NEET Exam Cancelled: پیپر لیک الزامات کے بعد نیٹ 2026 امتحان منسوخ، معاملے کی جانچ سی بی آئی کے سپرد
امتحان کو دوبارہ منعقد کیا جائے گا تاکہ طلبہ کو شفاف اور منصفانہ ماحول میں امتحان دینے کا موقع مل سکے۔ اس سلسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ دوبارہ امتحان کے لیے طلبہ کو کسی نئے رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہوگی اور نہ ہی ان سے کوئی اضافی فیس وصول کی جائے گی۔
Assam Oath Ceremony: ہمنتا بسوا سرما نے دوسری بار آسام کے وزیراعلیٰ کے طور پر لیا عہدے اور رازداری کا حلف، تقریب میں وزیراعظم مودی اور امت شاہ سمیت کئی بڑے لیڈران شریک
حلف برداری تقریب کے فوراً بعد نئی حکومت کی پہلی کابینہ میٹنگ بھی منعقد ہونے والی ہے۔ ہمنتا بسوا سرما نے کہا کہ نئی مدت کار میں بی جے پی کے انتخابی وعدوں اور ترقیاتی ایجنڈے پر عمل درآمد حکومت کی اولین ترجیح ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے این ڈی اے پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، حکومت اس پر پوری طرح کھرا اترنے کی کوشش کرے گی۔
International Nurses Day 2026: امت شاہ نے نرسوں کو بین الاقوامی نرسس ڈے پر دی مبارکباد، جانئے مکمل کہانی اس دن کی اہمیت کے بارے میں
یہ دن صرف ایک رسمی تقریب نہیں بلکہ لاکھوں نرسوں کے لیے اظہارِ تشکر کا موقع ہوتا ہے، جو دن رات مریضوں کی خدمت میں مصروف رہتی ہیں۔ نرسیں نہ صرف مریضوں کی دیکھ بھال کرتی ہیں بلکہ ان کے اہل خانہ کو بھی حوصلہ اور امید فراہم کرتی ہیں۔
Ayushman Bharat: وزیراعظم نریندر مودی نے بنگال کے لوگوں کے لیے ’’آیوشمان بھارت‘‘ کی منظوری پر کیا خوشی کا اظہار
سویندو ادھیکاری نے کہا کہ بھارتیہ نیائے سنہتا کے نفاذ اور درست نمائندگی کو یقینی بنانے کے لیے مردم شماری کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ کے مطابق پی ایم وشوکرما یوجنا، پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا اور پی ایم اجولا یوجنا جیسی مرکزی اسکیموں کے نفاذ کی راہ بھی صاف کر دی گئی ہے۔
India’s Modi to begin five-Nation Tour: وزیر اعظم مودی 15 سے 20 مئی تک پانچ ممالک کے دورے پر، یورپ اور یو اے ای کے ساتھ تعلقات ہوں گے مزید مضبوط ، جانئے دورے کی مکمل تفصیل
سیاسی اور سفارتی ماہرین کے مطابق وزیر اعظم مودی کا یہ پانچ ملکی دورہ عالمی سطح پر بھارت کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے۔
Union Home Minister Amit Shah: سرہند فتح دیوس پر امت شاہ کا پیغام، بابا بندہ سنگھ بہادر کو قوم اور دھرم کی حفاظت کی عظیم تحریک قرار دیا
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ بابا بندہ سنگھ بہادر نے کسانوں کو متحد کر ظلم اور استحصال کے خلاف جدوجہد کی۔ انہوں نے مغلوں کو شکست دے کر خودداری، جرات اور مذہب کے تحفظ کا ایسا پیغام دیا جو آج بھی لوگوں کو حوصلہ دیتا ہے۔
Assam CM Oath: آسام میں ہمنتا بسوا سرما دوسری بار وزیر اعلیٰ کے عہدے کا لیں گے حلف ، وزیر اعظم مودی سمیت کئی بڑے لیڈر ہوں گے شریک
ہمنتا بسوا سرما نے یہ اعلان بھی کیا کہ بی جے پی رہنما رنجیت داس کو آسام اسمبلی کے اسپیکر عہدے کے لیے امیدوار بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت ریاست کی ترقی، خوشحالی اور مضبوطی کے لیے متحد ہو کر کام کرے گی۔
Vijay’s 1st big CM Move: تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ بنتے ہی تھلاپتی وجے کا بڑا فیصلہ، 15 دنوں میں 717 شراب کی دکانیں بند کرنے کا حکم
ریاست کی تقریباً تمام بڑی سیاسی جماعتوں، چاہے وہ ڈی ایم کے ہو یا اے آئی اے ڈی ایم کے نے اپنے انتخابی منشور میں شراب بندی یا شراب کی دکانوں میں کمی کا وعدہ کیا تھا، لیکن عملی طور پر اس سمت میں زیادہ پیش رفت نہیں ہو سکی۔ تھلاپتی وجے کے اس فیصلے کو عوامی مطالبات کی سمت میں ایک اہم قدم مانا جا رہا ہے۔
All India Weather Update: دہلی میں تیز ہواؤں اور بارش کا امکان، محکمہ موسمیات نے جاری کیا یلو الرٹ
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہلی کے درجہ حرارت میں کوئی بڑا اتار چڑھاؤ نہیں دیکھا گیا، تاہم کم سے کم درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تقریباً 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ا
Rajgarh Petrol Pump Fire: مدھیہ پردیش کے پچور کے پٹرول پمپ پرخوفناک آتشزدگی، 12 افراد جھلسے، متعدد گاڑیاں خاکستر
یہ حادثہ پیر کی رات تقریباً ساڑھے آٹھ بجے پیش آیا، جب پچور شہر کے درمیان واقع “چنّو لال-منّو لال بھارت پٹرول پمپ” پر گاڑیوں کی لمبی قطار لگی ہوئی تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق ایک موٹر سائیکل سوار پٹرول ڈلوا کر پمپ سے باہر نکل ہی رہا تھا کہ اچانک اس کی بائیک میں آگ لگ گئی۔





