Bharat Express

قومی

وزیر اعظم نریندر مودی  نے اٹلی کے وزیر اعظم جارجیا میلونی سے فون پر بات کی ہے۔اس ٹیلی فونک گفتگو  کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے جارجیا میلونی  کو اٹلی کے یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی ہے۔اوراٹلی میں جی سیون سربراہی اجلاس میں مدعو کرنے کے لیے وزیر اعظم  نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ ریبیکا جان نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے اس معاملے میں مکمل غیر حساسیت کا مظاہرہ کیا ہے۔

دہلی ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی دائر کی گئی ہے۔ یہ درخواست قانون کے آخری سال کے طالب علم امرجیت گپتا نے دائر کی ہے۔ یہ پی آئی ایل ایڈوکیٹ محمد عمران احمد کے ذریعے دائر کی گئی ہے۔

مکیش سہنی نے کہا کہ ہماری قرارداد نشاد ریزرویشن ہے اور ہم اس مشن کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم این ڈی اے سے سخت مقابلہ کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے لوک سبھا انتخابات کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی پاکستان کے ساتھ 3200 کلومیٹر، چین کے ساتھ 3500 کلومیٹر، میانمار کے ساتھ 1600 کلومیٹر اور بنگلہ دیش کے ساتھ 4000 کلومیٹر کی حساس سرحد ہے، ملک کی سرحد کی حفاظت کرنے کی ضرورت ہے۔

لوک سبھا کی 89 سیٹوں پر ووٹنگ جمعہ (26 اپریل) کی صبح 7 بجے سے شروع ہوگی، جو شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ تاہم بعض مقامات پر ووٹنگ کے وقت میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔

بھارت نے انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی حالیہ رپورٹ کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ امریکہ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ منی پور (منی پور وائلنس) اور جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

ایس پی صدر نے جب قنوج سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا تو چچا رام گوپال یادو بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ اکھلیش یادو کے آنے سے یہ سیٹ اب ہائی پروفائل بن گئی ہے۔

این آئی اے نے الزام لگایا کہ ظہور پال آئی ایس آئی ایس سے وفادار تھا اور جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ کارروائیوں کو انجام دینے کے لیے اپنے کیڈروں کے لیے ہتھیار اور گولہ بارود کی خریداری میں ملوث تھا۔

 مالیگاؤں بلاسٹ معاملے میں سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر ممبئی کی این آئی اے کورٹ میں پیش ہوئیں۔ عدالت نے انہیں سماعت کے دوران مستقل پیش ہونے کا حکم دیا۔ اس پران کی طرف سے بیماری کا حوالہ دیا گیا۔