مطابق وزیر اعظم  مودی اور امت شاہ کے علاوہ بی جے پی کے سابق قومی صدر جے پی نڈا، کئی مرکزی وزراء، این ڈی اے حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور نائب وزرائے اعلیٰ بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق گورنر کا یہ اقدام آئینی بحران سے بچنے کے لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ نئی منتخب اسمبلی کی تشکیل اور حکومت سازی کا عمل بغیر رکاوٹ مکمل ہو سکے۔ اسمبلی تحلیل ہونے کے ساتھ ہی ممتا بنرجی کا بطور وزیر اعلیٰ آئینی دور بھی ختم ہو گیا ہے اور اب نئی حکومت کے حلف برداری کی تیاری تیز کر دی گئی ہے۔

انتخابی نتائج کے مطابق ہمایوں کبیر نے نودا میں ترنمول کانگریس کی امیدوار اور موجودہ رکن اسمبلی شاہینہ ممتاز کو 27 ہزار 943 ووٹوں سے شکست دی، جبکہ ریجی نگر میں انہوں نے عطاء الرحمن کو 58 ہزار 876 ووٹوں کے بڑے فرق سے ہرایا۔ اب ریجی نگر سیٹ خالی ہونے کے بعد وہاں جلد ضمنی انتخاب متوقع ہے، جس میں غلام نبی آزاد کی امیدواری سیاسی طور پر اہم سمجھی جا رہی ہے۔

پی ایچ ڈی سی سی آئی کے جنرل سکریٹری اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر رنجیت مہتا نے کہا کہ اس دورے کے نتائج بھارت کی ’’ایکٹ ایسٹ پالیسی‘‘ کو مزید مضبوط کریں گے، کیونکہ اس سے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے ساتھ تزویراتی تعاون میں توسیع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ویتنام کے ساتھ بڑھتا ہوا تعاون رابطہ کاری، تجارتی استحکام اور اہم شعبوں میں طویل مدتی صنعتی شراکت داری کو تقویت دے گا۔