Bharat Express DD Free Dish

قومی

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسمبلی انتخابات کے دوران امت شاہ نے اپنی ریلیوں میں جن نکات کو زور و شور سے اٹھایا تھا، نئی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی انہی وعدوں پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اسے ”دہلی سے لکھی گئی اسکرپٹ“ قرار دے رہی ہیں، جبکہ بی جے پی اسے عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل بتا رہی ہے۔

جیسے ہی کیرتھنا اسٹیج کے قریب پہنچیں، پرنسپل سیکریٹری سرینواسن نے ان سے ہاتھ کے اشارے سے لازمی ’’الیکشن سرٹیفکیٹ‘‘ طلب کیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  خاتون وزیر یہ دستاویز پیش نہ کر سکیں۔ اس دوران دونوں کے درمیان مختصر گفتگو بھی ہوئی،

مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے وزیراعظم مودی کی اپیل کی حمایت کرتے ہوئے ملک سے اس پرعمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ دوسری جانب، راہل گاندھی نے سونا نہ خریدنے کی اپیل پر سوال اٹھائے ہیں۔

واقعے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے این آئی اے کی ٹیم کو بھی جائے وقوعہ پر بھیجا گیا ہے تاکہ مقامی پولیس کے ساتھ مل کر معاملے کی جانچ کی جا سکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ جیلیٹن اسٹکس کس نے وہاں رکھیں اور آیا گرفتار شخص کا اس سے کوئی براہِ راست تعلق ہے یا نہیں۔

ترنمول کانگریس نے عدالت عظمیٰ میں دعویٰ کیا ہے کہ ووٹر لسٹ سے بڑی تعداد میں نام حذف کیے جانے کے باعث کئی اسمبلی حلقوں کے انتخابی نتائج متاثر ہوئے ہیں۔ پارٹی کے مطابق ریاست کی متعدد سیٹوں پر کامیابی کا فرق ان ووٹوں کی تعداد سے بھی کم تھا جو ایس آئی آر کے دوران ووٹر فہرست سے خارج کیے گئے۔ اس معاملے پر سپریم کورٹ نے ٹی ایم سی کو نئی درخواستیں دائر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

 ستپال شرما نے کہا، ’’وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ مناسب وقت پر جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ واپس دے دیا جائے گا۔ ہم بھی چاہتے ہیں کہ ریاستی درجہ بحال ہو،

نریندر مودی نے کہا کہ پہلی تباہی کے ایک ہزار سال بعد بھی سومناتھ کی عظمت برقرار ہے اور جدید تعمیر کے 75 سال مکمل ہونا محض دو تقریبات نہیں بلکہ ’امر یاترا‘ کا تجربہ ہے۔ سومناتھ مندر بھارت کے بارہ جیوترلنگوں میں سے ایک ہے اور ملک کی مذہبی و تہذیبی وراثت کی اہم علامت سمجھا جاتا ہے۔

مرکزی حکومت نے چار نئے لیبر کوڈز نافذ کیے ہیں، جن میں اجرت، سماجی تحفظ، صنعتی تعلقات اور پیشہ ورانہ تحفظ سے متعلق قوانین شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس سال پنجاب بورڈ کے دسویں جماعت کے امتحان میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 69 ہزار 505 طلبہ شریک ہوئے، جن میں 1 لاکھ 27 ہزار 753 طالبات اور 1 لاکھ 41 ہزار 746 طلبہ شامل تھے۔ جاری کردہ رزلٹ کے مطابق مجموعی طور پر 2 لاکھ 54 ہزار 744 طلبہ کامیاب قرار پائے۔ ان میں 1 لاکھ 22 ہزار 595 طالبات اور 1 لاکھ 32 ہزار 143 طلبہ شامل ہیں۔

جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی اور پی ڈی پی لیڈر التجا مفتی کا ایکس اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کر دیا گیا ہے۔ اب جب ان کا اکاؤنٹ انڈیا میں کھولا جاتا ہے تو ایک پیغام آتا ہے، جس میں لکھا ہے کہ یہ اکاؤنٹ قانونی مطالبے کے جواب میں محدود کردیا گیا ہے۔