Bharat Express DD Free Dish

قومی

عدالت عظمیٰ نے کانگریس رہنما ٹی ڈی راج گوڑا کو عبوری راحت فراہم کرتے ہوئے ان کی اسمبلی رکنیت فی الحال برقرار رکھنے کا حکم دیا۔ ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر سپریم کورٹ کا عبوری حکم۔

سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم دو پین کارڈ معاملے میں رام پور جیل میں 7 سال کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ اس دوران اعظم خان کے لئے کچھ راحت کی خبر آئی ہے۔

نیشنل ٹیکنالوجی ڈے کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ پوکھرن کے تجربات نے ملک میں خوداعتمادی پیدا کی، جبکہ آج کا ڈیجیٹل انقلاب بھارت کو عالمی سطح پر نئی پہچان دے رہا ہے۔ امت شاہ نے سائنس دانوں اور انجینئروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہی کی محنت اور صلاحیت کے باعث بھارت آج دنیا کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے تکنیکی ممالک میں شمار کیا جا رہا ہے۔

برکس اس وقت دنیا کی گیارہ بڑی ابھرتی ہوئی معیشتوں پر مشتمل ایک اہم عالمی پلیٹ فارم ہے، جس میں برازیل، چین، مصر، ایتھوپیا، بھارت، انڈونیشیا، ایران، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔

بی جے پی نے عام آدمی پارٹی کے گڑھ میں بڑی سیند لگاتے ہوئے بھگونت مان کے چچا بلجیندر سنگھ اور چچازاد بھائی گیان سنگھ مان کو بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل کرلیا۔ پیر کے روز چندی گڑھ میں بی جے پی دفتر میں پنجاب بی جے پی صدر سنیل جاکھڑ نے انہیں پارٹی کی رکنیت دلائی۔

مہاراشٹر کے ناسک میں ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز (ٹی سی ایس) دفتر سے جڑے مبینہ مذہبی تبدیلی اور ہراسانی کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اس کیس کی مرکزی ملزمہ اور کمپنی کی ایچ آر ندا خان کو عدالت نے 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔

مقررین نے مجوزہ حلقہ بندی، خواتین ریزرویشن بل اور انتخابی فہرستوں کی جاری خصوصی نظرثانی (ایس آئی آر) کے اثرات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ مقررین نے مبینہ ووٹرحذف کئے جانے، انتخابی عمل میں شفافیت کی کمی اورجمہوری اداروں کے بڑھتے ہوئے غلط استعمال پر گہری تشویش ظاہرکی۔

وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ضروری اشیا کی بلا رکاوٹ فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پرسکون رہیں، صبر کا مظاہرہ کریں اور گھبراہٹ یا غیر ضروری خریداری سے بچیں۔ حکومت کے مطابق ملک میں ضروری اشیا کا وافر ذخیرہ موجود ہے اور صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔

سومناتھ مندر کی تعمیر نو کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ تقریب میں وزیر اعظم نے کہا کہ 11 مئی 1998 کا دن بھارت کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اسی دن راجستھان کے پوکھرن میں پہلا ایٹمی تجربہ کامیابی کے ساتھ انجام دیا گیا تھا، جبکہ 13 مئی کو مزید دو تجربات کیے گئے۔

تریشا کرشنن چنئی کے جواہر لعل نہرو انڈور اسٹیڈیم میں منعقدہ حلف برداری تقریب میں نیلی ساڑھی پہن کر شریک ہوئیں۔ تقریب کے دوران جب ایک میڈیا اہلکار نے ان سے کہا کہ ’’یہ تمل ناڈو کے لیے ایک بڑا دن ہے‘‘ تو انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، ’’جی ہاں،