Bharat Express DD Free Dish

Rahul’s statement that has the Rajputs up in arms against Congress: راہل گاندھی نے راجا ومہارجہ کے دور کو یاد کرتے ہوئے کی تنقید، راجپوت برادری کے ناراض ہونے کا خدشہ

راہل گاندھی کے اس بیان کو اس حوالے سے وائرل کیا جارہا ہے کہ راہل گاندھی نے اپنے اس بیان سے راجپوت کو ناراض کردیا ہے اور چونکہ انہوں نے ا س میں راجاومہاراجہ پر تنقید کی ہے۔

کانگری کے سابق صدر راہل گاندھی کا بیان ان دنوں کافی وائرل ہورہا ہے، اس بیان میں وہ راجا ومہاراجہ کے دور کو یاد وکرتے ہوئے تنقید کررہے ہیں ۔ راہل گاندھی نے  کہا کہ راجا ومہاراجہ کا راج  تھا ، جو بھی چاہتے تھے وہ کرتے تھے ، کسی کی زمین چاہیے ہوتی تھی، بلاتردد لے لیتے تھے۔کانگریس پارٹی اور ہمارے کارکنان نے ملک کی عوام کے ساتھ مل کر آزادی حاصل کی ،جمہوریت کو لایا اور ملک کو ایک آئین دیا۔ راہل گاندھی کے اس بیان کو اس حوالے سے وائرل کیا جارہا ہے کہ راہل گاندھی نے اپنے اس بیان سے راجپوت کو ناراض کردیا ہے اور چونکہ انہوں نے ا س میں راجاومہاراجہ پر تنقید کی ہے۔

وہیں دوسری طرف کانگریس کے سرکردہ لیڈران انتخابی تشہیر میں لگاتار دعویٰ کر رہے ہیں کہ بی جے پی دوبارہ مرکز میں برسراقتدار ہوئی تو آئین کو بدلنے کی کوششیں شروع ہو جائیں گی۔ آج اس تعلق سے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’بی جے پی لیڈروں اور نریندر مودی کے قریبیوں کے بیانوں سے اب صاف ہو گیا ہے کہ ان کا مقصد ہے آئین بدل کر ملک کی جمہوریت کو تباہ کر دینا۔‘‘

اس پوسٹ میں راہل گاندھی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پھر سے حکومت بنانے کے بعد بی جے پی کا مقصد دلتوں، پسماندوں، قبائلیوں کا ریزرویشن چھین کر ملک چلانے میں ان کی شراکت داری کو ختم کرنا بھی ہے۔ لیکن آئین و ریزرویشن کی حفاظت کے لیے کانگریس چٹان کی طرح بی جے پی کی راہ میں کھڑی ہوئی ہے۔ ساتھ ہی راہل گاندھی یہ بھی کہتے ہیں کہ جب تک کانگریس ہے، محروموں سے ان کا ریزرویشن دنیا کی کوئی طاقت نہیں چھین سکتی۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read