National Technology Day: پوکھرن کی شکتی نے دنیا میں بھارت کا وقار بلند کیا، وزیر اعظم مودی نے سائنس دانوں کو کیا سلام
وزیر اعظم مودی نے ان سائنس دانوں اور ماہرین کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے سخت عالمی پابندیوں، وسائل کی کمی اور کئی چیلنجز کے باوجود بھارت کو ایٹمی طاقت بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی صرف ایک جوہری تجربہ نہیں تھی بلکہ ملک کی خود اعتمادی، خود انحصاری اور سائنسی صلاحیت کا اعلان بھی تھا۔
PM Modi Gujarat Visit: جام نگر سے وزیر اعظم مودی کے دو روزہ دورے کا آغاز، سومناتھ اور وڈودرا میں متعدد پروگراموں میں ہوں گے شریک
وزیر اعظم مودی وڈودرا روانہ ہوں گے، جہاں ان کے اعزاز میں ایک روڈ شو کا اہتمام کیا گیا ہے۔ گجرات اور مغربی بنگال کے بلدیاتی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حالیہ کامیابی کے بعد اس پروگرام کو سیاسی اعتبار سے بھی اہم سمجھا جا رہا ہے۔
Car Falls Into Gorge: چمبہ-پٹھانکوٹ ہائی وے پر کار کھائی میں گری، انووا حادثے میں 6 افراد ہلاک، 4 زخمی
چمبہ-پٹھانکوٹ ہائی وے پر پیر کی علی الصبح ایک انووا کار کے کھائی میں گرنے سے 6 افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی میں گجرات کے سیاح سوار تھے۔
PIB Fact Check: کیا مغربی بنگال میں نافذ ہونے جا رہی ہے شراب بندی؟ امت شاہ کے نام سے وائرل ‘بریکنگ نیوز’ کی حقیقت آئی سامنے
گرافکس، فونٹ اور نیوز چینل جیسے انداز کی وجہ سے یہ تصویر دیکھنے میں بالکل حقیقی محسوس ہو رہی تھی، جس کے سبب ہزاروں لوگوں نے بغیر تصدیق کے اسے شیئر کرنا شروع کر دیا۔ کئی یوزر نے اس خبر کو سچ مانتے ہوئے مختلف تبصرے بھی کیے اور دعویٰ کیا کہ بنگال جلد ہی بہار، گجرات، ناگالینڈ اور میزورم کی طرح شراب بندی والی ریاست بن جائے گا۔
Bargi Dam Cruise Accident Judicial Inquiry: برگی کے قصورواروں کی خیر نہیں! کروز حادثے کا ہوگا ‘پاورفل’ آڈٹ، عدالتی کمیشن کے 5 نکاتی نظام کی ہلا دیں گے بنیادیں
مدھیہ پردیش حکومت نے جبل پور کے برگی باندھ کروز حادثے کی عدالتی جانچ کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ریٹائرڈ جسٹس سنجے دویدی کی سربراہی والا کمیشن 5 نکات پر تحقیقات کرے گا، جبکہ پورے صوبے میں آبی ٹرانسپورٹ کا آڈٹ بھی کیا جائے گا۔
Weather U-turn: موسم کا’یو ٹرن‘: کہیں ’آسمانی آگ‘ تو کہیں موسلادھار بارش،یوپی-بہار میں آسمانی بجلی گرنے کا خطرہ، جانیے اپنی ریاست کا حال
دہلی-این سی آر میں آج شام 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی اور بارش کا یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے، جبکہ یوپی اور بہار میں آسمانی بجلی گرنے کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ ادھر اتراکھنڈ میں برفباری اور موسلا دھار بارش کے سبب چار دھام یاتریوں کے لیے وارننگ جاری کی گئی ہے۔
Tamil Nadu: وزیراعلیٰ کی حیثیت سے سی جوزف وجے کی پہلی میٹنگ، ریاست میں امن و قانون کی صورتحال کا لیا جائزہ، پہلی سرکاری فائلوں پر کیے دستخط
وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ عوام کے پیسے کا غلط استعمال نہیں کریں گے اور ان کی ترجیح تعلیم، سڑکوں، پینے کے پانی اور دیگر بنیادی سہولتوں کو بہتر بنانا ہوگی۔ انہوں نے خواتین کی سخت سیکورٹی کو یقینی بنانے کا بھی وعدہ کیا۔ حلف لینے کے بعد وجے نے پہلی سرکاری فائلوں پر دستخط کیے، جن میں 200 یونٹ مفت بجلی کی فراہمی اور منشیات کے خلاف کارروائی و خواتین کی حفاظت کے لیے خصوصی ٹاسک فورس کے قیام کی منظوری شامل ہے۔
PM Modi meets Pawan Kalyan: وزیراعظم نریندر مودی کی آندھرا پردیش کے نائب وزیراعلیٰ پون کلیان سے ملاقات، صحت یابی کے لیے پیش کیں نیک خواہشات
پون کلیان نے بھی ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی آمد ان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے لکھا: ’’آج مجھے یہ اعزاز حاصل ہوا کہ میں نے وزیر اعظم نریندر مودی کا جوبلی ہلز میں اپنی رہائش گاہ پر اپنے خاندان کے ساتھ استقبال کیا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا ذاتی طور پر ان کی خیریت دریافت کرنے آنا ان کی محبت، گرمجوشی اور انسان دوستی پر مبنی قیادت کی عکاسی کرتا ہے۔
Amit shah On Controversial Statements: میں آج کوئی متنازعہ بیان نہیں دوں گا… وزیر داخلہ امت شاہ نے تشار مہتا کی کتاب کے اجراء کے موقع پر ایسا کیوں کہا؟
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ ان کے بیانات کو صرف ایک دوست کی رائے کے طور پر نہیں دیکھا جائے گا بلکہ انہیں حکومت اور عدلیہ کے تعلقات کے تناظر میں بھی سمجھا جائے گا۔ اسی لیے وہ اس پروگرام کو کسی سیاسی یا قانونی تنازعہ کا مرکز نہیں بنانا چاہتے۔ ان کے اس تبصرے پر تقریب میں موجود لوگوں نے مسکراتے ہوئے تالیاں بجائیں۔
PM Modi in Telangana: آج توانائی کے تحفظ کی اہمیت کو محسوس کررہی ہے دنیا، بھارت شمسی توانائی کے معاملے میں دنیا کے سرکردہ ممالک میں شامل: وزیراعظم مودی
وزیراعظم نے بتایا کہ متحدہ آندھرا پردیش کے دور میں اس خطے کے لیے ریلوے بجٹ ایک ہزار کروڑ روپے سے بھی کم تھا، جبکہ آج صرف تلنگانہ کا ریلوے بجٹ تقریباً 5,500 کروڑ روپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں اس وقت تقریباً 50 ہزار کروڑ روپے کے ریلوے پروجیکٹس پر کام جاری ہے۔





