Justice B R Gavai Visited The Temple Of The Tooth: بھارت کے 52ویں چیف جسٹس بی آر گوئی کی سری لنکا میں بدھ مندر آمد، خصوصی پوجا میں شرکت
کینڈی میں واقع یہ عظیم بدھ مندر، جسے سری دلادا مالیگاوا بھی کہا جاتا ہے، بدھ مت کے ماننے والوں کے لیے انتہائی مقدس مقام تصور کیا جاتا ہے۔ اس تاریخی مندر میں بھگوان بدھ کے مقدس دانت کے تبرک کو محفوظ رکھا گیا ہے، جس کی زیارت کے لیے دنیا بھر سے عقیدت مند یہاں آتے ہیں۔
Four Children Drown: مہاراشٹر: امراوتی میں ماتم! تالاب میں ڈوبنے سے دو بہن بھائیوں سمیت چار بچوں کی دردناک موت
یہ حادثہ امراوتی کے گھاٹ کھیڑا تالاب میں پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق چاروں بچے گھومنے پھرنے کے لیے گھر سے نکلے تھے۔ شدید گرمی کے باعث وہ تالاب میں نہانے کے لیے اتر گئے، لیکن نہاتے وقت اچانک گہرے پانی میں چلے جانے کے سبب ڈوب گئے۔ چونکہ اس وقت تالاب کے اطراف کوئی موجود نہیں تھا، اس لیے انہیں بروقت مدد نہیں مل سکی اور چاروں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
India’s Peaceful Democratic Evolution: وزیرداخلہ امت شاہ نے تشار مہتا کی دو کتابوں کی رسمِ اجرا میں بھارت کی جمہوری روایت کو سراہا
تقریب کے دوران امت شاہ نے تشار مہتا کی ’’جستجو کرنے والی ذہنیت‘‘ کی تعریف کی اور قانون و ٹیکنالوجی کے باہمی تعلق پر ان کی دور اندیشی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کتابوں میں عدالتی نظام میں مصنوعی ذہانت (AI) اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پیدا ہونے والے امکانات، خطرات اور چیلنجز پر گہرائی سے روشنی ڈالی گئی ہے۔
PM Modi Amid Oil Crisis: پٹرول-ڈیزل بچائیں، ورک فرام ہوم اپنائیں اور ایک سال تک گولڈ نہ خریدیں… جنگ کے اثرات کم کرنے کے لیے وزیر اعظم مودی کی عوام سے اپیل
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران ملک نے ورک فرام ہوم، آن لائن میٹنگ اور ویڈیو کانفرنسنگ جیسے طریقوں کو کامیابی سے اپنایا تھا۔ ان کے مطابق اب وقت آگیا ہے کہ ان عادتوں کو دوبارہ فروغ دیا جائے تاکہ غیر ضروری سفر کم ہو اور پٹرول و ڈیزل کی بچت ہوسکے۔
Amit Shah High-Level Meeting: سیلاب اور ہیٹ ویو سے نمٹنے کے لیے ایکشن پلان تیار، وزیر داخلہ امت شاہ نے تیاریوں کا لیا جائزہ
اجلاس کے دوران وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ جدید ٹیکنالوجی اور ریئل ٹائم ڈیٹا کے استعمال سے سیلاب کی پیشگوئی اور وارننگ سسٹم کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ قدرتی آفات سے پہلے ہی لوگوں کو بروقت آگاہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ بدلتے موسمی حالات کے سبب کئی ریاستوں میں بیک وقت مختلف آفات کا خطرہ بڑھ رہا ہے، اس لیے مربوط حکمت عملی اختیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
Archery World Cup 2026: آرچری عالمی کپ 2026 میں بھارتی خواتین کی ریکرو ٹیم نے جیتا گولڈ میڈل، منسکھ مانڈویہ نے دی مبارکباد
چین کے شہر شنگھائی میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں بھارت کی چوتھی سیڈ ٹیم نے میزبان چین کی دوسری سیڈ ٹیم کو سنسنی خیز شوٹ آف میں 28-26 سے شکست دی۔ مقررہ چار سیٹس کے اختتام پر مقابلہ 4-4 سے برابر تھا، جس کے بعد فیصلہ شوٹ آف کے ذریعے ہوا۔
Adani cement grinding unit: ’’مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے مدھیہ پردیش‘‘ اڈانی سیمنٹ گرائنڈنگ یونٹ کے بھومی پوجن تقریب سے پرنو اڈانی کا خطاب
پرنو اڈانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ دن صرف ایک پروجیکٹ کی شروعات نہیں بلکہ مدھیہ پردیش کی ترقی کو نئی سمت دینے والا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے ’’پی ایم گتی شکتی وژن‘‘ کے تحت لاجسٹکس، انڈسٹریل انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹیشن سہولیات میں نمایاں بہتری آئی ہے، جس سے سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوا ہے۔
PM Modi Gujarat Visit: وزیر اعظم مودی کے استقبال میں سجا گجرات، سومناتھ امرت مہوتسو اور وڈودرا روڈ شو پر سب کی نظریں
وزیر اعظم کے استقبال کے لیے جام نگر شہر کو خاص طور پر سجایا گیا ہے۔ ایئر فورس اسٹیشن سے لال بنگلہ سرکل تک اہم شاہراہوں اور سرکاری عمارتوں کو رنگ برنگی روشنیوں سے روشن کیا گیا ہے۔ شہر کے تاریخی اور اہم مقامات جیسے دربار گڑھ، ڈی کے وی کالج، پون چکی، اناپورنا سرکل اور مہاکالی سرکل پر خصوصی سجاوٹ کی گئی ہے۔
Convocation Ceremony: ’’اسلامی غیرت کے خلاف کوئی بھی کام نہ کریں، مایوس نہ ہوں کیونکہ مایوسی کفر ہے‘‘ جامعہ اسلامیہ سنابل کے جلسۂ تقسیم اسناد سے علماء کا خطاب
جلسۂ تقسیم اسناد میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا محمد اشفاق سلفی مدنی اور پنجاب وقف بورڈ کے چیئرمین محمد اویس نے شرکت کی۔ پروگرام کی صدارت ابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سنٹر کے صدرمولانا محمد رحمانی نے جبکہ نظامت کے فرائض مولانا عبدالبر سنابلی مدنی نے انجام دیے۔
Bareilly Hospital News: نہ علاج ہوا، نہ ایمبولینس ملی… بیمار بیوی کو ٹھیلے پر لے کر نکلا بزرگ، اسپتال انتظامیہ نے دی وضاحت، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل
ذرائع کے مطابق بزرگ اپنی بیوی کو علاج کے لیے ضلع اسپتال بریلی کے ایمرجنسی وارڈ میں لایا تھا۔ خاتون کی طبی حالت کافی نازک بتائی جارہی تھی۔ بزرگ شخص کا الزام ہے کہ صبح سے اسپتال میں موجود رہنے کے باوجود ان کی اہلیہ کو نہ مناسب علاج فراہم کیا گیا اور نہ ہی بروقت داخل کیا گیا۔





